Tag: بنگلہ دیش ویمنز ٹیم

  • پاکستان ویمنز ٹیم آج  بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی

    پاکستان ویمنز ٹیم آج بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی

    لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی مچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، لاہورمیں پہلی بار ویمن انٹرنیشنل ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    بسمہ معروف کی قیادت میں منتخب ٹیم میں عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر اور سدرا نوازشامل ہیں۔

    ندا ڈار آسٹریلیا میں بیگ بیش لیگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں شامل رامین شمیم بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔

    واضح رہے کہ سلمیٰ خاتون بنگلہ دیشی ویمنز ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ رومانا احمد ون ڈے سیریز میں کپتانی کی فرائض انجام دیں گی۔

    بنگلہ دیش خواتین ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں جہاں آرا عالم، شمیمیٰ سلطانہ، نگار سلطانہ، عائشہ رحمان، سنجیدا اسلام، لتا موندل، پنا گھوش، ایکا مولک، خدیجتہ الکبریٰ، شرمین سلطانہ، فرزانہ حق پنکی، شرمین سلطانہ سپتا شامل ہیں۔