Tag: بنگلہ دیش

  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

    جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

    ڈھاکا : بنگلہ دیشی میں پاکستان سے محبت کرنے والی ایک اور شخصیت کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دیدی گئی، ڈھاکہ میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    یہ پاکستان سے محبت ہی ہے جو پینتالیس سال بعد آج بھی زندہ ہے۔ اسی لئے مطیع الرحمان نظامی تختہ دار پر خوشی خوشی چڑھ گئے۔

    بنگلہ دیشی وزیر قانون کا کہناتھا کہ مطیع الرحمان کو 1971کی جنگ میں بغاوت کے الزامات کے تحت تختہ دار پر لٹکایا گیاہے۔

    امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کو انیس سو اکہتر میں پاک فوج کا ساتھ دینے کے جرم پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہوں نے سزا پر رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    اتوار کی رات 8بجے قاسم پور جیل میں امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کو سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنا یا گیا۔ ضابطے کے مطابق سپریٹنڈنٹ جہانگیر کبیر نے فیصلے کا پورا متن سنا کر مطیع الرحمان سے تصدیقی دستخط کروائے۔ جس کے بعد منگل کی شام ان کی اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی۔

    ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ڈھاکا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ مطیع الرحمان نے کارکنوں کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کے بجائے استقامت کی دعا کی جائے ،ہر شخص کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میری موت کے وقت میرا رب مجھ سے راضی ہو۔

    واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی متعصب حکومت نے پاکستان سے محبت کو جرم بنادیا ہے، جس پر پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اب نفرتوں کا سلسلہ بند کردے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بنگلہ دیش میں ہونیوالی ان سیاسی سزاؤں پر شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


    Bangladesh hangs Islamist leader Motiur Rahman… by arynews

  • ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نےبنگلہ دیش کو75رنزسےہرادیا

    ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نےبنگلہ دیش کو75رنزسےہرادیا

    کولکتہ : نیوزی لینڈ نےبنگلادیش کو 75 رنزکےبڑے مارجن سےشکست دے دی۔ کیویز نےناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    تفصیلات کے مطابق گھرکےشیربنگلادیش کولکتہ کےایڈن گارڈنز میں بھی ڈھیرہوگئے ، کیویز نے بنگال ٹائیگرز کے واحد میچ جیتنےکےارمانوں پربھی پانی پھیردیا۔

    ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتےہوئےنیوزی لینڈنےآٹھ وکٹ پرایک سو پینتالیس رنزبنائے۔ کین ولیمسن بیالیس، کولن منرو پینتس اورروس ٹیلراٹھائیس رنزبناکر نمایاں رہے۔

    ٹاپ آڈر کےآؤٹ ہوتے ہی مڈل آڈربلےبازوں نےہیتھارڈال ڈئیے۔ بنگلادیشی فاسٹ بولرمستفض الرحمان نے پانچ کیویزکاشکارکیا۔

    جواب میں کیوی بولرزبلےبازوں کے ڈراؤناخواب ثابت ہوئے۔ تمیم اقبال،شبیررحمان اورشکیب الحسن محض رسم پوری کرنے وکٹ پرآئے۔

    بنگلادیش کےصرف تین ہی بلےباز ڈبل فیگرمیں داخل ہوئے۔ شواگاتا ہوم سولہ رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ گرانٹ ایلیٹ اوراس سودھی نے تین تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

    بولنگ وکٹ پربیالیس رنزبنانےپرولیمسن میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔

     

  • ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو9وکٹ سے ہرا دیا

    ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو9وکٹ سے ہرا دیا

    دہلی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ٹھکانے لگا دیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے شکست دی۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میں بنگلہ دیشن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کی باعث بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہیں اور نو وکٹ پر ایک سو تیرہ رنز بناسکیں۔

    پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف صرف ایک ہی وکٹ پر حاصل کرلیا، دوسری وکٹ کی شراکت میں ننانوے رنز اسکور میں جوڑنے والی سدرہ امین نے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، بسمہ معروف نے بھی تینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو نو وکٹ سے جیت دلائی۔

    گروپ بی کے ٹیبل میں پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

  • بنگلہ دیش میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پرسیمینارکا انعقاد

