Tag: بنگلہ دیش

  • دوسراون ڈے:ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ایک سو ستتر رنز سے ہرادیا

    دوسراون ڈے:ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ایک سو ستتر رنز سے ہرادیا

    گریناڈا : ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں ایک سو ستتر رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ گریناڈا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑی کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے۔

    ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو سینتالیس رنزبنائے۔ کرس گیل، براوو نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

    تمیم اقبال کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکا۔ مہمان ٹیم پچیسویں اوور میں صرف ستر رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کپ بنگلہ دیش میں ہی ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچز پچیس سے آٹھ مارچ تک بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں ہوں گے، ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ قومی ٹیم ستائیس فروری کو افغانستان، دو مارچ کو روایتی حریف بھارت اور چار مارچ کو میزبان بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز چھبیس فروری کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، ٹورنامنٹ میں شریک پانچ ٹیموں کے درمیان گیارہ میچز ہوں گے۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیکیورٹی:آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کا دورہ کرےگا

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیکیورٹی:آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کا دورہ کرےگا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ ہفتے بنگلہ دیش میں آفیلشز سے ملاقات کرے گا، بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی اور حکومت مخالف مظاہروں کے سبب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد خطرے سے دوچار ہے۔

    پاکستان سمیت دیگر ممالک نے بنگلہ دیش میں سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منیجر سین مورس کی سربراہی میں آئی سی سی کا سیکورٹی وفد بیس جنوری کو بنگلہ دیشی حکام سے ملاقات کرے گا۔

    ایونٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے سیکورٹی کنسلٹنٹ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیف ایگز یکٹو آفیسر نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ سیکورٹی پلان شریک ممالک کو بھجوادیا گیا ہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی سی سی کا وفد ہماری تیاریوں سے مطمئن ہوگا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد سولہ مارچ سے بنگلہ دیش میں ہونا ہے۔ سری لنکا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کی پیشکش کررکھی ہے۔

     

  • ایشیا کپ میں شرکت کا انحصارسیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے،عبوری کمیٹی

    ایشیا کپ میں شرکت کا انحصارسیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے،عبوری کمیٹی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کا انحصار حکومتی فیصلے اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے۔

    لاہور میں ہونے والے پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کا اجلاس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے لیے پانچ لاکھ روپے کی امداد کا فیصلہ کیا گیا ۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مینیجر اور چیف سلیکٹر کی تعیناتی کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی کی تقرری کے بعد کیا جائے گا اور بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے حوالے سے حکومتی فیصلے اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

     

  • ایشیا کپ میں نہ جانے سے مالی نقصان ہوگا،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ میں نہ جانے سے مالی نقصان ہوگا،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی پلان دے دیا ہے، کھیلنے نہیں جاتے تو نقصان ہمارا ہی ہو گا۔

    آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیاء کپ میں پاکستان کی سیکورٹی کےحوالے سے مسائل ہیں لیکن پھر بھی بنگلہ دیش نے اپنا سیکورٹی پلان دے دیا ہے۔

    ہم جس قسم کی اسپیشل سیکورٹی چاہیں گے ملے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ وہاں کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے پاکستانی ٹیم پر کسی قسم کا حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نہ جائیں تو پھر بھی ایشیا کپ ہوگا،لیکن بائیکاٹ سے ہمارا ریونیو کا نقصان ہوگا اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمارا تاثر بھی خراب ہو گا، اس لئے جذباتی ہو کر فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