Tag: بوئنگ 777 طیارے

  • برطانیہ پرواز  کیلئے پی آئی اے کے سب سے بڑے بوئنگ 777 طیارے  تیار رکھنے کی ہدایت

    برطانیہ پرواز کیلئے پی آئی اے کے سب سے بڑے بوئنگ 777 طیارے تیار رکھنے کی ہدایت

    کراچی : قومی ایئرلائن کی مانچسٹر پرواز کیلئے پی آئی اے کے سب سے بڑے بوئنگ 777 طیارے تیار رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے پروازوں پر پابندی ہٹنے کے معاملے پر قومی ایئرلائن کا اجلاس ہوا ، ذرائع نے بتایا کہ سی ای او اور ڈپٹی سی ای او پی آئی اے نے برطانیہ کی پروازوں کیلئے فوری تیاری کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں مانچسٹر پرواز کیلئے پی آئی اے کے سب سے بڑے بوئنگ 777 طیارے کو ت یار رکھنے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں قومی ایئرلائن کے انجینئرنگ شعبے کے حکام کو طیارے کو تیار رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں پی آئی اے سے پابندی ہٹنے کے بعد اہم پیش رفت

    انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے 5 سال بعد برطانیہ میں پروازیں چلانے کیلئےمکمل تیار ہے، شعبہ مارکیٹنگ کو پہلی پرواز کی مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی ہدایت کی۔

    قومی ایئرلائن کے برطانیہ میں کنٹری منیجر ،حکام کو پہلی پرواز کے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

    قومی ایئرلائن نے یو کے سی اے اے کو مانچسٹر کی پروازوں کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست کردی ہے ، پروازوں کے سلاٹ کیلئے یو کے سی اے اے سے آج یا کل اجازت نامہ موصول ہونے کا امکان ہے۔

  • مالی بحران کا شکار پی آئی اے کے 4  بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ کردیے گئے

    مالی بحران کا شکار پی آئی اے کے 4 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ کردیے گئے

    کراچی : مالی بحران کا شکار قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے چار بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ کردیے گئے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے طیاروں کی مین ٹیننس نہیں ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا مالی بحران اور شعبہ انجینئرنگ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ادارے کے قیمتی اثاثہ جات ناکارہ ہونے لگے۔

    قومی ایئرلائن کے 4 بوئنگ777 طیارے گراونڈ کردیئے گئے ، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے2عدد 777طیارے کئی سالوں سے گراونڈ ہیں ، بی جی ایل اور ڈی ایچ ڈبلیو رجسٹریشن کے حامل طیارے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مینٹننس نہ ہوسکی۔

    بوئنگ

    غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے طیارے کے پرزہ جات کا دوسرے طیاروں میں استعمال کی وجہ سے کھوکھلے ہوگئے ہیں، طیاروں کی مرمت کیلئے فی کس طیارے پر 30 سے 40 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 2 طیاروں میں سے ایک سی چیک پرہے اور دوسرے طیارے پرکلر کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے پی آئی اے کیلئے بیس ارب روپے کا نیا قرض اور حکومتی قرض چھ ماہ کیلئے ری شیڈول کرنے کا امکان ہے ، نیشنل بینک، بینک آف پنجاب سمیت آٹھ کمرشل بینک پی آئی اے کو نیا قرض دیں گے۔

  • پی آئی اے  کا بوئنگ 777 طیارے کے 2 انجن فروخت کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارے کے 2 انجن فروخت کرنے کا فیصلہ

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بوئنگ 777 طیارے کے 2 انجن فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انجن کی فروخت سے متعلق ٹینڈر طلب کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بوئنگ 777 طیارے کے 2 انجن فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    پی آئی اےانتظامیہ نےانجن کی فروخت سے متعلق ٹینڈر طلب کرلئے ، حکام کا کہنا ہے کہ 777 طیارے کا انجن بلندی تک اڑانے کی صلاحیت رکھتاہے ، خواشمند افراد انجن کے ٹینڈر حاصل کرنے کے لیئے درخواست دے سکتے ہیں۔

    حکام نے مزید کہا کہ انجن خریدنےوالے خواہشمند کیلئے دونوں انجن ساتھ خریدنےکی شرط نہیں رکھی گئی، خواہشمند 28 مارچ 2022 تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

    گذشتہ سال اگست میں پی آئی اے نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ 8.3 ملین روپے میں فروخت کردیا تھا ، طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار کو دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق نیلامی شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم رپورٹ کی روشنی میں کی گئی جبکہ ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا۔