Tag: بنی گالہ

  • شجرکاری مہم کاحصہ بن کربہترماحول کیلئےکردارادا کیاجاسکتا ہے‘ عمران خان

    شجرکاری مہم کاحصہ بن کربہترماحول کیلئےکردارادا کیاجاسکتا ہے‘ عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شجرکاری مہم سے متعلق تصاویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ پرشیئرکی ہیں۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر تصاویر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری سے پہلے اوربعد میں میرے گھر سے دکھائی دینے والے منظرمیں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ شجرکاری مہم کا حصہ بن کربہترماحول کےلیے کردارادا کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ فروری 2015 میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سونامی ٹری مہم کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں جنگلات کو بچانے کے لئے مقامی لوگوں پر مشتمل نگہبان ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔


    بنوں، عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کردیا


    یاد رہے کہ بلین ٹری منصوبہ دنیا کا ایک بڑا منصوبہ ہے، منصوبے کے لیے بیرون ممالک سے پودے درآمد کیےجا رہے ہیں، اب تک خیبرپختونخواہ میں 80 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا

    عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پارٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا، اجلاس میں نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقریرکاجائزہ لیاجائےگا۔

    عمران خان کی زیرصدرات اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارپرفرد جرم عائد ہونےکا معاملہ بھی زیربحث آئےگا جبکہ اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات کےمعاملے پربھی مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی۔

    عمران خان نے نعمان وزیراورکیتھ ولیمزسمیت تمام سینیٹرزکوبھی اجلاس میں طلب کیا ہے، پی ٹی آئی سینیٹرزکارکردگی رپورٹ لےکر4 بجے بنی گالہ پہنچیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ساتوں سینیٹرزآج اپنی کارکردگی رپورٹ عمران خان کودیں گے اورعمران خان سینیٹرزکو پارلیمانی امورسے متعلق نئے اہداف بھی سونپیں گے۔


    نا اہل وزیراعظم کوملنےوالا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے‘ عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ منی لانڈرنگ،ٹیکس چوری اور جعلسازی پرنااہل ہونے والے وزیراعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بنی گالہ اراضی‘لندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کروں گا‘عمران خان

    بنی گالہ اراضی‘لندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کروں گا‘عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےبنی گالہ میں زمین اورلندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرنے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاکہ وہ لندن فلیٹ کی خرید وفروخت کی منی ٹریل عدالت عظمیٰ میں پیش کریں گے۔

    عمران خان نے اپنی ایک اورٹویٹ میں کہاکہ سپریم کورٹ میں بنی گالہ ہاؤس پلان تعمیر سے پہلے مورا نور یونین کونسل نے منظورکیا اس کے ثبوت بھی پیش کروں گا۔

    تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناتھاکہ لندن فلیٹ اور بنی گالہ ہاؤس کیسز میں قطری خط کی طرح ڈرامہ نہیں ہوگا۔

    بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات: عمران خان کی رہائش گاہ بھی شامل

    یاد رہےکہ گزشتہ روزسی ڈی اے نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کو بھی غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےگزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے خط تحریر کیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے سی ڈی اے سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • لیڈر ہونے کے ناطے آپ پر بھاری ذمے داری ہے‘چیف جسٹس

    لیڈر ہونے کے ناطے آپ پر بھاری ذمے داری ہے‘چیف جسٹس

    اسلام آباد: بنی گالہ میں ماحولیات سےمتعلق ازخود نوٹس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ سمیت عدالت کا احترام ہم سب نےکرناہے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ میں ماحولیات سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ نےسماعت کےدوران کہاکہ عدالتیں قانون کےمطابق کام کرتی ہیں اور قوم کے لیڈر ہونے کے ناطے آپ پربھاری ذمہ داری ہے۔انہوں نےکہاکہ آپ کی ایک آواز خرابی کو بہتری میں بدل سکتی ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار  نےکہاکہ عمران خان آپ عام آدمی نہیں،خان صاحب آپ میں لیڈرشپ کوالٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ بداعتمادی کی فضاکو ختم کرناہوگا۔

    چیف جسٹس پاکستان نےغیرقانونی تعمیرات کامعاملہ اجاگر کرنےپرعمران خان کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ معاملے کی قانونی پوزیشن کا جائزہ لینا ہوگا۔

    چیف جسٹس نےکہاکہ عدالت کو آپ کی یاآپ کے وکیل کی معاونت درکارہوگی۔انہوں نےکہاکہ دیکھنا ہوگا کہ ناسور کا خاتمہ کیسے کرنا ہے۔

    بنی گالہ میں ماحولیات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نےکہاکہ اسکول میں آپ کی کپتانی میں کھیل چکا ہوں۔

    انہوں نےکہا کہ مجھے آج بھی آپ کی شارٹ یاد ہے،آپ نےاتنی زور سے ہٹ کیا تھا کہ بال چرچ سے باہر چلی گئی تھی۔


    عمران خان کا ملک گیر جلسوں اور تحریک کا اعلان


    عمران خان نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات پردلائل دیتے ہوئےکہاکہ15 سال قبل بنی گالہ آیا تھا۔انہوں نےکہاکہ بنی گالہ میں تعمیراتی کام بغیر پلاننگ کےہورہی ہے۔

    تحریک انصاف کےسربراہ نےکہاکہ بنی گالہ میں 2پارکس ہیں،ایک پرقبضہ کیاجارہاہے،درخت کاٹنےسے گرمی بڑھے گی اور بارش کم ہوگی۔

    واضح رہےکہ اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخط پرسپریم کورٹ نےبنی گالہ میں ماحولیات سے متعلق ازخودنوٹس لیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

     

  • پاناما کیس کا فیصلہ ملکی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا، عمراں خان

    پاناما کیس کا فیصلہ ملکی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا، عمراں خان

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی سیاست بدل کر رکھ دے گا جس کا اثر پورے ملک پر مرتب ہوگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بنی گالہ میں اپنی پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ملک بھرسے پارٹی قائدین نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا اثر پورے پاکستان پرمرتب ہوگا جو منظر نامے کو بدل کر رکھ دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پورا ملک پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہا ہے جس کے لیے  تحریک انصاف نےتاریخی جدوجہد کی جس پراپنے ایک ایک کارکن کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی جدو جہد رنگ لانے والی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل آج تحریک انصاف کی راہ تک رہا ہے کیوں کہ یہی جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف عملی جدو جہد کی اور پاناما کیس کو سرد خانے کی  نذر نہیں ہونے دیا اور میڈیا میں اس کو زندہ رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ کل کے فیصلےکے بعد کا پاکستان اورآج کے پاکستان میں نمایاں فرق ہوگا کیوں کہ کرپشن آج پاکستان کا سب سے بڑا ایشو بن چکا ہے اور پوری قوم جان چکی ہے کہ مسائل کی سب سے بنیادی وجہ یہی کرپشن ہے۔

  • تبدیلی میوزیکل چیئر کا نام ہے تو اللہ اس سے محفوظ رکھے، ریحام خان

    تبدیلی میوزیکل چیئر کا نام ہے تو اللہ اس سے محفوظ رکھے، ریحام خان

    بنی گالہ : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر تبدیلی میوزیکل چیئر کا نام ہے تو اللہ ایسی تبدیلی سے سب کو محفوظ رکھے۔

    وہ بنی گالہ کے علاقہ کری میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیڈران سے میرا ویژن ملتا ہی نہیں، پی ٹی آئی سمیت کوئی سیاسی جماعت جمہوری نہیں،جن نوجوانوں کو گیٹ پر کھڑا رکھتے ہیں انہیں کبھی اسٹیج پر بیٹھا نہیں دیکھا۔

    اس موقع پر ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ سالگرہ کی تقریب کے لئے بنی گالہ کا انتخاب کر کے کسی کو کوئی پیغام دینا چاہتی ہیں جس پر ریحام خان نے جواب دیا کہ جنہیں اللہ کوئی پیغام نہیں دے سکا ایسے لوگوں کو وہ کیا پیغام دیں گی۔


    ریحام خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ کیاسیاست صرف خواتین کو اپنے جلسوں کی زینت بنانے کا نام ہے؟؟

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام ویسا نہیں ہے جیسا کہ میڈیا میں بتایا جاتا ہے حالات اس کے بالکل برعکس ہیں۔

