Tag: بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ

  • کوئٹہ، بچوں کے معمولی جھگڑے نے 1 شخص کی جان لے لی 1 شدید زخمی

    کوئٹہ، بچوں کے معمولی جھگڑے نے 1 شخص کی جان لے لی 1 شدید زخمی

    کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بچوں کے معمولی جھگڑے کے بعد دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزار گنجی کے قریب گوہر آباد میں بچوں کی معمولی لڑائی پر بڑوں کے درمیان جھگڑا بڑھتے بڑھتے تصادم کی شکل اختیار کر گیا دونوں اہلِ خانہ کے مردوں نے ایک دوسرے پر بندوقیں تان لیں اور کھلے عام  فائرنگ کردیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جس کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے جب کہ دوسرے زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے،زخمی شخص کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،دونوں گھرانوں کا مسلح تصادم بچوں کی معمولی جھگڑے کے بعد شروع ہوا تھا فائرنگ کرنے والے افراد گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے جب کہ ابتدائی شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

     

  • بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ،بچوں کی نرسری کے10 انکیوبیٹر خراب

    بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ،بچوں کی نرسری کے10 انکیوبیٹر خراب

    کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ میں بچوں کی نرسری کے دس انکیوبیٹر خراب ہیں۔ انکیوبیٹر کی کمی کے باعث مریضوں کو نجی اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بی ایم سی اسپتال کے بچوں کی نرسری کے دس انکیوبیٹر عرصہ دراز سے خراب ہیں۔ نرسری میں صرف چار انکیوبیٹرز کام کررہے ہیں جو روزانہ بڑی تعداد میں نرسرسی آنے والے بچوں کے لئے نا کافی ہے۔

    ڈاکٹر کے مطابق اس وقت صوبے کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل اسپتال کو کم از کم پچیس انکیوبیٹر کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت بلو چستان اوردیگر اداروں کو درخواست دے چکے ہیں تاہم اب تک انکیوبیٹرز فراہم نہیں کیے جا سکے ہیں۔