کوئٹہ : بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ریلوے پل کو دھماکے سےاڑادیاگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پُل کو دھماکے اُڑا دیا گیا، جس سے ٹرین سروس معطل ہوگئی۔
بولان ریلوے پُل کو گزشتہ رات دھماکے سے اڑایا گیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔
کراچی اور راولپنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سےاندرون ملک جانے والی ٹرینوں کوروک دیا گیا۔
گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کردیا تھا، ایس ایس پی کچھی دوست محمد بگٹی کا کہنا ہے ریلوےپل کے تباہ شدہ ملبے سے دو لاشیں ملی ہیں جبکہ چار لاشیں کچھ فاصلے پرقومی شاہراہ سے ملی ہیں تاہم تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