Tag: بنگلہ دیش

  • بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل امین الدین مستعفی ہوگئے

    بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل امین الدین مستعفی ہوگئے

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے بھارت فرار کے بعد اٹارنی جنرل امین الدین نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل امین الدین کا کہنا ہے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں۔

    رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل امین الدین کو 2020میں اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے فرار کے بعد نئی عبوری حکومت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، طلبہ کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری سیٹ اپ کے سربراہ ہوں گے۔

    محمد یونس کے سربراہ بننے کے بعد عبوری حکومت کے باقی ارکان کو سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

    اس سے قبل بنگلہ دیشی طلبہ کی جانب سے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    بنگلہ دیشی طلبہ قیادت نے فوجی حکام سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے تھے، بنگلہ دیشی طلبہ نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی دینے کا کہا تھا، محمد یونس کے ترجمان نے بھی طلبہ قیادت کی نامزدگی سے اتفاق کیا تھا۔

    سعودی کابینہ نے اہم فیصلہ کرلیا

    طلبہ کے مطالبے کے تحت بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی تھی جبکہ طلبہ تنظیموں نے فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

  • ’’بنگلہ دیش میں کون سی حکومت قائم ہوگی؟‘‘

    ’’بنگلہ دیش میں کون سی حکومت قائم ہوگی؟‘‘

    بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے کہ اب عبوری حکومت کس کی قائم ہوگی؟۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے بنگلہ دیش میں نمائندے عرفات السلام نے اپنا تجزیہ پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے صدر محمد صحاب الدین نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں بی این پی کی چیئر پرسن خالدہ ضیا کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، اجلاس میں اس مسئلے پر بھی غور وخوص کیا گیا کہ آئندہ عبوری حکومت کس کی اور کیسے بنائی جائے گی۔

    حسینہ

    دوسری جانب طلبہ تحریک کے رہنما بھی نہیں چاہتے کہ کوئی فوجی حکومت بنے وہ بھی عبوری حکومت کا ہی قیام چاہتے ہیں، اس کے علاوہ حسینہ واجد کے جانے کے بعد بھی طلبہ تحریک کی جانب سے مظاہرے ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    اگلے انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت ’عوامی لیگ‘ کے مستقبل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عرفات السلام نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کے صاحبزادے نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اب ان کی والدہ سیاست سے کنارا کشی اختیار کرلیں گی لیکن جہاں تک ان کی جماعت عوامی لیگ کا تعلق ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اتنی بڑی پارٹی سیاست میں ہوگی یا نہیں۔

    بنگالی فوج

    عرفات السلام نے کہا کہ ملازمتوں میں فوجی کوٹے کیخلاف اٹھنے والی تحریک اتنی بڑی نہیں تھی جسے کنٹرول نہ کیا جاسکتا ہو لیکن حسینہ واجد نے اپنے بیانات اور طاقت کے استعمال سے مزید طول دیا، ان کی جانب سے مظاہرین کو رضا کار دہشت گرد قرار دینے کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش میں طلبہ گروپ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کیا گیا تھا جس کے پہلے ہی روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 91 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شیخ حسینہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچیں اور اب وہ لندن روانگی کی تیاریاں کررہی ہیں۔

     

  • بنگلہ دیش میں مظاہرین نے سابق کرکٹر کے گھر کو آگ لگادی

    بنگلہ دیش میں مظاہرین نے سابق کرکٹر کے گھر کو آگ لگادی

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں مشتعل مظاہرین نے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو آگ لگادی۔

    بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جبکہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بھی صدر کے احکامات پر رہائی مل گئی ہے۔

     سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کھلنا ڈویژن سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

    انہوں نے رواں سال کے شروع میں بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران عوامی لیگ کے امیدوار کے طور پر مسلسل دوسری بار یہ نشست جیتی تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جب شیخ حسینہ واجد ملک سے فرار ہوئیں تو مشتعل مظاہرین نے مشرفی مرتضیٰ کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے جلا ڈالا۔

    مشرفی مرتضیٰ

    واضح رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے تینوں فارمیٹ کے 117 میچوں میں بنگلہ دیش کی قیادت کی، طویل کیریئر کے دوران انہوں نے 390 وکٹیں حاصل کیں، اور 36 ٹیسٹ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی 20 میں 2955 رنز بھی بنائے۔

    ریٹائرمنٹ کے بعد مشرفی مرتضیٰ حسینہ واجد کی زیر قیادت عوامی لیگ میں 2018 میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • شیخ حسینہ کے فرار کے باوجود مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی جاری

    شیخ حسینہ کے فرار کے باوجود مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی جاری

    ڈھاکہ: غیرملکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں گلیوں میں اب بھی ہزاروں لوگ موجود ہیں اور ہنگامہ آرائی جاری ہے۔

    سیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے اور ان کے ملک سے بھارت فرار ہونے کے باوجود مشتعل ہجوم کی جانب سے اب بھی توڑ پھوڑ کی اطلاعات آرہی ہیں، غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے کئی ٹی وی اسٹیشنزپر بھی توڑپھوڑ کی گئی ہے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ طلبہ رہنماؤں کی جانب سے لوگوں سے پُرسکون رہنے اور توڑ پھوڑ نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

    دریں اثنا شیخ حسینہ فرار ہوکر بھارت پہنچ چکی ہیں جہاں انھوں نے دہلی کے قریب بھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول سے ملاقات کی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کی آئندہ منزل برطانیہ ہے، جہاں وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گی جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ 4,096 کلومیٹر سرحد پر ہائی الرٹ کردیا ہے۔

