Tag: بولنگ ایکشن

  • سعید اجمل پرپابندی: قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    سعید اجمل پرپابندی: قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    لاہور: پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پرغیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پابندی کے بعد قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد پی سی بی نے سعیداجمل کے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔

    دنیا کا نمبر ون بولر پاکستان کے پاس ہے ، سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ وہ تن تنہا ہی ٹیم کو کئی میچز میں کامیابی دلاچکے ہیں لیکن آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب مایہ ناز آف اسپنر پرکرکٹ کے دروازے بند کردیئے ہیں۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی ہے۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد سعید اجمل قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کی عدم موجودگی کا ٹیم کو جتنا نقصان ہوگا حریف ٹیم کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

    ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت بولنگ ایکشن درست کرنے اور آئی سی سی سے کلئیرنس کے بعد ہی ہوگی۔ تاہم بورڈ نے اجمل کے متبادل کے تلاش کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    پی سی بی نے دو سے تین اسپنرز کو قومی کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اجمل کی عدم موجودگی میں قومی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن کو کس حد تک قابو میں کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔

  • غیر قانونی بولنگ ایکشن: آئی سی سی نے سعید اجمل پر پابندی عائد کردی

    غیر قانونی بولنگ ایکشن: آئی سی سی نے سعید اجمل پر پابندی عائد کردی

    دبئی: آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پر پابندی عائد کردی۔ خبر کی بریکنگ میں اے آر وائی نیوز پھر سب سے آگے رہا۔ سعید اجمل مشکل میں آگئے۔ آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پاکستانی آف اسپنر پر پابندی عائد کردی۔

    اے آر وائی نیوز نے سعید اجمل پر پابندی کی خبر سب سے پہلے بریک کی۔ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر شکوک کی زد میں آیا۔ فیلڈ امپائرز نے آف اسپنر کی کئی گیندیں غیر قانونی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق سعید اجمل کو اکیس روز کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ مرحلے سے گزرنا تھا۔

    آسٹریلیا میں سعید اجمل کی بولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال ہوئی جس میں وہ ناکام ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کا مکمل بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

    ایکشن کی درستگی تک وہ بین الاقوامی میچز میں بولنگ نہیں کراسکتے۔ سعید اجمل فیصلے کے خلاف پندرہ روز کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔ پابندی کے سبب آف اسپنر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اجمل کی آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے

  • سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

    سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

    لاہور: دنیا کے بہترین آف اسپنر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا، انہیں اکیس دن میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینا ہوگا۔

    سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں امپائر اور میچ ریفری نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھادیا اور اب انہیں خود کو کلئیر کرانے کے لئے آئی سی سی کے طریقے کار سے گزرنا ہوگا، گال ٹیسٹ میں سعید اجمل نے پانچ وکٹیں حاصل کیں تھیں، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنے تک سعید اجمل کے بولنگ کرانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

    اس سے قبل دوہزار نو میں بھی سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا لیکن آئی سی سی نے انہیں کلئیر کردیا تھا، سعید اجمل تین فارمیٹس میں مجموعی طور پر چار سو اکیالیس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،حال ہی میں اسٹورٹ براڈ نے بھی سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