Tag: بنگلور

  • ورلڈ اسنوکر چیمپیئن، محمد سجاد کو فائنل میں شکست

    ورلڈ اسنوکر چیمپیئن، محمد سجاد کو فائنل میں شکست

    بنگلور: چینی کیوئسٹ نے پاکستان کے محمد سجاد کو ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بنگلور میں عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد اور چودہ سالہ چینی کیوئسٹ یان بنگ ٹاؤ کے درمیان کانٹے دار ہوا۔

    اعصاب شکن مقابلہ آٹھ گھنٹے تک جاری رہا، چودہ سالہ چینی کیوئسٹ نے تجربہ کار محمد سجاد کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بیسٹ آف فیفٹیس فریم کے فائنل میں چینی کیوئسٹ کو ابتدا میں برتری حاصل ہوئی۔،

    لیکن محمد سجاد کے شاندار کم بیک نے حریف کیوئسٹ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی، سات سات فریم سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔ چینی کیوئسٹ نے آخری فریم جیت کر کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن بنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • ورلڈ اسنوکر ٹائٹل: محمد سجاد فائنل میں چینی کیوئیسٹ کے مدمقابل

    ورلڈ اسنوکر ٹائٹل: محمد سجاد فائنل میں چینی کیوئیسٹ کے مدمقابل

    بنگلور: ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ کا فائنل پاکستان کے محمد سجاد اور چین کے یان بنگٹاؤ کے درمیان جاری ہے۔

    ورلڈ اسنوکر چیمپئین کا ٹائٹل صرف ایک فتح کی دوری پر ہے۔ بنگلور میں جاری اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کے محمد سجاد کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔

    محمد سجاد نے سیمی فائنل میں چینی کیوئیسٹ کو تین کے مقابلے میں سات فریمز سے زیر کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    محمد سجاد آئی بی ایس ایف کے فائنل میں پہنچنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ فائنل میں محمد سجاد اور چین کے یان بنگٹاؤ مدمقابل ہیں۔

  • پاکستانی محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستانی محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    بنگلور: پاکستان کے محمد سجاد نے چینی کیوئسٹ کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دیکر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    بنگلور میں کھیلے جارہے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے محمد سجاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    بیسٹ آف تھرٹین فریمز کے مقابلہ میں محمد سجاد نے تین کے مقابلے میں سات فریمز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد سجاد نے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن شپ سنگلز ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

    محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ میں پہنچنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ: محمد سجاد کی شاندارکارکردگی

    ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ: محمد سجاد کی شاندارکارکردگی

    بنگلور : ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان کے محمد سجاد نے اپنا میچ جیت لیا ہے، حمزہ اکبر اور محمد آصف ٹوبا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کا ناک آؤٹ مرحلے شروع ہوگیا ہے۔.

    پاکستان کے محمد سجاد نے سنگاپور کے کینگ کوانگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار دو فریمز کے فرق سے ہرا کر بتیس بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔

    محمد سجاد کا ٹکراؤ اب ویلز کے ڈوین جونز سے ہوگا۔ دیگر میچز میں پاکستان ٹیم میں شامل حمزہ اکبر کو انگلینڈ کے نک جیننگز نے یک طرفہ مقابلے میں چار ایک اور محمد آصف ٹوبا کو میزبان ملک بھارت کے کیوئسٹ منان چندرا نے چار دو سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا ہے

  • ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    بنگلور: بھارت کے شہر  بنگلور میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے۔

    گروپ سی سے قومی چیمپیئن محمد سجاد ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچے ہیں۔ محمد آصف ٹوبا نے چھ میں سے پانچ میچز جیتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔

    آصف ٹوبا آخری میچ میں آج بھارت کے ساہل نیر سے مدمقابل ہونگے۔ حمزہ اکبر نے برزایل کے کیوئسٹ کو باآسانی چار صفر سے ہرا کر چونسٹھ بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے بدھ سے شروع ہوگا۔

  • آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپیئن شپ بنگلورمیں شروع

    آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپیئن شپ بنگلورمیں شروع

    بنگلور: آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہوگئی ہے، چینی کیوئسٹ زاو یی لونگ اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔

    بنگلور میں ہونی والی ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت پینتالیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی حمزہ اکبر، محمد آصف ٹوبا اور قومی چیمپیئن محمد سجاد کررہے ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف قومی کیوئسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی میگا ایونٹ میں سفر کا آغاز انیس نومبر سے کرینگے۔

    ایونٹ کا فائنل انتیس نومبر کو کھیلا جائیگا۔ مینز چیمپیئن شپ کی انعامی رقم سولہ ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

  • چیمپینئز لیگ : آسٹریلوی امپائر کے متنازعہ فیصلوں سے لاہورلائنز ہار گئی

    چیمپینئز لیگ : آسٹریلوی امپائر کے متنازعہ فیصلوں سے لاہورلائنز ہار گئی

    بنگلور: چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی پرتھ اسکارچرز امپارئز کے متنازع فیصلوں کی بدولت لاہور لائنز کو تین وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

