Tag: بوری بند لاش برآمد

  • دو روز قبل اغوا ہونے والے 10 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

    دو روز قبل اغوا ہونے والے 10 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

    کبیر والا میں دو روز قبل اغوا ہونے والے دس سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ قاتل کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کبیر والا میں دو روز قبل 10 سالہ بچہ اغوا ہوگیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اسی لاش ملی ہے، پولیس نے بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو قتل کر کے لاش بوری میں بند کر کے کچرے میں پھینک دی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو اس کے باپ سے رنجش کی بنا پر قتل کیا۔

  • کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

    کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری سے 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیر بخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچی کی لاش انتہائی خراب حالت میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بطاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔ بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔

    پولیس نے پی آئی بی کے ایک مکان میں شک کی بنیاد پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لیا ہے، گھرمیں باپ اور 2 بیٹے چند روز قبل شفٹ ہوئے ہیں،ایک بیٹا گھر سے فرار ہے،تلاش کر رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی،بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