Tag: بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانٹو

  • بنگلہ دیشی کپتان نے جسپریت بمراہ سے متعلق سوال کو یکسر نظرانداز کردیا

    بنگلہ دیشی کپتان نے جسپریت بمراہ سے متعلق سوال کو یکسر نظرانداز کردیا

    بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانٹو نے جسپریت بمراہ کے حوالے سے سوال کا جواب دینا بھی مناسب نہ سمجھا اور دوسرے سوال کی طرف بڑھ گئے۔

    چیمپئنزٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کل 20 فروری کے میچ سے قبل بنگالی کپتان نجم الحسن شانٹو نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے، شانٹو سے پوچھا گیا چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی طرف سے بمراہ نہیں ہوں گے تو کیا یہ آپ کے لیے بہتر ہے۔

    رپورٹر نے کہا کہ آپ کی ٹیم کے لیے ایک بڑی راحت ہوگی کہ آپ کو کل جسپریت بمراہ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، تاہم اس سوال کو بنگلہ کپتان نے قطعی نظر انداز کردیا۔

    بھارت چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا؟ سابق کرکٹر کا دبنگ تجزیہ

    بنگلہ دیش کے کپتان نے کہا کہ میں کسی انفرادی کرکٹر کے بارے میں سوچنے والا بندہ نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے کہ بھارت کے پاس بہت سے کوالتی کرکٹر ہیں۔

    نجم الحسن شانٹو نے مزید کہا کہ اس لیے بھارت کے خلاف ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم اپنے منصوبوں کو کیسے عملی جامہ پہناتے ہیں۔

    خیال رہے کہ جسپریت بمپران اپنی کمر کی انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے تھے، انھیں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • میانک یادیو جیسے بھارتی بولرز تو ہمارے نیٹ میں بولنگ کرتے ہیں، بنگلہ دیشی کپتان

    میانک یادیو جیسے بھارتی بولرز تو ہمارے نیٹ میں بولنگ کرتے ہیں، بنگلہ دیشی کپتان

    بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شانٹو نے کہا ہے کہ میانک یادیو کی طرح کے پیس والے بھارتی بولرز تو ہمارے نیٹ میں بولنگ کرتے ہیں۔

    بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر میانک یادیو کی اسپیڈ کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں بنگلہ قائد نے کہا کہ ہمارے پاس نیٹ میں اس طرح کے بولر موجود ہیں۔

    نجم الحسین نے کہا کہ ہم اس اسپیڈ کی بولنگ کو نیٹ پر کھیلنے کے عادی ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہم میانک یادیو کے بارے میں زیادہ پریشان تھے لیکن وہ ایک اچھا باؤلر ہے۔

    بنگلہ دیش کے موجودہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تسکین احمد کے علاوہ کوئی بہت تیز فاسٹ باؤلر موجود نہیں ہے جو کہ 140 پلس کی رفتار سے باقاعدگی سے بولنگ کرتے ہیں، تاہم ٹیسٹ اسکواڈ میں ان کے پاس نوجوان ناہید رانا ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں۔

    میانک یادیون نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں مجموعی طور پر اچھ بولنگ کی تھی اور اپنے چار اوورز میں میانک نے 21 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    خیال رہے کہ بھارت نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