Tag: بنگلہ دیشی

  • مودی سرکار نے گجرات میں بنگلہ دیشیوں پر بلڈوزر چلادیا

    مودی سرکار نے گجرات میں بنگلہ دیشیوں پر بلڈوزر چلادیا

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کا جھوٹا ڈرامہ کرنے کے بعد مودی سرکار کی جانب سے مقامی افراد اور  بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں مودی سرکار نے سورت اور احمد آباد سے 1000 سے زیادہ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ وہیں اب پولیس نے چندولا جھیل کے پاس بنی بنگلہ دیشی بستی پر کارروائی کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چندولا جھیل کے آس پاس بنی سبھی جھگی-جھونپڑیوں کو گرا دیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ اس پورے علاقے میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پناہ گزیں رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔ ایسے میں پولیس نے بلڈوزر کارروائی کے دوران 800 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کو دوران کارروائی2000 اسکوائر یارڈ علاقے میں پھیلا ایک عالیشان فارم ہاؤس ملا، جو جھگیوں کے بیچ بنا ہوا تھا، فارم ہاؤس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چنڈولا تالاب علاقے اور آس پاس کے علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران اب تک 890 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ان میں سے 143 لوگوں کی پہچان بنگلہ دیشی شہریوں کے طور پر ہوئی ہے، گرفتار کئے گئے سبھی لوگوں کی دستاویزات کو چیک کیا جارہا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جن لوگوں کے پاس قانونی ہندوستانی دستاویز نہیں پائے جائیں گے انہیں قانونی عمل کے تحت ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔

    بھارت میں بی جے پی کارکنوں کا مسلمان تاجروں پر حملہ

    واضح رہے کہ پہلگام میں حملے کا جھوٹا ڈرامہ رچانے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے سبھی ریاستوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کی پہچان کرنے اور غیر قانونی طور سے رہ رہے لوگوں کو واپس بھیجنے کے عمل کو تیز کرنے کو کہا تھا۔

  • بھارت میں 17 بنگلہ دیشی گرفتار

    بھارت میں 17 بنگلہ دیشی گرفتار

    بھارت میں ممبئی پولیس نے 17 مبینہ بنگلہ دیشی شہریوں کو بھارت میں غیر قانونی طریقے سے رہنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کو شیواجی نگر اور آر سی ایف تھانہ حلقوں سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران یہ افراد بھارتی شہری ہونے کا ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔ فی الحال اس معاملے میں مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے 24 مارچ کو شیواجی نگر اور آر سی ایف کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ان افراد کو گرفتار کیا، تمام ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق حال ہی میں میگھالیہ میں دو نابالغوں سمیت 11 مبینہ بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا گیا تھا، جو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئے تھے۔

    خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا، حراست میں لیے گئے مبینہ بنگلہ دیشی شہریوں میں کاکلی سردار (36)، ہرینا دلی ملا (30)، انزیلہ صدر (32)، رابعہ بیگم (37)، پنا کمال حسین (42)، پوپی حسو ملا (26)، سونیا شیخ (24)، سوبھا اسلام (28)، شجاء الدین (26) اور دو نابالغ شامل ہیں۔

    شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کا قتل، ملزم کو عمر قید کی سزا

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ان افراد سے جعلی دستاویزات بشمول آدھار کارڈ، پین کارڈ اور دیگر جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

  • مغربی بنگال، بہار اور اڈیشہ بنگلہ دیش کا حصہ ہیں، بنگلہ دیشی سیاستدان کا دعویٰ

    مغربی بنگال، بہار اور اڈیشہ بنگلہ دیش کا حصہ ہیں، بنگلہ دیشی سیاستدان کا دعویٰ

    بنگلہ دیشی سیاستدان روح کبیر نے بھارتی ریاست مغربی بنگلہ، بہار اور اڈیشہ کے بنگلہ دیش کا حصہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

    حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے اور بھارت میں روپوشی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور اس کا اظہار بیانات اور اقدامات سے ہو رہا ہے۔

    گزشتہ دنوں انڈیا کے ری پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ چٹاگانگ بھارت کا حصہ تھا۔

    بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری روح کبیر رضوی نے انڈین ٹی وی کے اس دعویٰ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال، بہار اور اڈیشہ بنگلہ دیش کا حصہ ہیں۔

