Tag: بوبی دیول

  • سنی اور بوبی دیول اپنی ماں پرکاش کور کی سالگرہ پر جذباتی ہوگئے، تصاویر وائرل

    سنی اور بوبی دیول اپنی ماں پرکاش کور کی سالگرہ پر جذباتی ہوگئے، تصاویر وائرل

    بالی ووڈ اسٹارز سنی دیول اور بوبی دیول نے اپنی ماں اور دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور کی سالگرہ پُرجوش انداز میں منائی اور تصاویر شیئر کیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’غدر ٹو‘ کے اداکار سنی دیول نے ایک دلکش تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کی ماں نظر آرہے ہیں، اس میں واضح ہے کہ ماں اور بیٹے کی جوڑی کافی خوش اور کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔

    پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سنی دیول نے لکھا، ’’ہیپی برتھ ڈے ماما‘‘، بوبی دیول نے بھی اپنی ماں کے لیے دلی جذبات کا اظہار کیا۔

    بوبی نے انسٹاگرام پر پرکاش کور کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی اور پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ ’’میری ہر چیز کو سالگرہ مبارک ہو۔ ماما میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔‘‘

    خیال رہے کہ ماضی کے سپراسٹار دھرمیندر نے 1953 میں پرکاش کور سے شادی کی تھی جب انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، سنی اور بوبی کے علاوہ دھرمیندر کی پہلی بیوی سے بیٹیاں وجیتا اور اجیتا بھی ہیں۔

    تاہم ہندی فلموں میں کام کرتے ہوئے دھرمیندر اداکارہ ہیما مالنی کے قریب ہو گئے اور 1980 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹیاں ایشا اور اہانہ ہیں۔

  • سنی اور بوبی دیول کس بات کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے؟

    سنی اور بوبی دیول کس بات کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کیرئیر کے بُرے دن اور نئی فلموں کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    دی گریٹ انڈین کپل شو کے آنے والے ایپی سوڈ میں سنی دیول اور بوبی دیول نے شرکت کی اور اس دوران دونوں نے اپنی نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سنی دیول نے کہا کہ ہم 1960 سے فلمی دنیا میں اپنا نام بنائے ہوئے ہیں لیکن اب کئی سالوں سے ہم کوشش کر رہے تھے کہ اپنے چاہنے والوں کو کوئی بڑی ہٹ فلم دے پائیں لیکن اس میں ہم کامیاب نہیں ہو پا رہے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    سنی دیول نے بتایا کہ اسی دوران میں نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی کر دی اور پھر اس کے کچھ ہی عرصے کے بعد پاپا کی فلم منظر پر آئی اور پھر میری غدر2 ریلیز ہوئی، دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد ہمیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ رب کیتھوں آ گیا، مزید یہ کہ پھر بوبی کی فلم اینیمل ریلیز ہوئی تو اس نے تو پھٹے ہی چک دیے۔

    ویڈیو میں بوبی دیول کی اس گفتگو کے دوران سنی دیول کو اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نامور سینئر اداکار دھرمیندر نے ہیرو کے دادا کا کردار نبھایا تھا، اس فلم نے دنیا بھر سے 340 کروڑ روپے کمائے تھے۔

    دوسری جانب سنی دیول کی فلم غدر2 نے دنیا بھر سے 524 عشاریہ 75 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ بوبی کی فلم اینیمل 917 عشاریہ 82 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

  • بوبی دیول کی ڈانس پرفارمنس نے بھانجی کی شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    بوبی دیول کی ڈانس پرفارمنس نے بھانجی کی شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی بھانجی انکیتا چوہدری کی شادی میں فلم اینیمل کے مشہور گانے پر رقص کرکے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

    بوبی دیول کی سوشل میڈیا پر اودے پور میں منعقدہ لائیو شو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے مشہور ہونے والے وائرل اسٹیپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    خیال رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ میں اداکار بوبی دیول کی انٹری پر ایک ایرانی لوک گانا لگایا گیا جس کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس گانے پر رِیلز بناتا نظر آیا۔

    ’جمال کدو‘ پر یشما گل اور کومل میر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    بھارت ہی نہیں بلکہ ’جمال کدو‘ کا جادو پاکستان میں بھی چلتا نظر آیا۔ کنزہ ہاشمی نے بھی بوبی دیول کے انداز میں رقص کرتے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔

  • 55ویں سالگرہ کی مناسبت سے بوبی دیول کے لیے خصوصی پانچ منزلہ کیک!

