بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر مستفیض سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے، زیادہ خون بہنے کے باعث اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کومیلا وکٹورینز کے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں مشغول تھے کہ اسی دوران لیفٹ آرم فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے سر گیند لگ گئی جس کے باعث خون بہنے لگا۔
اس موقع پر ان کے ارد گرد پلیئرز اور سپورٹنگ اسٹاف جمع ہوگیا اور بنگلہ دیشی کرکٹر کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پریکٹس سیشن کے دوران میتھیو فورڈ نے تیز شارٹ اور بال بے خبر کھڑے مستفیض کے سر پر جالگی، جس سے انھیں شدید چوٹ آئی اور خون بہنے لگا۔
خیال رہے کہ مستفیض اپنے تیز اور سوئنگ بولنگ کی وجہ سے دنیا کی کئی لیگز کا حصہ ہیں جبکہ وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
انھوں نے بی پی ایل کے اس سیزن میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 میچز میں 11 وکٹیں حاصل اپنے نام کی ہیں۔