Tag: بن گئے

  • پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیردفاع خواجہ آصف

    پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیردفاع خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر پرسن کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنےکافیصلہ نہیں کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نےابھی تک ہم سےفوج بھیجنےکامطالبہ نہیں کیا،ضرب عضب آپریشن میں پونےدولاکھ فوج مصروف ہے، تاہم پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ ایرانی حکومت نےہمارےسفیرکوبلاکر پیغام دیا جو ہمیں موصول ہوا اور اخبارات میں بھی شائع ہوا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن میں کشیدگی نہ بڑھے۔

    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور سرتاج عزیز پر مشتمل دو رکنی وفد کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، پاکستانی وفد سعودی حکام سے مشرق وسطی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا، سعودی عرب کی کابینہ کے آج ہو نے والے اجلاس کے باعث پاکستانی وفد آج سعودی عرب روانہ نہ ہو سکا۔

    دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔

  • پاکستان کا سعودیہ عرب کی خودمختاری کی حمایت کا فیصلہ

    پاکستان کا سعودیہ عرب کی خودمختاری کی حمایت کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف ائر اسٹاف ائرچیف مارشل سہیل امان ، وائس ایڈمل ہشام بن صدیق، سیکریٹری خارجہ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور جغرافیائی وحدت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں ایک بامقصد کردار ادا کرنے کے ساتھ بحران کی جلد حل اور مسلم امہ میں امن و اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔اس مقصد کے لیے وزیراعظم برادر اسلامی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    اجلاس میں پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور بین الاقوامی برادری سے بحران کے سیاسی حل کے لیے تعمیری کردار کرنے کی اپیل کی۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی فرماںروا شاہ سلمان سے ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی فرماںروا شاہ سلمان سے ملاقات

    جدہ: وزیر اعظم نواز شریف مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے ریاض میں خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی ہے۔

    سعودی فرماں روا سے ملاقات مین وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات نہ صرف حکومت بلکہ عوام کی سطح تک ہے۔

     سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے سچے دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ہر مشکل میںپاکستان کے کام آیا ہے۔

    نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ شاقہ سلمان کے دور میں پاک سعودی عرب دوستی مزید بلندیوں کو چھوئے گی ۔

    انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی پاکستان اور سعودی عرب دونوں کیلئے یکساں خطرے کا نشان ہے۔

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے فرمانروا بن گئے

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے فرمانروا بن گئے

    ریاض: شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے فرمان روا بن گئے، حلف برداری آج نماز عشاء کے بعد ہوگی، شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نئے سعودی ولی عہد مقرر کر دیئے گئے۔

    اناسی سالہ شہزادہ سلمان شاہ عبدالعزیز کے پچیسویں اور تخت پر بیٹھنے والے ساتویں بیٹے ہیں، اکتوبر دو ہزار گیارہ میں شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا ولی عہد بنایا گیا اور سولہ جون دو ہزار بارہ کو انکی وفات کے بعد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز بطور ولی عہد منتخب ہوئے ۔

    شہزادہ سلمان پانچ نومبر دو ہزار گیارہ سے ہاؤس آف سعود کے ممبر اور مملکت کے وزیرِ دفاع تھے ، شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز چالیس سال تک ریاض کے گورنر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل سعودی عرب کے فرمان روا خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ اکیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی تدفین آج بعد نماز عصر ریاض میں ہوگی۔

    شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن فیصل بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود خادم الحرمین الشریفین یکم اگست 1924ء کو ریاض پیدا ہوئے  وہ سعودی عرب کے ساتویں بادشاہ اور آل سعود گھرانے کے سربراہ بھی تھے، یکم اگست 2005ء کو انہوں نے اپنے رضاعی بھا ئی شاہ فہد کی وفات کے بعد سعودی تخت سنبھالا۔