    چیمپیئنزلیگ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز کو فیلڈ امپائرز کی بے ایمابی اور متنازع فیصلوں کی وجہ سے تین وکٹوں سے شکست ہوئی، پرتھ اسکارچرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹاپ آڈر بلے باز ایک بار پھر کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے۔ چوون رنز پر پانچ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد سعد نسیم کی ناقابل شکست ترسٹھ رنز کی اننگز نے ٹیم کو اسکور کو ایک سو چوبیس رنز تک پہنچادیا۔

    ہدف کے تعاقب میں لاہوری بولرز نے آسٹریلوی بلے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، پروفیسر نے اسپن بولنگ کے فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے حریف ٹیم کی مشکلات بڑھادی، باسٹھ رنز پر ساتھ کھلاڑیوں کےآؤٹ ہوجانے کے بعد میچ میں پاکستان کی جیت یقینی تھی۔لیکن بلی باؤڈن نے مچل مارش کا صاف آؤٹ نہیں دیا،مارش نے امپائر کی بے ایمانی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ناقابل شکست ترسٹھ رنز کھیل کر اپنی ٹیم جیت دلوائی۔

  • چیمپئینزلیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاوراسکارچرزآج مدمقابل

    چیمپئینزلیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاوراسکارچرزآج مدمقابل

    بنگلور: چیمپئینز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آج لاہور لائنز کا مقابلہ پرتھ اسکارچرز سے ہوگا، سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے لاہور کو بڑے مارجن سے فتح درکار ہے۔

    لاہور لائنز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان پول کا آ خری میچ بنگلور میں کھیلا جائیگا، پرتھ کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔ لاہور لائنز کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے بہتر اوسط سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    پہلے بیٹنگ کی صورت میں انہیں کم از کم پچاس رنز جبکہ بیٹنگ کی صورت میں میچ پندرہ اوورز کے اندر جیتنا ہوگا۔ ایسا نہ ہوا تو چنائی سپر کنگز فائنل فور میں جگہ بنالے گی۔

    لیگ راؤنڈ میں بھی لاہور کی ٹیم کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا تھا۔ ڈولفنز کے خلاف میچ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے سبب لاہور کے کپتان محمد حفیظ پربھی دباؤ ہوگا۔ عمراکمل فارم میں آگئےہیں۔ آج کے میچ میں لاہور لائنز کے اسپنرز کا کردار سب سے اہم ہوگا

  • چیپمئز لیگ ٹی20، لاہور لائنز اور چنئی سپر کنگ آج مدمقابل

    چیپمئز لیگ ٹی20، لاہور لائنز اور چنئی سپر کنگ آج مدمقابل

    بنگلور: چیمیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز اپنا اہم میچ سابق آئی پی ایل چیمپیئن چنائی سپر کنگ کیخلاف کھیلے گی۔

    چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے، لاہور لائنز میں کوالیفائگ راؤنڈ میں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز اور سری لنکا کی سدرن ایکپسریس کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد مین راؤنڈ میں جگہ بنانے پاکستان کی پہلی ٹیم تو بن گئی لیکن کلکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں وہ کارکردگی نہ دکھاسکی، جس کی ان سے توقع تھی۔

    احمد شہزاد اور عمراکمل کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے ذمہ داری نہ دکھائی، حریف ٹیم کے بولرز اور سنیل نرائن نے سامنے پروفیسر کا کوئی فارمولا نہ چل سکا، پہلے میچ میں شکست کے بعد لاہورلائنز دوسرے میچ میں ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیموں میں شمار کی جانے والی چنئی سپر کنگ سے ٹکرائی گی۔

    سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے لائنز کو دھونی کی ٹیم کو شکست دے دوچار کرنا لازمی ہے، بصورت دیگر فائنل فور میں رسائی کیلئے اگر مگر کی پالیسی پر انحصارکرنا ہوگا۔

  • چیمپئینز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    چیمپئینز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    بنگلور: چیمپئینز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، لیگ تیرہ ستمبر سے بھارت میں کھیلی جائے گی،پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز بھی ایونٹ میں حصہ لے گی۔

    چیمپئینز لیگ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی، دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد باہر ہوجائیں گی، پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کوالیفائنگ راؤنڈ میں ممبئی انڈینز، ناردرن نائٹس اور سدرن ایکسپریس کے خلاف اپنی قسمت آزمائے گی، کوالیفائنگ راؤنڈ تیرہ سے سولہ ستمبر تک ہوگا جس کے بعد گروپ کی دو بہترین ٹیمیں آگے جائیں گی، گروپ مرحلے کا آغاز سترہ ستمبر کو کولکتہ نائٹ رائڈرز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان میچ سے ہو گا، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں انتیس میچز کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل دو اکتوبر کو حیدر آباد اور فائنل چار اکتوبر کو بنگلور میں ہوگا۔