    بنگلہ دیش میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پرسیمینارکا انعقاد

    کراچی : بنگلہ دیش میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء پاکستان کی جانب سے سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔

    سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ریسرچ سینٹر کے صدر بلال احمد کاکہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان اور اس کی افواج کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے نوجوانوں نے بنگلہ دیش مین ہونے والی قانون کی خلاف ورزیوں کا جائزہ بھی لیا ہے ۔

    تقریب میں سیاسی جماعت کے رہنماؤں ، سماجی اور ماہر قانون کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کاکہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے مسائل کو اقوام متحدہ میں عالمی سطح پرلانا ہوگا، جبکہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی کوششوں مین مصروف عمل ہے۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55 رنز سےشکست دیدی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55 رنز سےشکست دیدی

    کلکتہ: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55 رنز سےشکست دیدی۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ہدف دیا لیکن بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 146رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکی جس میں شکیب الحسن نصف سینچری کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ صابر رحمان 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے محمد عامر  اور شاہد آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عرفان اور عماد وسیم ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیا ب ہوئے۔

    قومی ٹیم کے باولر محمد عامر نے بہترین عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر سومیا سرکار کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

    اوپنگ پر آنے والے تمیم اقبال شاہد آفریدی کی گیند پر 24 نز پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی صابر رحمان 25 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے اور آفریدی کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔

    پانچویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی محمود اللہ عماد وسیم کی گیند پر 4 رنز پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو ئے ان کے بعد آنے والے مشفیق الرحمان بھی وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور 18 رنز پر محمد عامر کی گیند کا نشانہ بنے۔

    اس سے قبل پاکستان نے  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

    محمد حفیظ نے 64 جبکہ کپتان شاہد آفریدی نے 49 رنز اسکور کئے۔ مجموعی طور پرپاکستان نے یہ اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈنزاسٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے۔

    پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی کررہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم مشرفے مرتضیٰ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

    پاکستانی ٹیم کا خاص حربہ اس کا باوٗلنگ اٹیک ہوگا اورمحمد عامر، وہاب ریاض اورعرفان کی جانب سے میچ میں اہم کردارمتوقع ہے۔

    دوسری جانب بنگلادیش بھی آج کے میچ کوانتہائی اہم سمجھ رہا ہے، پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کے خلاف ناقابلِ شکست رہا ہے۔

    بنگلادیش کی ٹیم میں سومیا سرکاراورتمیم اقبال پاکستانی باوٗلرز کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں جبکہ الامین حسین کی باوٗلنگ پاکستان کی کمزور بیٹنگ لائن کے لئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

    بنگلہ دیش کی اننگ

    ٹوٹل اسکور : اوورز 19 ۔۔۔۔۔۔۔ 134/6

     

    انیسواں اوور – 11 رنز 

    اوور میں بنگلادیش نے ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنائے، بنگلادیش کا مجموعی اسکور 6 کھلاڑی کے نقصان پر 134 رنز ہوگیا۔

    آٹھارہواں اوور – 12 رنز 

    اوور میں بنگلادیش نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر کل 12 رنز بنائے، بنگلادیش کا مجموعی اسکور 6 کھلاڑی کے نقصان پر 123 رنز ہوگیا۔

    ستہرہواں اوور – 06 رنز 

    اوور میں بنگلادیش نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر کل 6 رنز بنائے، بنگلادیش کا مجموعی اسکور 5 کھلاڑی کے نقصان پر 111 رنز ہوگیا۔

    سولہواں اوور – 07 رنز 

    اوور میں بنگلادیش نے ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز بنائے، بنگلادیش کا مجموعی اسکور 4 کھلاڑی کے نقصان پر 105 رنز ہوگیا۔

    پندرہواں اوور – 05 رنز 

    اوور میں بنگلادیش نے ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز بنائے، بنگلادیش کا مجموعی اسکور 4 کھلاڑی کے نقصان پر 98 رنز ہوگیا۔

    چودہواں اوور – 06 رنز 

    اوور میں بنگلادیش نے ایک چوکے کی مدد سے 6 رنز بنائے، بنگلادیش کا مجموعی اسکور 4 کھلاڑی کے نقصان پر 93 رنز ہوگیا۔

