Tag: بن غازی

  • لیبیا کےشہر بن غازی میں خودکش حملہ،7فوجی جاں بحق

    لیبیا کےشہر بن غازی میں خودکش حملہ،7فوجی جاں بحق

    طرابلس : لیبیا کے شہربن غازی میں خودکش حملے میں سات فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق غیرملکی ذرائع ابلاغ کا کہناہےکےلیبیا کے شہربن غازی میں خود کش حملہ آور نے لیبین نیشنل آرمی کے اہلکاروں کونشانہ بنایا۔

    حملے میں سات فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔لیبین نیشنل آرمی نے بن غازی میں دہشت گردوں کےخلاف تقریباً دوسالوں سے اعلان جنگ کررکھاہے۔

    رواں سال لیبین نیشنل آرمی کوبن غازی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود دہشت گردوں کی جانب سےشہرمیں حملوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

    مزید پڑھیں:لیبیا کےشہر’’سرت‘‘میں داعش کو شکست

    خیال رہے کہ رواں ماہ لیبیا میں سیکورٹی فورسز نےامریکی فضائی مدد کے ساتھ ملک کے اہم شہر’’سرت‘‘میں داعش کے دہشت گردوں کو شکست دی تھی۔

    مزید پڑھیں:لیبیامیں کاربم دھماکہ،7افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردوں نےلیبیا کے شہربن غازی میں ایک اسپتال کونشانہ بنایاتھا۔ کاربم دھماکےکے نتیجےمیں 7افراد ہلاک جبکہ 20 افرادزخمی ہوئے تھے۔

  • لیبیامیں کاربم دھماکہ،7افراد ہلاک

    لیبیامیں کاربم دھماکہ،7افراد ہلاک

    طرابلس : لیبیا کےشہربن غازی میں کاربم دھماکےمیں سات افرادہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارےکا کہناہے کےدہشت گردوں نےبن غازی میں ایک اسپتال کونشانہ بنایا۔ کاربم دھماکےکے نتیجےمیں ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 20 افرادزخمی بھی ہوئے۔

    سیکیورٹی حکام نےہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہرکیاہےجبکہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    لیبیا کے شہر بن غازی میں ہونے والے کاربم دھماکے کی ذمہ دار کسی گروپ یاتنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

    مزید پڑھیں:لیبیا میں فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی

    دوسری جانب لیبیا کےشہر ’’سرت‘‘ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حکومتی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک فورسز کی جانب سے متعدد علاقوں کودہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:لیبیا میں بم دھماکا، 22 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اگست میں لیبیا کے شہر بن غازی میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں 22افراد جان کی بازی ہاگئے تھے۔

  • بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    لیبیا: بن غازی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کی زد میں آکر سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بن غازی کے وسطی علاقے میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ چیک پوسٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

    اسپتال حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • واشنگٹن:امریکی سینٹ پینل کی حکومت پر سخت تنقید

    واشنگٹن:امریکی سینٹ پینل کی حکومت پر سخت تنقید

    امریکی سینٹ پینل نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کو حکومت کی غفلت قرار دے دیا۔

    امریکی سینٹ پینل کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکی کانگریس میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی میں گیارہ ستمبر دو ہزار بارہ کو امریکی کونسلیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کو ناکام بنایا جاسکتا تھا اگر حکومت اور خفیہ ادارے قبل ازوقت ممکنہ خودکش حملے سے کونسلیٹ کو الرٹ کردیتے۔

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہارف نے سینٹ پینل کی رپورٹ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور حساس اداروں کے پاس کوئی ایسی مصدقہ اطلاعات نہیں تھی کہ خودکش بمبار بن غازی میں امریکی کونسلیٹ کو نشانہ بنائینگے۔

    انہوں نے امریکی سینٹ پینل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قراد یا ہے، یاد رہے کہ بن غازی کونسلیٹ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیون سمیت تین امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