Tag: بوتلیں ضبط

  • لاہور: جعلی کولڈ ڈرنک فیکٹری پرچھاپہ، ہزاروں بوتلیں ضبط

    لاہور: جعلی کولڈ ڈرنک فیکٹری پرچھاپہ، ہزاروں بوتلیں ضبط

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے گلشن عمر میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنک بنانے کی فیکٹری پکڑ لی۔ اسٹاک تلف کر کے مشینری ضبط اور فیکٹری سیل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کاررائیاں جاری ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کولڈرنک بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی اورغیرمعیاری کولڈ ڈرنکس کی ہزاروں بوتلیں قبضے میں لے لیں۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ گلشن عمر میں فیکٹری میں جعلی کولڈرنکس تیارکی جارہی تھیں۔ یہ بوتلیں کیمیکل، مصنوعی مٹھاس، کلر اورتیزاب سے تیارکی جا رہی تھیں۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فیکٹری سے 15ہزار220بوتلیں، 4من رنگ، 18ہزارخالی جعلی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: شیخوپورہ: ناقص اجزا کا استعمال، کولڈ ڈرنک فیکٹری سیل


    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اسٹاک تلف کر کے مشینری ضبط اور فیکٹری سیل کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ریکارڈ قبضے میں لے کر خریداروں کا سراغ لگارہے ہیں۔

  • لاہور: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں بوتلیں ضبط

    لاہور: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں بوتلیں ضبط

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران پی ایف اے کی ٹیم پر فائرنگ بھی کی گئی، پولیس نے ملزمان کیخلاف جعل سازی اورفائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، ٹیم نے رات گئے چھاپہ مارا توفیکٹری میں جعلی بوتلیں تیارکرنے کا کام جاری تھا۔

    چھاپے کے بعد ملزمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی۔

    ڈی جی فوڈز کے مطابق فیکٹری میں معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار ہو رہی تھیں۔ فیکٹری سے چار لاکھ بوتلوں کا اسٹاک بھی ضبط کر لیا گیا۔


    مزید پڑھیں : جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل ،تین افرادگرفتار


    ڈی جی فوڈز کا کہنا تھا کہ فروخت کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فیکٹری مالکان کے خلاف جعل سازی کے علاوہ فائرنگ کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیاہے۔