Tag: بنگلورو

  • نوجوان نے خاتون کا پیچھا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا

    نوجوان نے خاتون کا پیچھا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا

    نوجوان لڑکے نے 55 سالہ خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مبینہ طور پر بنگلورو میں ایک 19 سالہ لڑکے نے 55 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا جب خاتون اپنے گھر کے قریب واقع شراب کی دکان پر گئی تھی۔

    ملزم لڑکا بھی وہاں موجود تھا، اس نے وہیں سے خاتون کا پیچھا کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا جبکہ خاتون کی لاش بدھ کو ایک زیرتعمیر عمارت سے ملی۔

    مذکورہ خاتون کا آبائی تعلق رائیچور سے ہے جب وہ پچھلے کئی سالوں سے بنگلورو میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ خاتون کو مارنے سے پہلے اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

    پولیس نے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

  • لاکھوں کا بزنس کلاس ٹکٹ خریدنے والے کو چونا لگ گیا

    لاکھوں کا بزنس کلاس ٹکٹ خریدنے والے کو چونا لگ گیا

    انٹرنیٹ نے ہمارے روز مرہ کے کئی کاموں کو نہایت آسان بنا دیا ہے، کوئی چیز خریدنی ہو، کوئی بکنگ کرنی ہو یا کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہوں سب کچھ آن لائن دستیاب ہے۔

    لیکن آن لائن دھوکوں کی بھی کوئی کمی نہیں اور حال ہی میں ایک بھارتی شخص بھی اس کا نشانہ بن گیا۔

    بھارتی شہر بنگلورو کے رہائشی روہت ورما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پریشان کن تجربہ ٹویٹ کی صورت میں شیئر کیا۔

    روہت نے لکھا کہ انہوں نے بنگلورو سے گوہاٹی جانے کے لیے ایک ایئر لائن کا ٹکٹ، آن لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارم کے ذریعے بک کیا۔ انہوں نے بزنس کلاس سیٹ کے لیے 1 لاکھ 65 ہزار بھارتی روپے کی رقم آن لائن ادا کردی۔

    تاہم رقم ادا کرنے کے بعد انہیں علم ہوا کہ مذکورہ ایئر لائن میں بزنس کلاس موجود ہی نہیں جس پر وہ دنگ رہ گئے۔

    انہوں نے میک مائی ٹرپ نامی اس پلیٹ فارم کے منتظمین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنی رقم واپس لے سکیں لیکن وہ ناکام رہے۔

    بعد ازاں انہوں نے ایئر لائن سے رابطہ جس کا عملہ بھی ان کی روداد سن کر حیران رہ گیا، تاہم انہوں نے روہت کی مدد کا وعدہ کیا۔

    چند روز بعد روہت کا مسئلہ حل ہوا اور مذکورہ پلیٹ فارم کی جانب سے انہیں ان کی رقم موصول ہوگئی۔

    روہت کی روداد سن کر ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ آن لائن بکنگ میں اس طرح کے دھوکے بہت عام ہیں جس میں مختلف پلیٹ فارمز اصل رقم سے زائد وصول کرتے ہیں، بہتر یہی ہے کہ ہمیشہ ایئر لائن کی آفیشل ویب سائٹ سے ہی بکنگ کی جائے۔

  • فضائی مسافر نے گھر پہنچ کر ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کر لی، وجہ کیا تھی؟

    فضائی مسافر نے گھر پہنچ کر ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کر لی، وجہ کیا تھی؟

    کرناٹک: بھارتی شہر بنگلور میں ایک شخص نے کھوئے ہوئے سامان کی تلاش میں مدد نہ کرنے پر ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نندن کمار نے اپنا کھویا ہوا سامان تلاش کرنے کے لیے انڈیگو کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔

    پیشے سے سافٹ ویئر انجینئر نندن کمار پٹنہ سے بنگلور کے لیے انڈیگو کی فلائٹ میں پرواز کر رہے تھے، جب ان کا سامان غلطی سے دوسرے مسافر سے بدل گیا۔

    کمار نے بتایا کہ انھیں تب پتا چلا جب وہ گھر پہنچے تو بیوی نے کہا کہ یہ تو ہمارا بیگ نہیں ہے، ہم بیگ میں چابی والے لاکس استعمال ہی نہیں کرتے، تب میں نے بیگ کی جانب دھیان دیا۔