    55ویں سالگرہ کی مناسبت سے بوبی دیول کے لیے خصوصی پانچ منزلہ کیک!

    فلم اینیمل کے کردار سے بالی وڈ میں پھر سے اپنا مقام بنانے والے بوبی دیول نے اپنی 55 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

    تاہم بالی وڈ اداکار کی 55 ویں سالگرہ کی خاص بات اسی مناسبت سے تیار کیا گیا 5 منزلہ کیک تھا۔ پاپارازی فوٹ گرافرز اور پرستاروں کی جانب سے بوبی دیول کے لیے سپرائز پارٹی منعقد کی گئی۔ اس منفرد کیک اور سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ایک ویڈیو میں بوبی دیول کو ایک بہت بھاری بھرکم ہار پہنے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جو انھیں مداحوں نے پیش کیا تھا۔ اس ہار کو ان کے اسٹاف ممبر کی جانب سے ان کے گلے میں ڈالا گیا۔

    اس کے بعد بوبی دیول نے ایک اور چھوٹا سا کیک بھی کاٹا، تاہم اس سے قبل انھوں نے چھری اٹھا کر اپنے ’اینیمل‘ والے سین کو دہرایا۔

    بالی وڈ اداکار کے ایکشن اور کیک کاٹنے کے دوران فوٹو گرافرز اور ان کے مداح شور مچاتے رہے اور انھیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے رہے۔


    واضح رہے کہ آج بروز ہفتہ فلم ’اینیمل’ کے اداکار بوبی دیول اپنی 55ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ ان کے خاص دن پر بھائی سنی دیول اور سیکڑوں مداحوں نے انھیں محبت بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔

    بوبی دیول نے 1995 میں بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور فلم ’برسات’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاکر شاندار ڈیبیو سے نام کمایا تھا۔ اداکار اب نئی فلم ’کنگوا’میں نظر آئیں گے۔

  • ’اینیمل‘ میں بوبی دیول کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا تعلق پاکستان سے ہے؟

    ’اینیمل‘ میں بوبی دیول کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا تعلق پاکستان سے ہے؟

    بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’‘اینیمل‘ میں بوبی دیول کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا تعلق پاکستان سے ہے؟

    پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے، اگرچہ فلمیں اب سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہوتیں، لیکن شائقین انہیں ان کی ریلیز کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہیں۔

    بالی ووڈ میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم پوری دنیا کے باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے، لیکن کیا آپ جانتے کہ فلم میں ایک اداکارہ کا تعلق پاکستان ہے؟

    مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر اینیمل میں کام کرنے والی اداکارہ شفینا شاہ نے اس فلم میں بوبی دیول کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shafina Shah (@shafinashah_official)

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ شفینا شاہ انگلینڈ میں پیدا ہوئیں اُن کی والدہ عطیہ شاہ کا آبائی تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ سے ہے۔

    بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شفینا شاہ نے بتایا کہ  وہ لندن میں پیدا ہوئیں لیکن اُن کی والدہ پشتون ہیں جن کا تعلق پاکستان کے علاقے کوہاٹ سے ہے۔

    شفینا شاہ نے کہا کہ میری والدہ بعد میں انگلینڈ منتقل ہوئی تھیں جہاں انہوں نے حاجی اسماعیل راج محمد پٹیل سے شادی کی، میرے والد کا تعلق بھارت سے تھا اور انہیں شوبز انڈسٹری میں ’راج پٹیل‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین اداکار تھے اور انہیں انڈسٹری نے ہی مِلوایا۔ واضح رہے کہ شفینا شاہ اس سے قبل ایک پاکستانی شارٹ فلم ’لاہور ٹو لندن‘ میں بھی کام کر چکی ہیں جبکہ وہ شاہ رخ خان سے ساتھ ایک اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ سفنیہ شاہ نے 2023 کی مس پاکستان بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس مقابلے کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔

  • بہت سے اداکاروں کیساتھ کام کیا مگر رنبیر… بوبی دیول نے ایسا کیا کہا؟

    بہت سے اداکاروں کیساتھ کام کیا مگر رنبیر… بوبی دیول نے ایسا کیا کہا؟

    ’اینیمل‘ میں ولن کا پاور فل کردار ادا کرنے والے بوبی دیول نے کہا ہے کہ رنبیر مجھ سے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہیں۔

    فلم کی بے پناہ کامیابی اور اپنے کردار کو شائقین کی جانب سے سراہے جانے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں بوبی دیول نے کہا کہ رنبیر ایک حیرت انگیز آدمی ہے، میں اس سے محبت کرتا ہوں، میں نے کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن انھوں نے مجھے بہت عزت دی۔

    اینیمل کے ’ابرار‘ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپو ایک سپر اسٹار ہیں لیکن اس کے باوجود وہ جہاں بھی فلم کی پروموشن کے لیے گئے مجھے بھی زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ ایسا کوئی نہیں کرتا۔ ہر کوئی صرف لائم لائٹ چرانا چاہتا ہے لیکن وہ ایسے نہیں ہیں انھیں کوئی کوئی عدم تحفظ نہیں ہے۔

    رنبیر کپور اور بوبی دیول کا آف اسکرین برومنس بھی کافی ہٹ جارہا ہے اور فلم کے حوالے سے ہر ایونٹ میں دنوں ایک دوسرے کے لیے کافی اچھے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

    اس بانڈ کے حوالے سے بوبی نے بتایا کہ وہ باکمال آدمی ہے۔ ہمارے درمیان جو چیز مشترک ہے وہ یہ کہ ہم دونوں اپنے خاندان کو کافی اہمیت دیتے ہیں۔ ہم دونوں فلمی خاندانوں سے آئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ انڈسٹری کا حصہ بننا کیسا ہوتا ہے۔

    بوبی دیول نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ رنبیر کپور کے مداح ہیں۔ انھوں نے کہا میں رنبیر کا بہت بڑا پرستار ہوں، وہ میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔ میں شوٹنگ کے دوران ان سے پوری طرح متاثر ہوگیاتھا۔

  • بوبی دیول کی والدہ  نے فلم اینیمل میں بیٹے کے کردار پر کیا تبصرہ کیا؟

    بوبی دیول کی والدہ نے فلم اینیمل میں بیٹے کے کردار پر کیا تبصرہ کیا؟

    بالی وڈ کی بلاک باسٹر ففم اینیمل میں ولن کا مختصر رول پلے کرنے والے بوبی دیول کی والدہ نے بیٹے کے کردار پر کیا تبصرہ کیا ہے۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ فلم نے محض تین دنوں میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زائد رقم کما لی ہے۔

    پرتشدد مناظر سے بھرپور فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کو تو شائقین سراہ ہی رہے ہیں مگر بوبی دیول کے مختصر اور جاندار کردار نے بھی فلم بینوں پر گہری چھاپ چھوڑی ہے۔

    ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے 800 کروڑ کے ’پٹودی پیلس‘ کو استعمال کیا گیا!

