Tag: بولنگ ایکشن

  • محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مکمل، رپورٹ دو ہفتے بعد موصول ہوگی

    محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مکمل، رپورٹ دو ہفتے بعد موصول ہوگی

    دبئی: پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ کارڈف کی لوبرو یونیورسٹی میں مکمل ہوگیا،رپورٹ پندرہ سے اکیس دن میں آئے گی۔

    نیوزی لینڈکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد برطانیہ میں ٹیسٹ مکمل ہوگیا، امپائرز نے حفیظ کی چار گیندوں پر اعتراض کیا تھا، حفیظ کے بولنگ ایکشن کی جانچ کارڈف کی لوبرویونیورسٹی میں ڈاکٹر مارک کنگ کی زیر نگرانی ہوئی۔

    محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ پندرہ سے اکیس کے اندر پی سی بی کو موصول ہوجائے گی، رپورٹ کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ آئندہ میچز میں بولنگ کروا سکیں گے، نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے حفیظ آج شارجہ میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

  • بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ حفیظ کل برطانیہ روانہ ہونگے

    بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ حفیظ کل برطانیہ روانہ ہونگے

    لاہور: پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کی جانچ کیلئے کل برطانیہ جائیں گے۔نیوزی لینڈکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

    امپائرز نے حفیظ کی چار گیندوں پر اعتراض کیا تھا۔ انجری کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے اور انہیں وطن واپس بلالیا گیا تھا۔

    حفیظ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنے باؤلنگ ایکشن پر کام کیا۔ اب وہ ایکشن کی جانچ کیلئے کل لاہور سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    آف اسپنر کا ٹیسٹ چوبیس نومبر کو کارڈف کی لوبورو یونیورسٹی میں ہوگا۔ حفیظ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایکشن میں کلئیر ہوجائیں گے۔

  • محمد حفیظ کلئیر ہوکرجلد ٹیم کا حصہ ہوںگے، معین خان

    محمد حفیظ کلئیر ہوکرجلد ٹیم کا حصہ ہوںگے، معین خان

    دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر معین خان نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد حفیظ بولنگ ایکشن میں کلئیر ہوکر جلد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ بولنگ ایکشن میں رپورٹ ہونے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا اور انہیں اکیس روز کے اندر آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ایکشن کی جانچ کرانے کی تاکید کی گئی ہے۔

    حفیظ کیویز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں اور ان کی آج وطن واپسی متوقع ہے۔ حفیظ وطن واپسی کے بعد ایکشن کی بہتری پر کام کریں گے۔

    ٹیم کے مینجر معین خان نے امید ظاہر کی ہے کہ حفیظ ایکشن میں کلئیر ہوکر جلد ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے، حفیظ کا معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے کیونکہ امپائرز نے ان کی صرف چار گیندوں پر اعتراض کیا ہے۔

  • بولنگ ایکشن ٹیسٹ، سعید اجمل آج انگلینڈ روانہ ہوں گے

    بولنگ ایکشن ٹیسٹ، سعید اجمل آج انگلینڈ روانہ ہوں گے

    لاہور:پاکستانی ٹیم کے اسپن بولر سعید اجمل بولنگ ایکشن کی جانچ کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہونگے۔ سعید اجمل نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد بین الاقوامی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    سعید اجمل کا بائیومیکنک ٹیسٹ دس نومبر کو کارڈف میں ہوگا۔ سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک لاہور میں اجمل کے ایکشن کی درستگی پر کام کیا ہے۔

    سعید اجمل کہتے ہیں کہ ان کی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر مرکوز ہے۔ایکشن درست کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں امپائرز نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور ایکشن کی درستگی تک ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کردیئے تھے۔

  • شعیب ملک کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    شعیب ملک کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    دبئی : آئی سی سی کے نئے قوانین کے بعد قومی ٹیم کے اسپنر کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جار ہا ہے۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بعد سابق کپتان شعیب ملک کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    سابق کپتان شعیب ملک کے بولنگ ایکشن پر اعتراض قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران کیا گیا۔کراچی ڈولفن کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران امپائرز قیصر وحید اور جمیل کامران نے شعیب ملک کی چند گیندوں پر اعتراض کیا اور مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے رپورٹ میچ ریفری انوارخان کو تحریری رپورٹ جمع کرادی۔

    شعیب ملک بولنگ ایکشن اس سے قبل دو ہزار ایک اور دو ہزار چار میں بھی رپورٹ ہوچکا ہے۔ شعیب ملک نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں کراچی ڈولفن کے پانچ کھلاڑوں کو آؤٹ کیا۔

  • سعید اجمل کا بولنگ ایکشن کافی حد تک تبدیل ہوگیا

    سعید اجمل کا بولنگ ایکشن کافی حد تک تبدیل ہوگیا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل بولنگ ایکشن میں کافی تیزی سے بہتری لارہے ہیں۔ دوسرا گیند کےموجد ثقلین مشتاق کی نگرانی میں سعید اجمل کی بھرپور ٹریننگ جاری ہے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سعید اجمل نے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں اپنا بولنگ ایکشن کافی حد تک تبدیل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن میں انکا بازو کافی حد تک سیدھا ہے۔

