Tag: بورڈ آف ریونیو

  • انتظامی بنیادوں پر لاہور میں 5 نئی تحصیل قائم

    انتظامی بنیادوں پر لاہور میں 5 نئی تحصیل قائم

    پنجاب کے دارالحکومت لاہورکی انتظامی بنیادوں پر بڑی تقسیم کردی گئی، ڈسٹرک لاہور میں 5 نئی تحصیل قائم کی گئی ہیں۔

    ڈسٹرک لاہور میں 5 نئی تحصیل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا مقصد لاہور میں گورننس، مالیاتی نظام اور عوامی ریلیف پروگراموں میں بہتری لانا ہے، وزیراعلیٰ نے بورڈ آف ریونیو کی نئی تحصیلوں کے قیام کی سمری کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

    بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد نئی تحصیلوں کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی تحصیلوں کے قیام سے قبل ڈسٹرکٹ لاہور 6 تحصیلوں پرمشتمل تھا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اب ڈسٹرکٹ لاہور تحصیل رائیونڈ، علامہ اقبال، نشتر، ماڈل ٹاؤن، کینٹ، صدر، واہگہ، شالیمار، راوی اور لاہور سٹی پر مشتمل ہوگا۔

    تحصیل رائیونڈ 51 موضع جات، علامہ اقبال ٹاؤن 19 موضع جات، نشتر 42 موضع جات، ماڈل ٹاؤن 21 موضع جات، کینٹ 35 موضع جات اور صدر 62 موضع جات پرمشتمل ہوگا۔

    اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے واہگہ 62 موضع جات، راوی 23 موضع جات اور تحصیل سٹی میں 23 موضع جات شامل ہونگے۔

  • ملیر زمین تنازعہ، عدالت سے بورڈ آف ریونیو کے افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملیر زمین تنازعہ، عدالت سے بورڈ آف ریونیو کے افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی: عدالت نے ملیر میں 22 ایکڑ زمین کے تنازعہ کیس میں پیش نہ ہونے پر 2 سرکاری افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ملیر میں 22 ایکڑ زمین کے تنازعے کے کیس میں حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت سرکاری افسران پر برہم ہو گئی، سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری/ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکشن آفیسر بورڈ آف ریونیو عزیز احمد چانڈیو کے وارنٹ جاری کر دیے۔

    دونوں افسران کے 50 ہزار روپے مالیت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیے گئے ہیں، عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔

    70 لاکھ اغوا برائے تاوان کیس میں شہری کو ایف آئی آر کے لیے عدالت جانا پڑ گیا

    عدالت نے سیکریٹری بورڈ آف ریونیو کو سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود سیکریٹری بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

    واضح رہے کہ ایک شہری نے ضلع ملیر میں 22 ایکڑ اراضی کی ملکیت سے متعلق دیوانی مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی بورڈ آف ریونیو میں  اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل  دینے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لیے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اصلاحات اور اراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریونیو پر شکایات کے ازالے کے لیے بنیادی اصلاحات کی جائیں گی،ریونیوکا ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس سے عوام کو سہولت ملے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

    سردار عثمان بزدار کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی 7 دن میں بنیادی اصلاحات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی،کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے پٹوار کلچر کے خاتمے کے صرف نعرے لگائے،سابق دورمیں پٹوار کلچر کے خاتمے کے لیے عملی اقدام نہیں کیا گیا،ہماری حکومت سابق دور کا بگاڑ درست کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر کے عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔انہوں نے موبائل اراضی سینٹرز کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔

  • بورڈ آف ریونیو کے افسران کی ساڑھے 3 ارب سے زائد کی خورد برد

    بورڈ آف ریونیو کے افسران کی ساڑھے 3 ارب سے زائد کی خورد برد

    کراچی: بورڈ آف ریونیو کے افسران نے سرکاری خزانے کو ساڑھے 3 ارب سے زائد کا نقصان پہنچا دیا، نیب نے تحقیقات شروع کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے بورڈ آف ریونیو کے افسران کے خلاف سرکاری خزانے کو ساڑھے 3 ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے پر تحقیقات شروع کر دیں۔

    [bs-quote quote=”بورڈ آف ریونیو کے افسران نے ملی بھگت سے سرکاری زمینوں کو فروخت کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”نیب”][/bs-quote]

    نیب کے مطابق بن قاسم ٹاؤن دیہہ جورجی میں سرکاری زمینوں کے خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

    نیب کراچی نے بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسران کے خلاف انکوائری شروع کر دی، بورڈ آف ریونیو کے افسران نے ملی بھگت سے سرکاری زمینوں کو فروخت کیا۔

    نیب نے کہا ہے کہ بد عنوانی کے ذریعے 562 ایکڑ زمین کو فروخت کیا گیا، افسران نے بد عنوانی کے ذریعے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  دنیا بھر سے ٹیکس چوروں کا بینک اکاؤنٹس ڈیٹا ملنا شروع

    یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اس سلسلے میں ایف بی آر کو دنیا بھر سے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے۔

    ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک 50 ہزار اکاؤنٹس کا پتا چلا ہے، زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ ایف بی آر کے مطابق اگلے 2 سال بیرون ملک بینکوں میں اکاؤنٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

  • جہانگیر ترین کے خلاف 19 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس بحال

    جہانگیر ترین کے خلاف 19 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس بحال

    لاہور: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف 19 کروڑ 91 لاکھ کا زرعی ٹیکس بحال کر دیا۔

    جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شاید وحید ہر مشتمل دو رکنی بنچ نے بورڈ آف ریونیو کی اپیل کی سماعت کی۔

    بورڈ آف ریونیو نے موقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین نے اپنی اصل زرعی آمدن چھپائی جس ہر بورڈ آف ریونیو نے آمدن کا تخمینہ لگا کر انھیں 19 کروڑ 91 لاکھ کے زرعی ٹیکس کا نوٹس بھجوایا مگر ٹیکس ایپلیٹ ٹریبونل نے یہ نوٹس غیر قانونی قرار دے دیا جس پر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ہائی کورٹ میں استدعا کی گئی کہ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    جہانگیرترین کے وکیل نے ہائی کورٹ میں اپنے دلائل میں کہا کہ زرعی آمدن چھپانے کا الزام غلط ہے جہانگیرترین کی جس زمین پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے وہ ان کی ذاتی نہیں بلکہ اس پر صرف کاشت کاری کرتے ہیں اور قانون کے مطابق بورڈ آف ریونیو صرف زمین کے مالکان پرٹیکس عائد کر سکتا ہے، بطور کاشت کار جہانگیر ترین نے قانون کے مطابق تمام ٹیکس ادا کیا لہذا اپیل خارج کی جائے۔

    عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بورڈ آف ریونیو کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس نوٹس بحال کر دیا۔