    دراصل دونوں بیگ ایک جیسے تھے، اس لیے ایئر پورٹ پر سامان کی ادلا بدلی ہو گئی، تاہم جب نندن کمار نے بعد میں ایئر لائن سے اپنے سامان کی واپسی کے لیے مدد مانگی تو عملے نے کچھ زیادہ مدد نہیں کی۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ نندن کمار نے اپنے سامان کی تلاش کے لیے ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کہانی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر متعدد ٹویٹس میں بے خوفی سے بیان کر دی۔

    کمار نے کہا کہ انھوں نے کسٹمر کیئر سے بار بار رابطہ کیا لیکن ساتھی مسافر سے رابطہ نہیں کرایا گیا، کسٹمر کیئر ایجنٹ نے بتایا کہ وہ دوسرے مسافر سے رابطہ کریں گے، تاہم جب انھوں نے ایسا نہیں کیا تو میں نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔

    کمار نے لکھا کہ اگلے دن انھوں نے صبح ایئر لائن کی ویب سائٹ کو ہیک کرنا شروع کر دیا، تاکہ دوسرے مسافر کا پی این آر (پسنجر نیم ریکارڈ) حاصل کر سکیں، جس کا نام بیگ پر لگے ٹیگ پر لکھا ہوا تھا، اس امید پر کہ ان کا پتا یا نمبر مل جائے گا۔

    کمار نے مختلف طریقے آزمائے جیسا کہ چیک اِن، ایڈٹ بکنگ، اپ ڈیٹ کنٹیکٹ، لیکن کوئی طریقہ کام نہ آیا، کمار نے لکھا کہ اس پر میرے اندر کا شیطان جاگ اٹھا اور میں نے ڈویلپر کنسول تک رسائی کے لیے کی بورڈ پر F12 کا بٹن دبا دیا، اور تمام چیک اِن ریکارڈ تک رسائی حاصل کر کے مطلوبہ مسافر کا نمبر نکال لیا۔

    بھارت میں سادھو کے ہاتھوں کم عمر لڑکی جنسی زیادتی کا شکار

    کمار کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی دوسرا مسافر قریبی علاقے ہی میں رہائش پذیر تھا، اس لیے انھوں نے رابطہ کر کے بیگ پھر تبدیل کروا لیے۔

    نندن کمار نے ٹویٹس پر یہ ساری کہانی بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ایئر لائن کو اپنی کسٹمر سروس بہتر بنانے کی تجویز بھی دی، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اپنی ویب سائٹ کی سیکیورٹی بھی بہتر بنائیں۔

    تاہم ایئر لائن نے ایک نوٹ کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ ویب سائٹ میں کوئی حفاظتی خامی نہیں ہے۔

  • ہندو انتہاپسندوں کی کراچی بیکری کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ہندو انتہاپسندوں کی کراچی بیکری کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بنگلور: انتہاپسندوں نے بھارتی شہربنگلورمیں کراچی بیکری کوبم سے اڑانے کی دھمکی دے دی ،اس سے قبل  انتہاپسندوں نےبیکری کے پر دھاوا بول کر عملے کو ہراساں بھی کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نےانتہاپسندوں کو کھلی چھوٹ دے دی، انتہاپسندوں نے بھارتی شہر بنگلورو میں کراچی بیکری کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کراچی بیکری کے منیجر کو فون پر بیکری کا نام بدلنے کی ہدایت کی گئی اور بات نہ ماننے کی صورت میں بیکری کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، بنگلورمیں کراچی بیکری کئی عشروں سے کاروبار کررہی ہے۔

    اس سے قبل بھی انتہاپسندوں نے بیکری میں دھاوا بول کر توڑپھوڑکی تھی اور انتظامیہ کوبیکری کے بورڈ پرکراچی کا نام ہٹانے پرمجبور کرنے کے لیے عملے کو ہراساں کیا گیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ہندو انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    گرفتار ہندو انتہا پسندوں کی شناخت سری یاپا، لکشمن، سنجے، نوین، بابا جی، سری ہری، پراوین، شو کمار اور گنا شیکھر کے ناموں سے ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں: ہندو انتہا پسندوں نے بنگلور کی کراچی بیکری پر دھاوا بول دیا

    کراچی بیکری کے مینیجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشتعل ہجوم نے تقریباً آدھے گھنٹے تک دکان کے عملے کو ہراساں کیا اور کراچی نام ہٹانے کا مطالبہ کیا جس پربیکری سے کراچی کا نام ہٹا دیا گیا تھا۔

    خیال رہے پلوامہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 46 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    پاکستانی فن کاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے کہ جبکہ بھارت میں موجود کشمیری طلباء پر بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