Tag: بوری بند لاش

  • ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ

    ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ

    کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں بیٹوں نے مل کر باپ کو قتل کر ڈالا تھا، مقتول خاور انجم کو قتل کرنے کے بعد جب بیٹے اس کی لاش بورے میں ڈال کر موٹر سائیکل پر کچرا کنڈی پھنکے نکلے تو راستے میں جوہر اباد پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    مقتول خاور انجم حکیم تھا اور آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا، خاور انجم کو اس کے بیٹوں ابراہیم اور افضل نے تشدد اور گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان کہتے ہیں والد کے طعنوں سے پریشان ہو گئے تھے۔

    گرفتار ملزمان ابراہیم اور افضل کراچی کی جامعات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


    صندوق سے ملنے والی لاش کس کی تھی؟ زیورات اور 50 ہزار کی رقم کہاں گئی؟ ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے

    باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ایف بی ایریا میں باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق باپ کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کرنے والے 2 بیٹے گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان بوری بند لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر لے جا رہے تھے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 14 میں اہلکاروں نے موٹر سائیکل روک کر تلاشی لی تو بوری میں سے لاش نکل آئی، جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔


    جناح اسپتال کے باہر ہوٹل میں فائرنگ کے واقعے میں بڑی پیشرفت


    گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 60 سالہ خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کر کے قتل کیا، مقتول پیشے کے اعتبار سے حکیم تھا، اور اپنے بیٹوں کے ساتھ مدرسے میں رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام ابراہیم اور افضل ہیں، جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • لاہور میں لڑکی کی بوری بند لاش برآمد

    لاہور میں لڑکی کی بوری بند لاش برآمد

    لاہور: لاہور کے فیکٹری ایریا سے لڑکی کی بوری بند لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کئی روز پرانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے سے لڑکی کی بوری بند لاش ملی ہے، لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر کے لاش بوری میں بند کر کے پھینکی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کئی روز پرانی ہے، اور اس کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق لڑکی اور اس کے قتل سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔

    دوسری طرف لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں پولیس نے ایک کارروائی میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کیا ہے، بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، کینٹ کے اے ایس پی طارق محمود کے مطابق بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • کراچی میں 10 سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

    کراچی میں 10 سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

      کراچی: صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے 10 سالہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی، جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر سے بوری میں بند لاش ملی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس سرجن کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے بچی کی موت کہیں اور واقع ہوئی اور لعش کو کچرا کنڈی پر پھینک دیا گیا لاش کے کپڑوں اور حلیہ سے بچی گداگر معلوم ہوتی ہے۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں، سیرولوجی، ڈی این اے اور نشہ کے لیے تمام نمونے جمع کیے گئے ہیں رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ رکھی گئی ہے۔

  • اسلام آباد میں بوری بند لاش ملنے کا واقعہ ، قاتل کون ؟ اہم انکشافات

    اسلام آباد میں بوری بند لاش ملنے کا واقعہ ، قاتل کون ؟ اہم انکشافات

    اسلام آباد : صوابی کے رہائشی گل ولی خان کے قتل میں 2 بیویاں اور بیٹا ملوث نکلے، چند روز قبل   گل ولی خان کی بوری بند لاش ملی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام میں سنگجانی کے علاقے سے بوری بند لاش ملنے کے واقعے میں ہم انکشافات سامنے آئے۔

    پولیس نے بتایا کہ صوابی کے رہائشی گل ولی خان کو 2بیویوں نےمل کر قتل کیا جبکہ بیٹابھی ملوث نکلا۔

    پولیس نےدونوں بیویوں اور بیٹے کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا، ملزمان نے گل ولی خان کو قتل کیا اور لاش بوری میں ڈال کر پھینک دی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بیٹے نے والد کے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا اور اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا۔

    دوران تفتیش بیٹے نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد دونوں بیویوں پر تشدد کرتا تھا، اس لیے قتل کیا۔

    خیال رہے چند روز قبل سنگجانی کے علاقے سے گل ولی خان کی بوری بند لاش ملی تھی۔

  • پولیس نے علاقے کے پہلے بوری بند اندھے قتل کا معما حل کر لیا

    پولیس نے علاقے کے پہلے بوری بند اندھے قتل کا معما حل کر لیا

    منچن آباد: ضلع بہاولنگر کے شہر منچن آباد میں پہلے بوری بند اندھے قتل کا معما حل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے منچن آباد میں ایک خاتون کے اندھے قتل کے ملزم ارشاد کو گرفتار کر لیا، ملزم نے خاتون غلام صدیقہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا، بعد ازاں اس کی لاش کو بوری میں بند کر کے پھینک دیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 3 دسمبر کو منچن آباد میں چک گامے والے قبرستان سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ غلام صدیقہ زوجہ محمد شریف عمر کی ہے۔ 44 سالہ غلام صدیقہ گھروں میں کام کرتی تھی، ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔

    قبرستان سے بوری بند لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا تھا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر مرزا قدوس بیگ کی ہدایت پر پولیس نے اس اندھے قتل کے ملزم ارشاد کو گزشتہ روز ٹریس کر لیا۔

    منچن آباد: 9 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھکاری گرفتار

    علاقے کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے گھروں میں کام کرنے والی خاتون کو زیادتی کے بعد شناخت کر لیے جانے کے خوف سے اسے قتل کیا اور لاش ایک بوری میں ڈال کر قبرستان کے قریب گڑھے میں پھینک دی تھی۔

  • جناح بیراج کے نزدیک بوری بند لاشیں ملنے کا معمہ حل طلب

    جناح بیراج کے نزدیک بوری بند لاشیں ملنے کا معمہ حل طلب

    کالاباغ :پولیس کے مطابق جناح بیراج کے نزدیک گذشتہ چاردنوں میں آج تیسری بوری بند لاش ملی ہے، پولیس نے تفتیش کے لیے تحقیاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالا باغ میں جناح بیراج کے نزدیک دریائے سندھ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ڈھائی مہینوں میں 29 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہے ملنے والی لاشیں ضلع سوات،صوابی،نوشہرہ اور اٹک میں قتل کیے گئے افراد کی ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملنے والی لاشوں کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں .جس سے پتہ چلتا ہے کہ پہلے ان افراد کو تشدد کر کے ہلاک کیا جاتا ہے۔پھرلاشوں کو بوری میں بند کر کے دریا میں پھینک دیا جاتا ہے۔

    حیران کن طور پرملنے والی لاشوں میں تا حال کسی ایک بھی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    اس پوری پر اسرار صورتِ حال پر پولیس کی جانب سے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہےجو مقتولین کی شناخت اور قتل کے محرکات کا پتہ چلا کر قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی.