Tag: بنگلہ دیش

  • ڈھاکا میں آتشزدگی کا واقعہ: پاکستان کا قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس

    ڈھاکا میں آتشزدگی کا واقعہ: پاکستان کا قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ڈھاکا میں واقع عمارت میں لگنے والی آگ میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈھاکا کی فیکٹری میں پیش آنے والے ہولناک حادثے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حادثے میں قیمتوں جانیں ضائع ہوئیں اورمزدورزخمی ہوئے، پاکستان متاثرہ افراد کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتا ہے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ ہولناک حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    ڈھاکا: عمارت میں آگ لگنے سے 70 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے چوک بازار میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    بنگلہ دیشی حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث 41 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2010 میں بنگلہ دیشن کے علاقے نمتالی میں لگنے والی آگ میں 124 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔آتشزدگی کے اس واقعے میں غیرقانونی کیمیائی گودام کی موجودگی کی وجہ سے صورت خال بدترہوئی تھی۔

  • ڈھاکا: عمارت میں آگ لگنے سے 70 افراد جاں بحق

    ڈھاکا: عمارت میں آگ لگنے سے 70 افراد جاں بحق

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 70 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے چوک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق عمارت میں کیمیکل کا گودام اور پلاسٹک کا سامان موجود ہے۔ آگ سے عمارت کے قریب درجن سے زائد گاڑیاں جل گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش : خوفناک آتشزدگی‘ 8 افراد ہلاک 50 زخمی

    یاد رہے کہ تین روز قبل بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    آگ چٹا گانگ بندرگاہ سے شروع ہوئی تھی اور تیزی سے 200 جھونپڑیوں پر مشتمل محلے میں پھیل گئی تھی۔

    واضح رہے کہ 10 ستمبر2016 کو بنگلہ دیش کے شہر ٹونگی میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • بنگلہ دیش : خوفناک آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک 50 زخمی، دو سو گھر جل کر خاک

    بنگلہ دیش : خوفناک آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک 50 زخمی، دو سو گھر جل کر خاک

    چٹاگانگ : بنگلہ دیش میں آگ سے جھلس کر آٹھ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے پانچ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ بندرگاہ کے قریب کچی آبادی میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک گھر میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ اتنی شدید تھی کہ دو سو مکانات اس کی زد میں آگئے، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آگ سےجھلس کر آٹھ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی ٹیمیں اور فائرفائٹرز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، عملہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ فائر فائٹروں نے 5 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

  • میری پھانسی کا مطالبہ کرنے والے بنگلہ دیش میں اپنے لوگوں کو بچا لیں: میئر کراچی

    میری پھانسی کا مطالبہ کرنے والے بنگلہ دیش میں اپنے لوگوں کو بچا لیں: میئر کراچی

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے سٹی کونسل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں تھنڈر اسکواڈ کے لوگ آئے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے رافع حسین کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نان ایشو کو ایشو بنا رہی تھی۔

    [bs-quote quote=”سٹی کونسل میں ہنگامہ آرائی کے فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا، ملوث اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وسیم اختر” author_job=”میئر کراچی”][/bs-quote]

    میئر کراچی نے کہا کہ تجاوزات آپریشن کے دوران ایک مسجد کو نقصان پہنچا ہے، لیکن ہم اسے دوبارہ تعمیر کریں گے۔

    وسیم اختر نے کہا ’جماعت اسلامی کی تربیت تھنڈر اسکواڈ کی ہے، انہوں نے بنگلہ دیش میں کیا کیا، یہ سب کو معلوم ہے۔‘

    میئر کراچی نے مزید کہا ’میری پھانسی کا مطالبہ کرنے والے بنگلہ دیش میں اپنے لوگوں کو تو بچا لیں، آج کے اجلاس میں تھنڈر اسکواڈ کے لوگ آئے تھے، میرے چیرمینز نے انھیں روکا۔‘

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ تھنڈر اسکواڈ کے تربیت یافتہ دہشت گرد اسمبلی کے اندر آنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا، ملوث اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  میئر کراچی نے شہر کا 40 سال پرانا حسن بحال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا

    واضح رہے کہ آج ہل پارک کی مسجد گرانے پر سٹی کونسل میں بلدیاتی نمائندوں نے شدید احتجاج کیا، سٹی کونسل میں نمائندے ایک دوسرے پر پل پڑے، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

  • بنگلا دیش میں خونی انتخابات، حسینہ واجد کی عوامی لیگ کامیاب قرار

    بنگلا دیش میں خونی انتخابات، حسینہ واجد کی عوامی لیگ کامیاب قرار

     ڈھاکا: بنگلا دیش میں خونی انتخابات  حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے جیت لیے،  حسینہ واجد کی عوامی لیگ کو دو سو کے مقابلے میں 300 سیٹوں کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    [bs-quote quote=”پُر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف اپوزیشن نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    دریں اثنا بنگلا دیش میں عام انتخابات کے دوران پُر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے، سخت سیکورٹی کے با وجود خوں ریز واقعات نے جنم لیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی۔

    خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز پر حسینہ واجد کی حکومتی جماعت کے کارکنوں نے قبضہ جما لیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  بنگلا دیش میں خونی انتخابات، پولنگ کے دوران 17 افراد ہلاک


    یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شیخ حسینہ واجد کو بی این پی کی زیرِ قیادت قائم اتحاد وزراتِ عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کر سکتا ہے، دوسری طرف انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بنگلا دیشی عدالت نے اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ و سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا سمیت 17 سربراہوں کو کرپشن اور دیگر الزامات کے تحت جیل بھیج دیا تھا، خالدہ ضیا 17 برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

  • ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    ڈھاکا: پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ اییشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا تاہم ایونٹ کے میچز کہاں ہوں گے اس کا فیصلہ ایشیا کپ شروع ہونے سے کچھ عرصہ قبل کیا جائے گا۔

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر 2020 میں کھیلا جائے گا اور اس بار یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل ہوگا۔

    [bs-quote quote=”ایشیا کپ کا ایک فارمیٹ 50 اوورز پر مشتمل ہوتا ہے اور دوسرا ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    رواں برس ستمبر میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 50 اوورز کے فارمیٹ کے تحت متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ پہلے بھارت میں ہونا تھا تاہم بھارت نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کردیا تھا۔

    بی سی سی آئی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی موجودگی میں وہ ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کرسکتے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، ایشیا کپ کا ایک فارمیٹ 50 اوورز پر مشتمل ہوتا ہے اور دوسرا ٹی ٹویںٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے۔

  • ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے کمپیوٹرز چوری ہوگئے

    ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے کمپیوٹرز چوری ہوگئے

    ڈھاکہ: بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر پاکستان نے بنگلہ دیش سے احتجاج کرتے ہوئے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن سے کمپیوٹر چوری کر لیے گئے ہیں۔ ڈکیتی کا معاملہ بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پولیس کے پاس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کو سیکیورٹی مزید بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن انتہائی مصروف اور محفوظ جگہ پر واقع ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد اور ڈھاکہ میں حکام سے شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بحیثیت میزبان ملک بنگلہ دیش ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کرے، بنگلہ دیشی حکومت تحقیقات کر کے ملزمان کو کٹہرے میں لائے۔

  • لاہور: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلہ دیش کو سونپ دی

    لاہور: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلہ دیش کو سونپ دی

    لاہور : پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت آئندہ دو سال کیلئے صدرات بنگلہ دیش کو سونپ دی، بنگلادیش بورڈ کے سربراہ ناظم الحسن نے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ آئی سی سی کی کلئیرنس سے مشروط کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بنگلہ دیش کو آئندہ سال کیلئے اے سی سی کا صدارت سونپ دی گئی۔

    نیوز کانفرنس میں بنگلہ دیش بورڈ اور اے سی سی کے نئے سربراہ ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہیں، بس آئی سی سی کی کلئیرنس درکار ہے۔

    چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ممبربورڈز سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ احسان مانی نے بتایا آئندہ ایمرجنگ ایشیا کپ پاکستان اور کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کو ممبر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس کے بعد اے سی سی کے نو منتخب صدر ناظم الحسن اور نائب صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے میچز کراچی اور کولمبو میں ہوں گے، یو اے ای، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کراچی میں کھیلیں گی۔

    بھارت کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ سے ہمارے تعلقات اچھے ضرور ہیں مگر کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کی ضرورت ہے، عام انتخابات کے بعد ہی بھارتی بورڈ سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

  • ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کھیل کرقومی ٹیم واپس پہنچ گئی

    ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کھیل کرقومی ٹیم واپس پہنچ گئی

    لاہور: ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کھیل کرقومی ٹیم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے نیپال سے وطن واپس پہنچ گئی۔

    ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں گزشتہ روز قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلہ دیش نے فائنل میں پاکستان کے خلاف 2-3 گول سے میچ جیتا تھا۔

    نیپال میں کھیلے گئے ایونٹ میں میزبان سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں شریک تھیں، چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 گول سے شکست دی تھی۔

    ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کے ایونٹ میں پاکستانی انڈر15 فٹبال ٹیم کی قیادت حسیب احمد نے کی۔

    ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے میں مالدیپ، بنگلہ دیش اور نیپال کو رکھا گیا تھا جبکہ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ بھوٹان اور بھارت کی ٹیمیں شامل تھیں۔

    بنگلہ دیش نے ساف انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ساف انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر2-3 گولز سے شکست دی تھی۔

    ۔

  • بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ایک اور مقدمے میں 7 سال قید کی سزا

    بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ایک اور مقدمے میں 7 سال قید کی سزا

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو چیریٹی فنڈ میں غیرقانونی طریقے سے رقم جمع کرنے پر 7 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عطیات کی رقم جمع کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایک اور مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنادی ہے، خالدہ ضیاء کرپشن کے الزامات پر پہلے ہی 5 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

    خالدہ ضیاء کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعطم اور ان کی جماعت کے خلاف ان اقدامات کا مقصد دسمبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل اپوزیشن کو کمزور کرنا ہے، دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف عدالت میں الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔

    عدالت نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی علالت کے باعث عدم موجودگی میں ہی سزا سنائی جبکہ ان کے وکیل شفاف انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سماعت کے دوران ہی عدالت سے باہر آگئے تھے۔

    خالدہ ضیاء کے خلاف عدالتوں میں بدعنوانی تشدد کے الزام میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں جس کے بارے میں ان کی جماعت کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات انتقامی کارروائی کے تحت بنائے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں‌ انتقامی سیاست کی انتہا، خالدہ ضیاء کے بیٹے کو عمرقید، 19 سیاسی مخالفین کو سزائے موت

    واضح رہے کہ رواں ماہ بنگلہ دیشی عدالت نے حسینہ واجد پر گرنیڈ حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    خیال رہے کہ خالدہ ضیاء کے شوہر ضیاء الرحمان سابق ملٹری چیف اور بنگلہ دیش کے صدر بھی رہ چکے تھے جنہیں 1981 میں قتل کردیا گیا تھا۔