Tag: بورڈنگ برج خطرناک

  • اسلام آباد ایئر پورٹ کے بورڈنگ برج کا انہدام، ٹھیکے دار کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم

    اسلام آباد ایئر پورٹ کے بورڈنگ برج کا انہدام، ٹھیکے دار کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم

    کراچی: اسلام آباد ایئر پورٹ کے بورڈنگ برج کےانہدام کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں، سی اے اے کی جانب سے ٹھیکے دار کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انکوائری نے ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کو اسلام آباد ایئر پورٹ کے بورڈنگ برج کے انہدام سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔

    [bs-quote quote=”حادثے کے ذمہ دار اہل کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بورڈنگ برج کے ٹھیکے دار ایڈلٹے کمپنی کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی بغیر اضافی معاوضے کے برج کو دوبارہ تعمیر کرے۔

    ڈی جی سی اے اے نے حادثے کے ذمہ دار اہل کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

    انکوائری کمیٹی نے اسلام آباد ائیر پورٹ پروجیکٹ کے منیجمنٹ کنسلٹنٹ کی کارکردگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا، کمیٹی نے تجویز دی کہ ملک کے تمام ائیر پورٹس کے بورڈنگ برجز کا از سرِ نو معائنہ کیا جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے تمام بورڈنگ برج خطرناک قرار دے دیئے گئے


    یاد رہے کہ رواں سال 9 اکتوبر کو اسلام آباد ائیر پورٹ کا ایک بورڈنگ برج گر گیا تھا۔ ایک غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے کے ساتھ پسنجر برج لگایا جا رہا تھا کہ اچانک گرگیا جس کے نتیجے میں آپریٹر زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دو ماہ قبل 21 اکتوبر کو ڈائریکٹر انجینئرنگ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پسنجر برج گرنے کے بعد ایئر پورٹ کے تمام بورڈنگ برج خطرناک قرار دے دیے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایئر پورٹ کے تمام پسنجر بورڈنگ برج پہلے دن ہی سے خراب اور نقائص کا شکار ہیں۔

  • نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے تمام بورڈنگ برج خطرناک قرار دے دیئے گئے

    نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے تمام بورڈنگ برج خطرناک قرار دے دیئے گئے

    اسلام آباد : نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پسنجر برج گرنے کے بعد تمام بورڈنگ برج خطرناک قرار دے دیئے، رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پسنجر بورڈنگ برج گرنے کے بعد ڈائریکٹر انجینئرنگ نے ایئر پورٹ کے تمام بورڈنگ برج خطرناک قرار دے دیئے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر انجینئرنگ کی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، پسنجر بورڈنگ برجز آپریشن اسلام آباد کے نام سے رپورٹ ڈپٹی ڈی جی کو ارسال کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے تمام پسنجر بورڈنگ برج پہلے دن سے ہی خراب اور نقائص کا شکار ہیں، برجز بنانے والی کمپنی سمیت کنٹریکٹر نے برجز کے نقائص کی جانب کبھی توجہ نہیں دی، نقائص ٹھیک نہ کئے جانے کے باعث تمام برجز مسافروں کے لئے انتہائی خطرناک ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر قائم تمام برجز کو خطرناک ہونے کے باعث ان کا استعمال فوری روک دیا جائے، پسنجر بورڈنگ برجز کو تمام نقائص ٹھیک ہونے کے بعد استعمال کیا جائے۔

    رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حقائق جاننے کے لئے غیرجانبدار بورڈ آف انکوائری کا قیام اور برجز تیار کرنے والی غیر ملکی کمپنی سے اعلی سطح پر رابطہ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ایئرپورٹ پرغیرملکی پرواز سے لگا پسنجربرج گرگیا

    اس کے علاوہ کمپنی سمیت برجز کی تنصیب کے ذمہ دار کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کیا جائے اور اسلام آباد سمیت دیگر ائرپورٹس پر حالیہ نصب برجز میں نقائص کی نشاندہی کے لئے ٹاسک فورس قائم کی جائے۔