    روح کبیر رضوی نے انڈین چینل کے دعوے پر خبردار کیا کہ بنگلہ دیش بھارتی بنگال، بہار اور اڈیشہ جیسے علاقوں پر بھی ملکیت کا دعویٰ کرے گا، جہاں کبھی مسلم نوابوں کی حکومت تھی۔

    انہوں نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ نیپال، بھوٹان، سری لنکا، مالدیپ اور پاکستان انڈیا کے نفرت انگیز اور بدنیتی پر مبنی رویے کی وجہ سے اس کے ساتھ نہیں ہیں اور اب بنگلہ دیش بھی آپ کے ساتھ نہیں ہے۔ یہ صرف اور صرف آپ کے تکبر اور استحصالی رویہ کی وجہ سے ہے جس کا آپ مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔

    دوسری جانب بنگلہ دیشی سیاستدان کے اس دعوے پر بھارتی مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بینر جی بھی کھل کر میدان میں آ گئیں اور اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دھمکی دے ڈالی کہ جب بیرونی طاقتیں انڈیا سرزمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں گی، تو انڈین لالی پاپ نہیں چوس رہیں ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/bangladesh-indian-interference-internal-affairs/

  • بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ سے 2 بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق

    بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ سے 2 بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق

    ڈھاکا: بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، سرحد پار سے فائرنگ کرکے دو بنگلادیشی نوجوانوں کو قتل کرکے لاشیں بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بنگلادیشی نوجوانوں کی شناخت 24 سالہ جلیل اور 23 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی۔

    بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔ جس پر بنگلادیشی سرحدی فوج کے انچارج نے اپنے ہم منصب سے رابطے کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا۔

    فائرنگ کا واقعہ بنگلادیش کے ضلع پنچھا گڑھ کے علاقے تیتولیا میں پیش آیا۔ یہ گاؤں بھارت کی سرحد کے نزدیک واقعہ ہے، یہاں کے مکینوں کا روزگار کھیتی باڑی اور مویشیوں کی فروخت ہیں۔

    برازیل میں طوفانی بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 100 ہلاک

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بنگلادیش کے ان علاقوں سے غیر قانونی طور پر مویشیوں کو فروخت کے لیے بارڈر کے اس پار لایا جاتا ہے، یہ لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوتے ہیں۔

  • شیخ حسینہ نے شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھیج دیا

    شیخ حسینہ نے شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھیج دیا

    ڈھاکہ: بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آم تحفے کے طور پر بھیجے ہیں۔

    بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن نے 15 سو کلو آم پاکستانی وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے۔

    بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے وزیراعظم کا یہ تحفہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ یہ تحفہ باہمی دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہتر کرے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف نے نے ترکیہ کے صدر کو تحفے میں آم دیئے تھے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں،  آدھے آم بھائی کیلئے اور آدھے بہن کیلئے ہیں۔ شہباز شریف کے ایسا کہنے پر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا اٹھے۔

    ترک صدر نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے آم بہت میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں۔

  • بھارت: ہجوم نے تین بنگلہ دیشیوں کو ہلاک کر دیا

    بھارت: ہجوم نے تین بنگلہ دیشیوں کو ہلاک کر دیا

    آسام: بھارتی ریاست آسام میں ہجوم نے تین بنگلہ دیشیوں کو مویشی چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسام کے ضلع کریم گنج میں پیش آیا، جہاں بنگلہ دیشی مویشیوں کے تین مشتبہ چوروں کو ایک ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جانوروں کے چوروں کے ایک گروپ نے ہفتے کی رات کو بھارت بنگلہ دیش سرحد عبور کر کے پتھر کنڈی تھانے کی حدود میں واقع بوگریزان چائے کے باغات میں داخل ہو کر واردات کی کوشش کی تھی۔

    پولیس کے مطابق مشتبہ چوروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، جس مقام پر ہجوم نے ان پر حملہ کیا وہ جگہ سرحد سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جانور چرانے والے بنگلہ دیشی چوروں نے چائے کے باغ کے ایک مزدور کے ہاں سے جانور چوری کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم مزدوروں نے انھیں دیکھ لیا اور شور مچانے لگے جس پر لوگ آس پاس جمع ہوگئے اور انھوں نے چوروں کو پکڑ لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ چوروں کی تعداد 7 تھی جن میں سے چار بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے جب کہ تین ہجوم کے ہاتھ لگ گئے اور ان کے تشدد سے مر گئے۔

    پولیس کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آوروں میں سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

    پولیس کے بیان کے مطابق بنگلہ دیشیوں کی لاشوں کے پاس سے بنگلہ دیش کے بنے بسکٹ اور روٹی کے ٹکڑے ملے، اس کے علاوہ ان کے پاس سے تار کاٹنے کا سامان اور بیگ وغیرہ بھی ملے۔

  • شارجہ، ماں کی لاپروائی 3 سالہ بچے کی جان لے گئی

    شارجہ، ماں کی لاپروائی 3 سالہ بچے کی جان لے گئی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں والدہ کے ہاتھ سے گرم پانی 3 سالہ بچے پر جاگرا جس کے نتیجے میں وہ دار فانی سے کوچ کرگیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں بنگلہ دیشی خاتون کے ہاتھ سے گرم پانی اپنے 3 سالہ معصوم بچے پر جاگرا جس کے سبب بچے کا جسم 33 فی صد جھلس گیا اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    رپورٹ کے مطابق بچہ تین دن تک القاسمی اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج رہا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ کچن میں کام کررہی تھیں اس دوران بچہ ان کی گو دمیں موجود تھا جیسے ہی انہوں نے گرم پانی اٹھایا تو وہ بچے پر جاگرا۔

    مزید پڑھیں: ابوظبی میں 2 سالہ بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ کچن میں میرے ایک ہاتھ میں بچہ تھا اور دوسرے ہاتھ میں گرم پانی موجود تھا جسے میں سنبھال نہیں سکی اور پانی میرے معصوم بچے پر گر گیا۔

    بچے کو فوری طور پر شارجہ کے کویت اسپتال منتقل کیا گیا بعدازاں اسے القاسمی اسپتال ریفر کیا گیا جہاں تین دن زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

    کمسن بچے کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کے جسم کا زیادہ تر حصہ متاثر ہوا اور اس کی موت ہیموگلوبین اور بلڈ پریشر کی کمی کی وجہ سے ہوئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ابوظبی میں گھر کے صحن میں کھیلتا ہوا بچہ سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ گھر والے اندر کمروں میں موجود تھے۔

  • اسپین میں انسانوں کے اسمگلروں کا 11 رکنی بنگلہ دیشی گروپ گرفتار کر لیا گیا

    اسپین میں انسانوں کے اسمگلروں کا 11 رکنی بنگلہ دیشی گروپ گرفتار کر لیا گیا

    میڈرڈ : ہسپانوی پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا جو اب تک ساڑھے تین سو افراد کو بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا سے یورپ اسمگل کر چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہترین زندگی کے حصول کی خاطر انسانی اسمگلروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک میں داخل ہونے والے افراد یا تو سرحدی پولیس کے ہاھتوں گرفتار ہوجاتے ہیں یا گولیوں کا نشانہ بن جاتے یا پھر سمندر کی بے رحم لہریں انہیں سمندر برد کردیتی ہیں۔

    ہسپانوی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خصوصی کارروائی کے دوران اہلکاروں نے انسانوں کی اسمگلنگ کے ایک منظم گروپ کے گیارہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ یہ گروپ بنگلہ دیشی اسمگلروں کے کنٹرول میں تھا، جو اب تک ساڑھے تین سو افراد کو بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا سے یورپ اسمگل کر چکا ہے۔

    لندن: پولیس کی کارروائی، 8 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ترکی، پولیس نے زنجیر میں جکڑے 57 پاکستانی بازیاب کروالیے

    انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے اس گروہ کی تین شاخیں تھیں جو مربوط طور پر غیر ملکیوں کو یورپ پہنچانے کا کام کرتا تھا، ایسے غیر ملکیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز الجزائر پہنچانے کے بعد جنگلاتی راستوں سے پہلے پیدل مراکش لایا جاتا تھا اور پھر انہیں کشتیوں کے ذریعے اسپین پہنچایا جاتا تھا۔