Tag: بولنگ ایکشن ٹیسٹ

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل، فی الحال بولنگ کراسکتے ہیں

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل، فی الحال بولنگ کراسکتے ہیں

    چنائی : پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔ رپورٹ کا نتیجہ آنے حفیظ بولنگ کراسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنائی کی بائیو میکنیک لیب میں ہوا۔ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران حفیظ سے چھ اوورز کروائے گئے۔

    حفیظ کا بولنگ ایکشن گال میں رپورٹ ہوا تھا، محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گال ٹیسٹ کے امپائر اور میچ ریفری کرس براڈ نے مشکوک قرار دیا تھا۔جس کے بعد وہ تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔

    رپورٹ کا فیصلہ آنے تک حفیظ بولنگ کراسکتے ہیں۔ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر پاکستانی آل راؤنڈر پر ایک سال تک کیلئے بولنگ کرانے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ محمد حفیظ آج چنائی سے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔

  • محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کل چنئی میں ہوگا

    محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کل چنئی میں ہوگا

    چنئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور قومی ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دینے کیلئے چنئی پہنچ گئے ہیں۔

    آل راؤنڈر محمد حفیظ اور پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ چنئی کی سری رماچندرا یونیورسٹی کی لیب میں لیا جائیگا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ کیا گیا تھا۔

    محمد حفیظ اس سے پہلے بائیو میکنک ٹیسٹ برطانوی شہر لوبرو میں کروا چکے ہیں، جسمیں انکے بازو کا خم پندرہ ڈگری سے زائد بتایا گیا تھا۔

    ویمن کرکٹر جویریہ ودود کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں کیا جارہا ہے، جویریہ کا بولنگ ایکشن دوہزار دس میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

  • محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ اب بارہ فروری کو ہوگا

    محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ اب بارہ فروری کو ہوگا

    لاہور : محمد حفیظ کا آج ہونے والا بولنگ ایکشن ٹیسٹ انجری کے سبب مؤخر کردیا گیا۔ محمد حفیظ پر غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پابندی عائد ہے۔

    آئی سی سی کے تحت آج ہونے والا حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مؤخر کردیا گیا ہے۔ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے سبب پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ٹیسٹ مؤخر کرنے کی درخواست کی۔

         پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ترجمان کے مطابق محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان دس فروری کے بعد کیا جائے گا۔

    محمد حفیظ انجری کے سبب بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے وارم اپ میچ میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ اب بارہ فروری کو ہوگا اور اس کی رپورٹ پندرہ فروری کو آئے گی۔

  • حفیظ کا آج برطانیہ میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا

    حفیظ کا آج برطانیہ میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا

    لندن : پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا آج برطانیہ میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا۔ نیوزی لینڈکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا ،امپائرز نے حفیظ کی چار گیندوں پر اعتراض کیا تھا۔

    حفیظ کو اکیس روز کے اندر بولنگ کی جانچ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ حفیظ بولنگ کی جانچ کیلئے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی اسپنر کا ٹیسٹ کارڈف کی لوبرو یونیورسٹی میں ڈاکٹر مارک کنگ کی زیر نگرانی ہوگا۔ ٹیسٹ میں کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ آئندہ میچز میں بولنگ کروا سکیں گے۔

  • سعیداجمل کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرلیا گیا

    سعیداجمل کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرلیا گیا

    معطل پاکستانی اسپنر سعید اجمل کا برطانیہ کی یونیورسٹی میں آزادانہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا۔سعید اجمل کا بولنگ ایکشن کتنا ٹھیک ہواہے ،ثقلین مشتاق کی محنت کا کیا نتیجہ نکلتا ہے،اس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    اجمل نے برطانیہ کی یونیورسٹی میں ایکشن کا غیر سرکاری ٹیسٹ کرالیا ہے جس کی رپورٹ آئندہ چند روز میں آجائے گی۔ ایکشن ٹھیک ہونے پر پی سی بی آئی سی سی سے باقاعدہ جائزے کی درخواست کرے گا۔

    سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں سعید اجمل کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

  • سعید اجمل برسبین میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد سری لنکا پہنچ گئے

    سعید اجمل برسبین میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد سری لنکا پہنچ گئے

    کولمبو: پاکستان کے اسپنر سعید اجمل برسبین میں بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے بعد سری لنکا پہنچ گئے۔ آئرلینڈرز کیخلاف فیصلہ کن معرکے میں سعید اجمل ٹیم کاحصہ ہونگے۔

    پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل آسٹریلیا کے شہر برسبین میں بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے سری لنکا پہنچ گئے ہے۔ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے سبب سعید اجمل آئرلینڈرز کیخلاف سیریز کے ابتدائی دو ون ڈے میچز نہیں کھیل سکیں تھے۔

    سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا تھا، جس پر آئی سی سی نے سعید اجمل کو اکیس دن کے اندر اپنے ایکشن کو درست کرنے کیلئے ٹیسٹ کا کہا تھا۔

    بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے بعد تجربہ کار اسپنر نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، سری لنکا کیخلاف فیصلے کن میں سعید اجمل پاکستان ٹیم کا حصہ ہونگے۔