    ریحام خان نے کہا کہ کسی سے ڈرتی نہیں ہوں لیکن پھر بھی کہتی ہوں پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ریحام کا کہنا تھا کہ اگر کسی سیاسی پارٹی سے ملک کی خدمت کے جذبے کے تحت شمولیت کی آفر آئی تو وہ اسے قبول کریں گی۔

    واضح رہے ریحام خان نے اپنی سالگرہ بنی گالہ میں غریب و نادار بچوں کے ہمراہ منائی اور سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر ریحام خان نے ریحام خان فاؤنڈیشن اسکول کی بنیاد بھی رکھی۔

  • نواز شریف خود کو بچانے کے لیے ٹرمپ کو ہی نہ بلالیں: عمران خان

    نواز شریف خود کو بچانے کے لیے ٹرمپ کو ہی نہ بلالیں: عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ثابت کیا کہ نواز شریف نے قوم سے خطاب میں جھوٹ بولا۔ نواز شریف خود کو بچانے کے لیے ٹرمپ کو ہی نہ بلالیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنی گالہ کے باہر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک دولت کا شریف خاندان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ منی لانڈرنگ کا پیسہ باہر جاتا ہے اور ڈرائی کلین ہو کر واپس آجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا کہ نواز شریف نے قوم سے خطاب میں جھوٹ بولا۔ میری درخواست ہے کہ کیس کا فیصلہ یہی بینچ کرے۔ بینچ اس کیس کا فیصلہ کرنے کا اہل ہے، ہم بینچ کا احترام کرتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان گزشتہ 8 ماہ سے اس کیس میں پھنسا ہوا ہے۔ اس دوران نواز شریف مزید منصوبوں کا افتتاح کر دیں گے اور اربوں روپے کے پل اور سڑکیں بنادیں گے۔ کوئی بھروسہ نہیں کہ وہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ بلالیں۔

    اس سے قبل بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سینئر ارکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے پاناما کیس میں نعیم بخاری اور ان کی لیگل ٹیم کی کارکردگی کو بہترین تیاری کے ساتھ کیس پیش کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

  • پاناما کیس، پی ٹی آئی کی چار رکنی وکلا ٹیم کا اعلان

    پاناما کیس، پی ٹی آئی کی چار رکنی وکلا ٹیم کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کی پیروی کے لیے چار رکنی وکلا ٹیم کا اعلان کردیا جس میں نعیم بخاری، بابر اعوان، سکندر مہمند اور ملائکہ بخاری شامل ہیں۔


    Imran Khan forms 4-member legal team over… by arynews

    یہ بات پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی پیروی نعیم بخاری کی سربراہی میں چار رکنی وکلاء کا پینل بنا رہے ہیں جس کا حصہ بابر اعوان بھی ہوں گے حامد خان میڈیا کی وجہ سےدستبردار ہوئے، جس پر ہمیں افسوس ہے اور حامد خان کی خدمات پر ان کے شکر گذار ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حامد خان کی کیس سے الگ ہونے کے بعد مرکزی کابینہ کی مشاورت کے بعد چار رکنی وکلاء کا پینل تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی نعیم بخاری کریں گے جب کہ بابر اعوان، سکندر رامنگ اور ملائیکہ بخاری رکن ہو ں گی یہ پینل مزید وکلاء کو بھی ٹیم میں شامل کر سکتا ہے۔

    تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ میں کمزور کارکردگی دکھانے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کمزور ٹیم کے ساتھ بڑی ٹیموں کو ہرانے کا تجربہ رکھتا ہوں اس لیے آپ فکر نہ کریں مجھے اپنی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہوتا ہے کہ عوام کے پیسوں کی نگرانی کرے اور حکومت کا احتساب کرے اسی لیے بہ حثیت اپوزیشن پارٹی ہم نے پانامہ کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کہیں سنوائی نہیں ہوئی تو اسلام آباد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے اپوزیشن کے تابع نہیں ہوتے اس لیے اپوزیشن کا کام نہیں ہے کہ وہ ثبوت اکھٹے کرے، پانامہ پیپرز میں وزیر اعظم کے اہل خانہ کا نام ٓنے کے بعد اداروں کی ذمہ داری بنتی تھی کہ شفاف تحقیقات کی جائیں۔

    لندن میں ثبوت اکھٹے کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ لندن اپنے بچوں سے ملنے گیا تھا کہ کیوں کہ چار ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا تھا بچوں سے ملاقات نہیں ہو سکی تھیاور بچوں کے پاس تو ثبوت نہیں ہو سکتے تھے۔

    شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی سنت رسول ہے تا ہم ابھی توجہ پانامہ کیس پر مرکوز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں نام آنے کے بعد وزیراعظم نے چار مرتبہ قوم سے خطاب کیا لیکن ایک بار بھی قطر کے شہزادے کا ذکر نہیں کیا اب اچانک یہ کیسے آ گئے۔

    سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ ہر فورم پر آواز اُٹھانے کے بعد ہماری امیدیں سپریم کورٹ سے لگی ہوئی ہیں،پارلیمنٹ سمیت ہر ادارے نے مایوس کیا کہیں سنوائی نہیں ہوئی اگر کہیں سے بھی انصاف نہیں ملے توبندوق اُٹھا کے خونی انقلاب کے علاوہ کیا راستہ رہ جاتا ہے؟

  • پانامہ کیس، ملک میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، عمران خان

    پانامہ کیس، ملک میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی سے مطمئن ہوں۔

    بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈ یا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ حیران ہوں گے کہ ہم پاناما کیس پر آج کی عدالتی کارروائی سے مطمئن ہیں ،معزز جج صاحبان کے ریکارکس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ خود اس کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ ا س کیس سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے،معزز جج صاحبان کا وزیراعظم پاکستان کی تین مختلف تقاریر اور اثاثے سے متعلق ریمارکس حوصلہ افزاء ہیں، آج پہلے سے زیادہ پر امید ہوں کہ کیس کا نتیجہ پاکستان کے لیے مثبت ثابت ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعظم نے اپنی پراپرٹی کی تفصیلات بتاتے ہوئے تین مختلف بیانات دیے ہیں اور اب قطری شہزادے کے خط سے مزید سوالات اور انکشافات پیدا ہو گئے ہیں۔

    چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج عدالت میں حامد خان نے وزیراعظم کے پراپرٹی تفصیلات سے متعلق بیانات سنوائے جن میں تضاد تھا ،عدالت نے بھی ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کے بیانات میں تضاد ہے جس کا اثر پڑ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی تو وزراء یوں درباری بن کر عدالت میں موجود نہ ہوتے کتنی عجیب بات ہےکہ کیس نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ہے اور دفاع وزراء کرتے نظر آ رہے ہیں۔

  • حکومتی وزرانے عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیر دی،نعیم الحق

    حکومتی وزرانے عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیر دی،نعیم الحق

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن کے وزرا نے پانامالیکس کی سماعت کے بعدعدالتی احاطے میں میڈیا سےگفتگو کرکے عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیردیں۔

    تفصیلات کےمطابق بنی گالا کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بول رہے ہیں اور ایک ذاتی مقدمے کو حکومتی مقدمہ بنا دیا گیا ہے۔

    نعیم الحق کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت نواز شریف اور ان کے خاندان کو بچانے کے لئے تمام ہتھکنڈے آزما رہی ہے اور ایک جھوٹ چھپانے کےلئے کئی جھوٹ بول رہے ہیں،اور یہ جھوٹ بولنا شریف فیملی کو مہنگا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے بلند وبالا دعوےکھوکھلےنکلے،خواجہ آصف

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف نے آج پھر کہا ہے کہ انہیں انصاف مل گیا ہےحکومت کا یہ رویہ ظاہر کررہا ہے کہ اقتدار کی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    نعیم الحق کا کہناتھا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف بہت سے ثبوت آچکے ہیں قوم بہت جلد ایک تاریخی فیصلہ دیکھے گی جس سے ملک میں کرپشن کا راستہ بند ہوجائے گا۔

    یاد رہےکہ آج سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ تحریک انصاف کی دستاویزات میں اخباری تراشے بھی شامل ہیں،اخبارات کے تراشے کوئی ثبوت نہیں ہوتا،درخواست گزار نے سچ کو خود ہی دفن کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں:پاناما لیکس‘ حسن/ حسین نواز اگلی پیشی پردستاویزات جمع کرائیں: عدالت

    واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس کی سماعت 17نومبر تک ملتوی کردی گئی سپریم کورٹ نے حسن اور حسین نواز کو جمعرات تک دستاویزات جمع کرنے کی ہدایت کردی۔