Tag: بورڈ امتحانات

  • فلم کی شوٹنگ پر بورڈ امتحانات کو ترجیح، راشا تھاڈانی نے مثال قائم کردی

    فلم کی شوٹنگ پر بورڈ امتحانات کو ترجیح، راشا تھاڈانی نے مثال قائم کردی

    روینہ ٹنڈن کی بیٹی نئی نئی فلم انڈسٹری میں آئی ہیں، مگر شاید ان کا پہلا شوق اب بھی پڑھائی ہے وہ شوٹنگ کے دوران امتحانات کی تیاری کرتی دکھائی دیں۔

    بالی ووڈ میں فلموں کے ذریعے قدم رکھنے کے لیے تیار راشا تھاڈانی اپنی نئی فلم ’آزاد‘ سیٹ سے پردے کے پیچھے ایک ویڈیو میں دکھائی دیں، راشا اپنے 12ویں کے بورڈ کے امتحانات کے لیے تیاری کرتی پائی گئیں اور اس دوران وہ اپنا میک اپ بھی کرواتی رہیں۔

    آزاد کے سیٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں راشا تھاڈانی فلم کے سیٹ پر وقفے کے دوران اپنے امتحانات کے لیے تندہی سے کتاب پڑھتی ہوئی نظر آئیں۔

    اس ویڈیو سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خواہش میں اپنے تعلیمی سفر کو بالکل بھی نظرانداز نہیں کیا۔

    راشا تھاڈانی نے اپنی پہلی فلم کے بارے میں کہا کہ آزاد میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ میرا پہلا پروجیکٹ ہے۔ میں ابھیشیک صاحب کی اس سے زیادہ شکرگزار نہیں ہو سکتی کہ مجھے یہ موقع دیا اور مجھ پر بھروسہ کیا۔

    خیال رہے کہ راشا تھاڈانی آزاد میں اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن کے ساتھ کردار ادا کریں گی، یہ فلم 17 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

  • سال میں دو مرتبہ بورڈ کے امتحانات لینے کا فیصلہ

    سال میں دو مرتبہ بورڈ کے امتحانات لینے کا فیصلہ

    نئی دہلی: بھارت میں وزارت تعلیم کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب سال میں دو مرتبہ بورڈ کے امتحانات لئے جائیں گے، جبکہ 11ویں اور 12ویں جماعت میں طلبا کو دو زبانوں کا مطالعہ کرنا لازمی ہوگا۔

    مرکز کی جانب سے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مطابق تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ 2024 کے تعلیمی سیشن کے لیے نصابی کتب تیار کی جائیں گی۔

    نئے نصاب کے فریم ورک کا اعلان وزارت تعلیم نے کیا۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت بورڈ کے امتحانات سال میں دو بار لیے جائیں گے۔

    وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت، بورڈ کے امتحانات مہینوں کی کوچنگ اور روٹ لرننگ کے مقابلے طلبا کی سمجھ اور مہارت کی سطح کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ طلبا کو بہترین نمبر رکھنے کی اجازت ہوگی۔

    وزارت تعلیم نے کہا کہ نصابی کتب کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت کلاسوں میں نصابی کتب کو ‘کور‘ کرنے کے موجودہ رواج سے گریز کیا جائے گا۔

    وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے تحت 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلبا کو دو زبانیں پڑھنی ہوں گی جن میں سے کم از کم ایک ہندوستانی ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب بعض طلباء کا کہنا ہے کہ سال میں 2مرتبہ بورڈ کے امتخانات منعقد ہونے سے ان کے لئے مشکلات بڑھ جائیں گے۔

  • بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری

    بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نویں جماعت کا پرچہ شیڈول کے مطابق شروع کردیا گیا، اس کے علاوہ شہر میں تمام تعلیمی ادارے آج بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج بورڈ امتحانات معمول کے مطابق ہورہے ہیں۔

    آج ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پرچوں کی ترسیل مکمل ہوگئی جس کے بعد نویں کلاس بائیولوجی کا پرچہ شیڈول کے مطابق شروع ہوگیا۔

    پرچے کا دروانیہ صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہے، دوپہر کی شفٹ میں ڈھائی بجے جنرل گروپ انگریزی کا پرچہ ہوگا۔

    ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ کا کہنا ہے کہ 524 امتحانی مراکز پر پرچے فراہم کیے گئے ہیں، میٹرک بورڈ کی ٹیم کچھ دیر بعد امتحانی مراکز کا دورہ بھی کرے گی۔