    تیرہواں اوور – 08 رنز 

    اوور میں بنگلادیش نے ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز بنائے، بنگلادیش کا مجموعی اسکور 4 کھلاڑی کے نقصان پر 87 رنز ہوگیا۔

    بارہواں اوور – 05 رنز 

    اوور میں بنگلادیش نے ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز بنائے، بنگلادیش کا مجموعی اسکور 4 کھلاڑی کے نقصان پر 79 رنز ہوگیا۔

    گیارواں اوور – 05 رنز 

    اوور میں بنگلادیش نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر کل 5 رنز بنائے، بنگلادیش کا مجموعی اسکور4 کھلاڑی کے نقصان پر 74 رنز

     دسواں اوور – 08 رنز 

    ایک چوکے کے ساتھ آٹھ رنز کا اضافہ ۔ اسکور 69 ہوگیا، تین کھلاڑی آؤٹ

     نواں اوور – 03 رنز

    صرف تین رنز کا اضافہ ہوسکا ، اسکور 61 رنز

     آٹھواں اوور – 02 رنز

    اس اوور میں صرف دو رنز کا اضافہ ہوسکا۔ تین کھلاڑیوں کے نقصان پر اسکور 58 ہوگیا

    تیسری وکٹ : تمیم اقبال 20 بال پر 24 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی بال پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے 

     ساتواں اوور – 11 رنز

    ایک چھکے کے ساتھ گیارہ رنز بن گئے، اسکور 56 ہوگیا۔

     چھٹا اوور – 12 رنز

    بارہ رنز کا شاندار اضافہ، ایک چھکا بھی شامل ہے، دو وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز

     دوسری وکٹ : صابر رحمان 19 بال پر 25 رنز بناکر شاہد آفریدی کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی شکیب الحسن ہیں۔

     پانچواں اوور – 7 رنز

    سات رنز کے اضافے سے اسکور 33 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    چوتھا اوور – 5 رنز

    پانچ رنز کے اضافے سے اسکور 26 رنز ہوگیا

     تیسرا اوور – 6 رنز

    چھ رنز کے اضافے سے بنگلہ دیش کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز ہوگیا،

    دوسرا اوور –  9 رنز

    نو رنز کا اضافہ ، ایک کھلاڑی کے نقصان پر

    پہلی وکٹ : سومیا سرکا کوئی رن بنائے بغیر محمد عامر کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی صابر رحمان ہیں۔

    پہلا اوور –  6 رنز

    بنگلہ دیش کی جانب سے کھیل کا آغاز اوپنرز سومیا سرکار اور تمیم اقبال نے کیا،


    لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ

    شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دے دیا


    پاکستان کی اننگ

    بیسواں اوور – 11 رنز

    کل اسکور 201/5

    شعیب ملک نے دو چوکے لگائے جبکہ شاہد آفریدی ایک رن سے ففٹی بناتے بناتے رہ گئے، بنگلہ دیش کو مجموعی طورپر202 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

    وکٹ : شاہد آفریدی 19 بالز پر49 رنز بنا کرتسکین احمد کی بال پر محمد اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے
    انیسواں اوور – 13 رنز

    کل اسکور 189/4

    شکیب الحسن کے کے اوور میں شاہد آفریدی نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا

    اٹھارواں اوور – 9 رنز

    کل اسکور 176/4

    آفریدی نے تسکین کی بال پر چھکا لگایا جبکہ عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے

    وکٹ: عمر اکمل شکیب الحسن کی بال پرتسکین احمد کے ہاتھوں بغیرکوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے

    سترہواں اوور – 10 رنز

    کل رنز – 168/3

    محمد حفیظ آؤٹ ہوگئے ، ان کی جگہ عمر اکمل میدان میں آئے ہیں

    وکٹ: محمد حفیظ 41 بالز پر 64 رنز بناکر عرفات سنی کی بال پر سومیا سرکار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

    سولہواں اوور – 18 رنز

    کل رنز – 157 رنز

    شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کی دھواں دھاربیٹنگ جاری، پاکستان کا مجموعی اسکور 150 سے تجاوز کردیا

    پندرواں اوور – 18 رنز

    کل اسکور 139/2

    محمد حفیظ نے اپنی ففٹی مکمل کرلی ، شاہد آفریدی نے ایک چھکے اور دو چوکے لگا کرمیدان میں سنسنی پیدا کردی

    چودہواں اوور – 4 رنز

    کل اسکور 121/2

    رحمان نے احمد شہزاد کی وکٹ لی اور کپتان شاہد آفریدی میدان میں آگئے

    وکٹ : احمد شہزاد 52 رنز بناکر صابررحمن کی بال پرمحمد اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

    تیرہواں اوور – 11 رنز

    کل اسکور 117/1

    احمد شہزاد نے اپنی ففٹی مکمل کرلی، دونوں کھلاڑیوں نے ایک ایک چوکا لگایا

    بارہواں اوور – 7 رنز

    کل اسکور 106/1

    محمد حفیظ اوراحمد شہزاد نے پاکستان کا اسکور 100 سے اوپر کردیا

    گیارہواں اوور – 9 رنز

    کل اسکور 99/1

    شکیب الحسن کی بال پر محمد حفیظ کا چوکا

    دسواں اوور – 5 رنز

    کل اسکور 88/1

    احمد شہزادنے صابر رحمن کو چوکا رسید کیا

    نواں اوور – پاکستان 6 رنز

    کل اسکور – 83/1

    آٹھواں اوور – 12 رنز

    کل اسکور: 77/

    بنگلہ دیش کے کپتان کے خلاف احمد شہزاد نے دو چوکے لگائے اور پاکستان کے مجموعی اسکورمیں
    12 رنز کا اضافہ کیا۔

    ساتواں اوور – 10 رنز

    کل اسکور – 65/1

    احمد شہزاد نے عرفات سنی کی بال پر چھکا لگایا

    چھٹا اوور – 11 رنز

    کل رنز – 55/1

    محمد حفیظ نےشیکیب الحسن کے پہلے اوور میں دوچوکے لگائے

    پانچواں اوور – 6 رنز

    کل اسکور 44/1

    احمد شہزاد نے عرفات سنی کو چوکا رسید کیا

    چوتھا اوور – 6 رنز

    کل اسکور 38/1

    احمد شہزاد نے تسکین احمد کی پہلی بال پرچوکا لگایا

    تیسرا اوور – 7 رنز

    کل اسکور – 32/1

    عرفات سنی کی بال پرشرجیل خان آوٗٹ ، محمد حفیظ میدان میں آگئے

    وکٹ: شرجیل خان 18 رنز بنا کرسنی کی گیند پرآؤٹ ہوگئے

    دوسرا اوور – 18 رنز

    کل اسکور – 25 رنز

    شرجیل خان نے اس اوورمیں دو چھکے اور ایک باوٗنڈری اسکور کی۔

    پہلا اوور – سات رنز

    کل اسکور – 7 رنز

    احمد شہزاد اورشرجیل خان نے اننگ کا آغاز کیا، شرجیل خان نے تسکین احمد کی چوتھی بال پر چوکا مارا۔

  • انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بھی ورلڈ ٹی20کے بخار میں مبتلا

    انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بھی ورلڈ ٹی20کے بخار میں مبتلا

    کراچی: پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا گروپ میچ کل کھیلے گا لیکن میچ کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل ابھی سے بدل دیا۔

    کرکٹ فیور صرف شائقین کو ہی نہیں چڑھا ، گوگل بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بخار میں مبتلا ہو گیا ۔

    گوگل لوگو جسے ڈوڈل کہا جاتا ہے، ہراہم موقع کی مناسبت سے بدلتا ہے، اس بار گوگل پر میگا ایونٹ کا رنگ چھا گیا۔

    پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا گروپ میچ کل کھیلے گا لیکن میچ کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل ابھی سے بدل دیا ہے ۔

    واضح رہے کہ اس قبل بھی گوگل نے استاد نصرت فتح علی خان کی سالگرہ کے موقع پراپنا ڈوڈل استاد نصرت فتح علی خان کے نام سے منسوب کیا تھا۔

  • ورلڈ ٹی ٹونٹی: بنگلہ دیش نےعمان کو چوّن رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ ٹی ٹونٹی: بنگلہ دیش نےعمان کو چوّن رنز سے ہرا دیا

    دھرم شالا : بنگلہ دیش نے عمان کو چوون رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سپر ٹین میں جگہ بنالی، جہاں سولہ مارچ کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم سپر ٹین مرحلے میں پہنچ گئی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان کو54رنز سے شکست دے دی۔

    دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن تمیم اقبال نے صابر رحمان کے ساتھ مل کر عمان کے بولروں کی لائن بھلادی۔

    تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میں پہلی سینچری بھی بنا ڈالی۔ صابر رحمان نے چوالیس رنز بنائے جواب میں عمان کی ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور بارش کی وجہ سے بارہ اوورز تک محدود کی جانیوالی اننگز میں نو وکٹ پر پینسٹھ رنز ہی بناسکی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم چوّن رنز سے میچ جیت کر سپر ٹین میں پہنچ گئی۔ جو سپر ٹین مرحلے میں پاکستان کے خلاف سولہ مارچ کو میدان میں اترے گی۔

     

  • ایشیاکپ ٹی20 : بنگلہ دیش نے سری لنکا کو23 رنزسے شکست دے دی

    ایشیاکپ ٹی20 : بنگلہ دیش نے سری لنکا کو23 رنزسے شکست دے دی

    ڈھاکہ : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بنگال ٹائیگرز نے سری لنکا کو باآسانی تئیس رنز سے شکست دے دی۔ بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ اور دفاعی چیمیئن سری لنکا کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔

    بنگلادیشی کپتان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت تک غلط ثابت ہواجب صرف دو رنزپربنگلادیشی اوپنرزپویلین لوٹ گئے۔ لیکن شبیررحمان اورشکیب الحسن کی بیاسی رنزکی شراکت نے میچ بنگال ٹائیگرز کے حق میں کردیا۔

    شبیررحمان کےاسی رنزکی بدولت بنگلادیش نےمقررہ اوورز میں سات وکٹ پرایک سو سینتالیس رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کاآغاز سست لیکن پراعتماد رہا۔

    ایک موقع پرسری لنکا کا چھہتررنزپرایک ہی کھلاڑی آؤٹ تھا۔ بنگلادیشی بولرزنے کم بیک کیا اوریکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

    میتھوز اورپریرا سب ہی فیل ہوگئے۔ سری لنکن ٹیم مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹ پرایک سو چوبیس رنزبناسکی۔ الامین حسین نے تین اورشکیب الحسن نے دو وکٹیں گرائیں۔ شبیررحمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

     

  • ایشیا کپ ٹی 20: قومی ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی

    ایشیا کپ ٹی 20: قومی ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان سپر لیگ میں جلوے بکھیرنےکےبعدپاکستانی کھلاڑی اب ایشیاکپ میں جلوہ دکھائیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کےلئےپاکستانی کھلاڑی بوم بوم کی قیادت میں دبئی سے ڈھاکہ پہنچ گئے۔

    پاکستان سپر لیگ میں جلوے بکھیرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی اب ایشیا کپ میں ایکشن میں ہوں گے، قومی کرکٹرز نے اہم ٹورنامنٹ کیلئے ڈھاکہ میں انٹری دے دی ہے، ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔

    کھلاڑی آج آرام کے بعد کل سے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا آغاز کریں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا معرکہ پاک بھارت میچ ستائیس فروری کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی کے سبب اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان اور فاسٹ بولر محمد سمیع کو ایشیا کپ کے لئے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، بابر اعظم اور رومان رئیس ان فٹ ہونے کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    ایونٹ میں قومی ٹیم دوسرا میچ انتیس فروری کو متحدہ عرب امارات، دو مارچ کو بنگلہ دیش اور چار مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کل بنگلا دیس کےخلاف کھیلے گی

    انڈر 19 ورلڈ کپ، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کل بنگلا دیس کےخلاف کھیلے گی

    لاہور: آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز بنگلہ دیش میں ہوگیا، پاکستان پہلا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

    آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ آغاز بنگلہ دیش میں ہوگیا، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کے سبب ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے آئیرلینڈ کو شرکت کی دعوت دی۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا، پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

    قومی ٹیم کے کپتان گوہر حفیظ کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والی سیریز میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھی اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