Tag: بن علی یلدرم

  • ترکی کے دشمن ہمارے بھی دشمن ہیں‘ وزیراعظم پاکستان

    ترکی کے دشمن ہمارے بھی دشمن ہیں‘ وزیراعظم پاکستان

    استنبول : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ترکی نے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات کے ذریعے افغان امن عمل میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایٹ کے نویں سربراہ اجلاس کے موقع وزیراعظم پاکستان نے ترک وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں اور فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے پر ترکی کے کردار کی تعریف کی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت پر ترکی کو سراہا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کثیرجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں خصوصاََ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پراتفاق کیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت کے لیے ترکی کی بھرپور حمایت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قبرص سمیت قومی دلچسپی کے معاملات پر ترکی کی تمام ممکنہ حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی تمام معاملات پر ہم آہنگ سوچ کے حامل ہیں، ترکی کے دشمن ہمارے بھی دشمن ہیں۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شام میں تنازعہ کے سیاسی حل کی تلاش اور لاکھوں شامی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر ترکی کے کردار کی تعریف کی۔

    دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ہمشیہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔


    اسلام آباد:وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ترکی کےدورے پر روانہ


    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی روانہ ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انقرہ:  ترکی شام کےساتھ بہترتعلقات چاہتاہے،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم

    انقرہ: ترکی شام کےساتھ بہترتعلقات چاہتاہے،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم

    انقرہ : ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے شام کےساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہش کااظہار کردیا،دونوں ممالک کے درمیان دوہزارگیارہ میں شامی تنازع کے آغاز کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی اورشامی حکومت میں تلخی کے بادل چھٹنے لگے،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے شام کےساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہش کااظہار کردیا،دونوں ممالک کے تعلقات 2011 میں کشیدہ ہوگئے تھے.

    ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شام،عراق،بحیرۂ روم اوربحیرۂ اسود کے گرد واقع تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں، ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے روس اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کیے.

    انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شام کے ساتھ بھی تعلقات بحال کرلیں گے،ترک وزیراعظم کے مطابق عراق اور شام میں استحکام انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے اہم ہے.

    تجریہ کاروں کےمطابق بن علی یلدرم کابیان ترک حکومت کی پالیسی میں نیاموڑ ہے.

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوہزارگیارہ میں شامی تنازع کے آغاز کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے.

  • انقرہ : وزیراعظم بن علی یلدرم حکمران جماعت کے چئیرمین منتخب

    انقرہ : وزیراعظم بن علی یلدرم حکمران جماعت کے چئیرمین منتخب

    انقرہ: ترکی میں حکمران جماعت فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی نےبن علی یلدرم کونیا پارٹی چیئرمین منتخب کرلیا،یلدرم نےملک میں صدارتی نظام کومضبوط کرنے کاعندیادے دیا.

    تفصیلات کے مطابق ترک حکمران جماعت کے نومنتخب چیئرمین اور ملک کے وزیراعظم کاکہناہےکہ ملک میں صدارتی نظام کی جانب بڑھنےکاوقت آگیاہے.وزیراعظم بن علی یلدرم نےنیاآئین اپنانے پرزوردیا.

    وزیراعظم بن علی یلدرم کایورپی یونین کی رکنیت سےمتعلق کہناتھاکہ ترکی کومکمل رکنیت دینے سےمتعلق کنفیوژن اورپناہ گزینوں کےمسئلےکوختم ہوناچاہیے۔

    انکامزید کہناتھاکہ وقت آگیاہےکہ ترک یہ جانیں کہ یورپی یونین ترکی سےمتعلق کیا سوچتی ہے.

    چیئرمین فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی بن علی یلدرم نےکرد ملیشیا اور داعش کے خلاف لڑائی کو بھی جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    واضح رہے کہ رجب طیب ارگان کی جانب سے ترکی کی سیاسی منظرنامے کو صدراتی نظام میں تبدیل کرنے کے لئے مہم چلائی جارہی ہے،جبکہ رواں ماہ داؤد اوغلو نے صدر اردگان سے اختلافات کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا.