Tag: بولنگ

  • قومی بولرز کی ناکامی سے مایوس رضوان نے بولنگ شروع کر دی؟ ویڈیو وائرل

    قومی بولرز کی ناکامی سے مایوس رضوان نے بولنگ شروع کر دی؟ ویڈیو وائرل

    پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اب بولنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان ہی تیاریوں کے دوران کپتان محمد رضوان کی بولنگ کرانے ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    محمد رضوان جو چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد نہ صرف کڑی تنقید کی زد میں ہیں بلکہ وہ ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تاہم وہ بدستور ایک روزہ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے اور گرین شرٹس ان دنوں نیشنل اکیڈمی میں رواں ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کی تیاری میں مصروف ہے۔

    نیٹ پریکٹس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بولنگ کراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رضوان نے نیٹ میں بولنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو آؤٹ بھی کیا۔

     

    اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بولرز کی ناقص کارکردگی سے مایوس ہو کر رضوان نے خود بولنگ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی حالیہ شکستوں میں جہاں پاکستان کی فلاپ بیٹنگ کا عمل دخل ہے وہیں بولرز کی ناقص کارکردگی بھی اس کی ذمہ دار ہے۔ قومی بولرز آج کل حریف ٹیموں کی وکٹیں لینے کے بجائے انہیں خوب رنز دے رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-azam-and-shaheen-shah-afridi-further-drop-in-icc-rankings/

  • کیا روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ بھی کریں گے؟ ویڈیو وائرل

    کیا روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ بھی کریں گے؟ ویڈیو وائرل

    بھارتی کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے سے قبل نیٹ میں آف اسپن بولنگ کرتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

     بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی کپتان روہت شرما کی نیٹ میں بولنگ کی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں رویندرا جڈیجا کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما اپنے کیرئیر کے آغاز میں باقاعدگی سے بولنگ کرتے تھے، انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 1 وکٹ لی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Team India (@indiancricketteam)

    ساتھ ہی بھارتی کپتان نے کئی انٹرویوز میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کا سفر ایک اسپنر کے طور پر شروع کیا تھا۔

    اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ روہت کل بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ کریں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ نیٹ میں صرف پریکٹس کر رہے ہیں۔

    تاہم اس ایکشن سے سوریہ کمار یادو کی ٹیم میں واپسی کے امکان بھی ہے، کیوں کہ اگر روہت شرما اپنے آف اسپن پر بھروسہ کرسکتے ہیں تو اس صورت میں ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریا کو ٹیم میں لیا جاسکتا ہے۔

  • تیز ترین گیند، شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

    تیز ترین گیند، شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

    جوہانسبرگ: ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے جس میں بظاہر سری لنکن فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانا نے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    جنوبی افریقا میں کھیلے جارہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکن پیسر کے باؤنسر کی رفتار 175 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    گن اسپیڈ نے گیند کی رفتار کو 175 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 108 میل فی گھنٹہ شو کیا جو اسکرین پر سب نے دیکھا، ناظرین یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے کہ 17 سالہ نوجوان نے تیز ترین گیند کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ ویڈیو کلپ نکال کر انٹرنیٹ پر وائرل کیا اور بتایا کہ دنیائے کرکٹ کو نیا اسپیڈ اسٹار مل گیا ہے۔

    ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دیا، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچنے کے بعد جب معاملے کی تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ اسپیڈ گن نے ڈیلیوری کو غلط ریکارڈ کیا۔

    حکام نے اسے غلطی تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تیز ترین ڈیلیوری نہیں تھی بلکہ ایک نارمل گیند تھی اور اسپیڈ گن نے اسے غلط ریکارڈ کیا۔

    https://www.youtube.com/watch?time_continue=26&v=3GiTEF_5JAM&feature=emb_title