    بوبی دیول اس فلم کے آخر میں مرجاتے ہیں، انہوں نے فلم میں ان کی موت کے سین پر اپنی والدہ کے ردعمل کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔

    بوبی دیول کا کہنا تھا کہ میری والدہ کہتی ہیں ایسی فلم مت کیا کرو، مجھ سے نہیں دیکھا جاتا، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے سامنے زندہ کھڑا تو ہوں، میں نے صرف کردار ادا کیا ہے۔

    بوبی کا کہنا تھا کہ میری کامیابی پر والدہ بہت خوش ہیں، انہیں ان کے جاننے والوں کے فون آرہے ہیں جو ان سے ملنا چاہتے ہیں، ایسا ہی اس وقت ہوا تھا جب آشرم ریلیز ہوئی تھی۔

  • ’ایسا لگ رہا ہے خواب دیکھ رہا ہوں‘ بوبی دیول اینیمل کی کامیابی پر روپڑے

    ’ایسا لگ رہا ہے خواب دیکھ رہا ہوں‘ بوبی دیول اینیمل کی کامیابی پر روپڑے

    ممبئی: یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی دہشت سے بھرپور فلم ’انیمل‘ کی کامیابی پر اداکار بوبی دیول جذباتی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اینیمل انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے، اداکار بوبی دیول نے اس فلم میں ایک بے رحم ولن کا کردار  ادا کیا ہے جسے ناقدین اور سامعین دونوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔

     فلم ‘انیمل’ کی شاندار کامیابی سے اداکار بوبی دیول کافی خوش ہیں، اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

    ممبئی میں فلم کی نمائش کے بعد بوبی دیول کی روتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکار بوبی کو  پارٹی ہال سے باہر آتے ہوئے روتے ہوئے دیکھا گیا جطکہ  آس پاس موجود لوگ اداکار کو تسلی دے رہے تھے۔

    اس کے بعد اداکار بوبی نے اپنی فلم کا اپنا مشہور پوز دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ، خدا مجھ پر مہربان ہے، مجھے اس فلم کی وجہ سے بہت پیار مل رہا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں خواب دیکھ رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ فلم ’انیمل‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، ریلیز کے صرف تین دنوں کے اندر اس فلم نے باکس آفس پر طوفان برپا کر دیا ہے، ’انیمل‘ نے پوری دُنیا میں مجموعی طور پر 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

  • بوبی دیول کی کنسرٹ میں خراب پرفامنس،مہمانوں کارقم کی واپسی کا مطالبہ

    بوبی دیول کی کنسرٹ میں خراب پرفامنس،مہمانوں کارقم کی واپسی کا مطالبہ

    نئی دہلی : بالی ووڈ میں فلموں کی ناکامی کے بعد ڈی جے بننے والے اداکار بوبی دیول کی پرفارمنس نے کنسرٹ میں شریک افراد کو پیسے واپس مانگنے پر مجبور کردیا.

    تفصیلات کےمطابق اپنے زمانے کے ایکشن اسٹار دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول نے فلم انڈسٹری میں 1995میں ریلیز ہونے والی فلم ’’برسات‘‘ سےفلمی کیرئیر کا آغاز کیا.

    انہوں نے تقریبا41 فلموں میں کام کیا،ان میں سے ’گپت،‘ ’سولجر،‘ ’بادل،‘ ’ہمراز‘ اور ’دوستانہ‘ ’’بچھو‘‘ اور ’’یملہ پگلہ دیوانہ‘‘جیسی فلموں کو ہی کامیابی مل سکی باقی تمام ناکام رہیں.

    یاد رہے کہ بوبی دیول کی انڈسٹری میں مسلسل ناکامی پر ہدایت کاروں نے انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور بطور ڈی جے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا.

    گزشتہ دنوں جب انہوں نے بطور ڈی جے دہلی میں کنسرٹ کیا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا،کنسرٹ کا آغاز انہوں نےاپنی فلم گپت کے گانے سے کیا اور پورے کنسرٹ میں وہ اپنی فلموں کے گانے بجاتے رہے.

    بالی ووڈ اداکار کی خراب پرفارمنس پردوران کنسرٹ میں ہنگامہ شروع ہوگیا اور وہاں موجود لوگوں نے انتظامیہ سے ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیاجس پر اداکار کو فوری طور پر کنسرٹ کو ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا.