Tag: بنگلہ دیش

  • ٹی 20 میچ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 42 رنز سے ہرادیا

    ٹی 20 میچ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 42 رنز سے ہرادیا

    کہلنا : بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو بیالیس رنز سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کو دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کہلنا کے شیخ ابو ناصر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سرسٹھ رنز اسکور کئے۔

    سومیا سرکار اور صابر رحمان نے تینتالیس ،تینتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کرکٹ ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو پچیس رنز بناسکی۔

    ماسکاڈزا تیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کیلئے صابر رحمان نے آل راؤنڈر پرفارمنس دکھاتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیت لی

    بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیت لی

     چٹاگانگ : بنگلہ دیش نے ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

    بنگال ٹائیگرز نے پہلے پاکستان کا کام تمام کیا پھر سابق ورلڈ چیمئین بھارت کو ٹھکانے لگایا اور اب دنیا کی بہترین ٹیم جنوبی افریقہ کے ارمان ٹھنڈے کردیئے،  چٹاگانگ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے پروٹیاز کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    پہلے بولنگ میں بنگلہ دیشی بولرز چھائے رہے اور پھر بیٹنگ میں میزبان بلے بازوں نے کمال کردیا۔

    بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم چالیس اوورز میں صرف ایک سو ارسٹھ بناسکی، جواب میں بنگلہ دیش نے ہدف صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ مسلسل تین سیریز میں کامیابی نے بنگلہ دیش کو چیمپئینز ٹرافی میں پہنچادیا۔

  • بنگلہ دیش: راشن کی تقسیم میں بھگڈر سے 20افراد جاں بحق

    بنگلہ دیش: راشن کی تقسیم میں بھگڈر سے 20افراد جاں بحق

     مائمن:  بنگلہ دیش میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے بیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    بنگلہ دیش کے شہر مائمن میں مستحق افراد کی بڑی تعداد زکواۃ، راشن اور کپڑوں کے حصول کیلئے جمع تھے، تاہم ناقص انتظامات اور چھینا جھپٹی کے باعث مجمعے میں بھگڈر مچنے سے بیس افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

    جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چند کی حالت تشویشناک ہے۔

  • بنگلہ دیش:جماعتِ اسلامی کے رہنماء کی سزائے موت برقرار

    بنگلہ دیش:جماعتِ اسلامی کے رہنماء کی سزائے موت برقرار

    بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کے سینیئر رہنما علی احسن محمد مجاہد کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنگی جرائم ٹریبیونل نے علی احسن مجاہد کو انیس سو اکہتر میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

    مجاہد کے وکیل کا کہنا ہے کہ سزا کے خلاف نظرثانی کی اپیل کی جائے گی۔

    اس قبل سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے دوسینئر رہنماؤں محمد قمرالزماں اورعبدالقادرملا کی اپیل بھی مسترد کردی تھی، جس کے بعد انہیں پھانسی دے دی گئی تھی، جماعت اسلامی نے سزاؤں کو سیاسی قراردیا ہے۔

  • ڈھاکہ ٹیسٹ: تیسرے روز بنگلہ دیش کے ایک وکٹ پر 63 رنز

    ڈھاکہ ٹیسٹ: تیسرے روز بنگلہ دیش کے ایک وکٹ پر 63 رنز

    ڈھاکا : بنگلہ دیش اور  پاکستان کے مابین ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرلی، پانچ سو پچاس رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر ترسٹھ رنز بنالئے۔

    ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی شاہینوں کے نام رہا۔ میزبان ٹیم نے پہلی نامکمل اننگز پانچ کھلاڑی آؤٹ ایک سو سات رنز پر شروع کی تو یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے بنگال ٹائیگرز کا ڈبہ دوسو تین رنز گول کردیا۔

    تین سو چوون رنز کی برتری کے باوجود مصباح کی دفاعی کپتانی نے سب کو حیران کردیا۔ فالو آن کی بجائے خودبیٹنگ کرکے مصباح نے بنگلہ دیش کو اننگز سے شکست دینے کا آپشن ختم کردیا۔

    پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، پروفیسر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر یونس خان، اظہرعلی اور اسد شفیق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔

    مصباح نے بیاسی رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے دوسری اننگز چھ کھلاڑی آؤٹ ایک سو پچانوے رنز پر ڈیکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ساڑھے پانچ سو رنز کا ہدف دیا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے ایک وکٹ پر ترسٹھ رنز بنالئے،قومی ٹیم کو جیت کیلئے نو وکٹیں درکار ہیں۔

  • چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں کرکٹ میچ کی گونج سنائی دیتی رہی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت دیگر ارکین اسمبلی نے چئیرمین کرکٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر اراکین اسمبلی بھی چیخ اٹھے۔ شاہین بنگلہ دیش میں بھی ناکام ہوگئے۔

    شائقین کرکٹ کے بعد اراکین قومی اسمبلی کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔ اراکین اسمبلی نے ٹیم کی کارکردگی کا سارا غصہ صوبائی رابطے کے وزیر کھیل ریاض پیرزادہ پر نکال دیا۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے بھی اسمبلی میں تیز باؤنسرز کراڈلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ گروپ بندی کا نتیجہ ہے۔ پی سی بی ایک سلطنت ہے۔

    جسےکوئی چھوڑنا نہیں چاہتا۔ خورشید شاہ نے چئیرمین بورڈ کو ہی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر نے وزیر کھیل کو بے کار کہہ ڈالا۔

    وزیر صاحب نے سب کی سنی۔ پھر اپنی سنائی اور سارا ملبہ انفراسٹرکچر پر ڈال کر جان چھڑائی۔ اسمبلی میں اس باز گشت پر کوئی سنوائی ہو گی یا نہیں یا پھر بات آئی گئی ہو جایئگی۔

  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 251 رنز کا ہدف

    پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 251 رنز کا ہدف

    میرپور: پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کو جیت کے لئے دو سو اکیاون رنز کا ہدف دے دیا۔

     ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کیلئے قومی ٹیم میں نائب کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی متنازع بن گئی۔

     کپتان اظہر علی اور ڈیبیو کرنے والے سمیع اسلم نے ٹیم کو اکیانوے رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، سمیع اسلم پینتالیس رنزبناکر کیپر کو کیچ تھما بیٹھے، محمد حفیظ بھی صرف چار رنزبنا کر ہمت ہارگئے۔

    اظہر علی نے حارث سہیل کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کیلئے اٹھانوے رنز جوڑے، اظہر علی نے کیرئیر کی پہلی سینچری بنائی، حارث سہیل نے باون رنز کی اننگز کھیلی۔

     اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد آخری آخری سات بیٹسمین اسکور میں صرف سینتالیس رنز کا اضافہ کرسکے، قومی ٹیم انچاس اوورز میں دو سو پچاس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 79 رنز سے ہرا دیا

    بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 79 رنز سے ہرا دیا

    میر پور : بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 79رنز سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خراب بولنگ اور ناقص فیلڈنگ اور تیمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ریکارڈ 329 رنز بنائے۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    خراب بولنگ اور ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا اسکور کیا۔ سعد نسیم نے سینتالیس پر تمیم اقبال کا کیچ چھوڑا۔

    پینتیس رنز پر مشفق الرحیم کو جنید خان نے کیچ چھوڑ کربھرپور موقع فراہم کیا۔ سعید اجمل کی آٹھ ماہ بعد واپسی پر خوب درگت بنی۔نہ دوسرا نظر آئی اور نہ کیرم بال۔

    سعید اجمل نےکیریئر کی سب سے مہنگی بولنگ کی ان کے دس اوورز میں  74 رنز بنے۔ تمیم کی پانچویں اور مشفق کی تیسری سنچری بنی۔ پھر اظہر علی اور سرفراز نے 53 رنز کا آغاز  دیا۔

    پھر ہر بیٹسمین اپنے رنز بناتا رہا۔ ٹیم کی کسی نے فکر نہ کی۔ سرفراز نے 24بنائے،اظہر علی کے 72 اور حارث سہیل نے 51 رنز بنائے ۔

    رضوان کے 67رنز بھی کام نہ آئے۔ فواد عالم اور سعد بھی ناکام  ھوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور عرفات سنی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس موقع پر شائقین کو شاہد آفریدی یاد آتے رھے،لالہ کے بغیر ٹیم کے لالے پڑ گئے۔ اب اتوار کے دوسرے میچ میں عزت اور سیریز دونوں بچانی ھوگی۔

  • بنگلہ دیش کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، شاہد آفریدی

    بنگلہ دیش کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، شاہد آفریدی

    لاہور : شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے

    ان کا کہنا تھا کہ اظہرعلی کو ون ڈے ٹورنا منٹ میں قومی قیادت ٹیم کی قیادت جارحانہ انداز میں کرنی چاہیئے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔اس لئے ون ڈے میں اظہر علی کو جارحانہ انداز میں کپتانی کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے لئے دس سے بارہ لڑکوں کی کلیئرنس لینی پڑے گی تاکہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ تیار ہوجائے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مکمل اختیارات کے ساتھ مصباح اور یونس کے حوالے کردیا جائے۔

  • بنگلہ دیش: شدید طوفان،  24افراد ہلاک

    بنگلہ دیش: شدید طوفان، 24افراد ہلاک

    بنگلہ دیش: شدید طوفان کے باعث چوبیس افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی مشرقی بنگال میں بھی طوفان سے فصلیں متاثر ہوئیں اور سیکڑوں گھر منہدم ہوگئے۔

    بنگلہ دیش میں شدید بارش اور طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، طوفان سے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے، دو سو اٹھائیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں اور بارش سے بڑی تعداد میں مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں،درخت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

    بھارتی ریاست مشرقی بنگال میں بھی طوفانی ہواؤں سے چائے کی فصل تباہ ہوگئی جبکہ سیکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

    طوفان سے متاثر ایک دیہاتی کا کہنا تھا کہ طوفان سے ان کا گھر اور فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

    شدید بارش اور طوفان کے باعث بجلی کے پول اکھڑ گئے جبکہ کئی شہروں کا رابطہ دوسرے شہروں سے منقطع ہوگیا ہے۔