    ٹریننگ کے دوران سعید اجمل کافی پرامید دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ جلد اپنا بولنگ ایکشن درست کر لیں گے۔ اجمل پچیس روز میں سات ہزار گیندیں کروا چکے ہیں اور بہت جلد وہ انگلینڈ سے اپنا بائیو مکینک ٹیسٹ دوبارہ کرائیں گے۔جس کے بعدمعلوم ہو سکے گا کہ انکے ایکشن میں کتنی درستگی ہوئی ہے۔

  • مشکوک ایکشن: ویسٹ انڈیز کے بالرسنیل نارائن فائنل کھیلنے سے محروم

    مشکوک ایکشن: ویسٹ انڈیز کے بالرسنیل نارائن فائنل کھیلنے سے محروم

    حیدرآباد دکن: ویسٹ انڈیزکےسنیل نارائن کابولنگ ایکشن دوسری مرتبہ رپورٹ ہوگیا، جس کے باعث وہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کافائنل نہیں کھیل سکیں گے۔بھارت میں جاری چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیزکے معروف اسپنر سنیل نارائن کابولنگ ایکشن دوسری بار رپورٹ ہوگیا ہے۔

    نارائن کا بولنگ ایکشن چیمپئنزلیگ کےپہلےسیمی فائنل میں دوسری بار رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد چیمپینز لیگ انتظامیہ نے انھیں فائنل میں کھیلنے سے روک دیا ہے۔

    سنیل نارائن چیمپئنزلیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہےتھے۔اس معاملے کی وجہ سے نارائن کی ویسٹ انڈیزکی جانب سےبین الاقوامی میچزمیں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

  • لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    حیدرآباد دکن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر سعید اجمل کے بعد لاہور لائنز کےآف اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کے بعد ایک اور پاکستانی اسپنر کا ایکشن رپورٹ ہوگیا۔ چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنے والی قومی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کے اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

    عدنان رسول کا ایکشن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں چیمپیئنز لیگ انتظامیہ نے رپورٹ کیا، عدنان رسول نے کولکتہ کیخلاف میچ میں چار اوورز میں اٹھائیس رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا،ایونٹ انتظامیہ نے عدنان رسول کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

  • سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری کیلئےکل سےکام شروع ہوگا

    سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری کیلئےکل سےکام شروع ہوگا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل بولنگ ایکشن میں بہتری کیلئے پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کی قائم کردہ کمیٹی کو رپورٹ کرینگے۔

    کرکٹر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری لانے کیلئے پی سی بی کی قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام شروع کررہی ہے۔بولنگ ریویو کمیٹی میں محمد اکرم،مشتاق احمد،علی ضیا، علیم ڈار اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔ دوسرا گیند کے موجد ثقلین مشتاق بائیس ستمبر تک بولنگ ایکشن پروگرام کو جوائن کرینگے۔ سعید اجمل سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔ اب انکی تمام تر توجہ بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق درست کرنے پرمرکوزہے۔

  • غیر قانونی بولنگ ایکشن ہے کیا؟

    غیر قانونی بولنگ ایکشن ہے کیا؟

    غیر قانونی بولنگ ایکشن کیا ہے اورآئی سی سی کن چیزوں کو مدِنظررکھتے ہوئے باؤلر پر پابندی اور کلئیر کرنے کا فیصلہ کرتا ہے ۔

    آئی سی سی کے قانون کے تحت جائزباؤلنگ ایکشن وہ ہوتا ہے، جس میں باؤلر ڈیلوری کے دوران بازو کے کاندھے کے برابر پہنچنے تک کہنی کو پوری طرح سے سیدھا نہیں رکھتا۔

    اس سے باؤلر کو ڈیلیوری سِونگ میں اپنی کلائی موڑنے یا استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ کہنی کے زیادہ موڑنے سے باؤلر کوناجائز فائدہ حاصل ہوتا ہے اس سے ڈیلیوری میں مزید رفتار آتی ہے۔

    اس کوکنٹرول کرنے کے لیے آئی سی سی نے بازو کے جھکاؤ کا حد پندرہ ڈگری تک مقرر کیا ہے، اگر باؤلر کا ایکشن مشکوک قراردیا جائے تو اسے بایو مکینکس کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

    بائیو میکنکس کے مطابق پندرہ ڈگری پر ہی بازو کے سیدھے ہونے کو دیکھا جا سکتا ہے، اس ٹیسٹ میں بولر پر ’ریفلیکٹر‘ لگائے جاتے ہیں اور پھر ان ریفلیکٹر کے ذریعے باوٗلر کے بولنگ ایکشن کو ناپا جا سکتا ہے۔

    اگر دو سال کے اندر کسی باؤلر کی دوسری مرتبہ شکایت ہو تو اس کو کم سے کم ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