    بنگلہ دیش جانےوالی تمام ٹرینوں کو انڈین ریلوے حکام نے روک دیا ہے، بھارت سے ڈھاکہ جانے والی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

  • بنگلہ دیش کے حالات نے سونم کپور کو بھی پریشان کردیا

    بنگلہ دیش کے حالات نے سونم کپور کو بھی پریشان کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کو بھی بنگلہ دیش کے حالات نے پریشان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام اسٹوری میں بنگلہ دیشی عوام سے موجودہ حالات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    سونم کپور نے بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں سے متعلق پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ انتہائی خوفناک ہے۔‘

    انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کے عوام کے لیے دعا کریں۔‘

    سونم کپور

    واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد مستعفی ہوگئی ہیں۔

    حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوگئیں، انہیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 91 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

  • بنگلہ دیش نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگادی

    بنگلہ دیش نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگادی

    ڈھاکا: بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک، واٹس ایپ، یوٹیوب پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کی جانب سے ملک گیر مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے کوٹہ مخالف احتجاج میں مارے جانے والے افراد کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش میں مظاہرہ کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر کوٹہ سسٹم کا نظام متعصبانہ ہے اس کی اہلیت کا معیار صرف میرٹ ہونی چاہیے۔ ان کا یہ مطالبہ ہے کہ نظام میں اصلاحات اور اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کیا جائے۔

    یہ احتجاج جاری تھا کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو 1971 کی جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے والوں سے تشبیہہ دی جس نے جلتی پر تیلی کا کام کیا اور مظاہرین بپھر گئے۔

    اس کے بعد دارالحکومت ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کوٹہ سسٹم کے خلاف اور برسراقتدار عوامی لیگ کے طلبا کے درمیان بھی جھڑپیں ہوئیں جن میں لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا جب کہ پولیس کی جانب سے بھی مظاہرین پر آنسو گیس فائر اور ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں جس نے چھ خاندانوں کے چراغ گل اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا جب کہ احتجاج کی قیادت کرنے والوں نے اس تشدد کا ذمے دار عوامی لیگ کو قرار دیا ہے۔

    تل ابیب میں ترک پرچم سرنگوں، اسرائیل کا واویلا، نائب سفیر کی طلبی

    بڑھتے احتجاج کے بعد بنگلہ دیش کی عدالت نے کوٹہ نظام معطل کر دیا تھا لیکن مظاہرین کا مطالبہ ہے اسے مستقل بنیادوں پر ختم کر دیا جائے۔

  • بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

    بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

    ڈھاکا: بنگلادیش میں حکومت نے احتجاجی طلبہ سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج طلب کرلی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرفیو نافذ کرنے اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 100سے تجاوز کرچکی ہے۔

    جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم و بیش 75 افرادلقمہ اجل بنے جبکہ صرف ڈھاکا شہر میں 52 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔

    خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے احتجاج کے دوران رواں ہفتے اب تک کم از کم 105 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    بنگلادیش میں مظاہرین نے جیل کو آگ لگا دی

    بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ اپنا شدید احتجاج ریکاررڈ کرارہے ہیں اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پندرہویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    ڈیلاس میں کھیلے جارہے گروپ ڈی کے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیا، میچ میں سری لنکن اوپنر پتہم نسانکا 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے 3، 3 وکٹ حاصل کیے۔

    سری لنکا کا 125 رنز کا ہدف بنگلادیش نے 8 وکٹوں پرحاصل کرلیا، توحید نے 40، لتن داس نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    اس سے قبل افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودہویں میچ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا، 160 رنز کے دفاع میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 75 رنز پر آؤٹ کردیا۔

    افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغان اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودھویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 103 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

    پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    افغانستان کے 160 کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 75رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • ریمل نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی، 48 ہلاک

    ریمل نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی، 48 ہلاک

    ریمل نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں تباہی مچادی، بھارت اور بنگلہ دیش میں موسلا دھار بارشوں کے بعد حادثات میں 48 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمل نے سب سے زیادہ تباہی بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں مچائی، جہاں 44 افراد ہلاک ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق طوفان نے پونے دو کروڑ افراد کو متاثر کیا ہے، آسام میں ڈیم اوور فلو ہوگئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ہزاروں گھر تباہ اور سڑکیں بند ہوگئیں۔

    آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث امدادی کارروائیاں مشکلات کا شکار ہیں، بنگلہ دیش میں متعدد نشیبی علاقے ڈوب چکے ہیں جس سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔

    دونوں ملکوں کے ساحلی علاقوں سے دس لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں امریکی ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ہوا کے طاقت ور بگولوں سے متاثرہ ریاستوں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔

    ہوا کے بگولوں کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ درخت گرگئے اور بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔

    اسرائیل کی رفح پر وحشیانہ بمباری، حماس نے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کر دیا

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 50 ہزار لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • امریکا نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

    امریکا نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

    امریکا نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by USA Cricket (@usacricket)

    ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے میزبان ملک امریکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 میچ کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

    ہیوسٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں امریکی ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں 6 رنز سےکامیابی سمیٹی۔ بنگلادیشی ٹیم 145 رنز کے تعاقب میں 138 رنز بنا سکی۔

    کپتان نجم الحسن 36، شکیب الحسن 30 اور توحید ریدوئے 25 رنز بنا سکے جب کہ امریکا کی جانب سے علی خان نے 3، شیڈلے اور سوربھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    امریکا نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں پر 144 رنز بنائے تھے۔ موننک پٹیل 42، آرون جونز 35، اسٹیون ٹیلر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے ریشادحسین، شریف السلام اور مستفیض الرحمان 2، 2 وکٹیں لے سکے۔