Tag: بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون

  • بی جے پی رہنما نے دپیکا اور سنجے بھنسالی کی سر کی قیمت مقرر کردی

    بی جے پی رہنما نے دپیکا اور سنجے بھنسالی کی سر کی قیمت مقرر کردی

    ممبئی: بی جے پی رہنما سورج پال نے فلم ’’پدماوتی‘ کی ہیروئن دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 10 کروڑ مقرر کردی جب کہ فلم کے ہیرو رنویر سنگھ کی ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دی ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند اور حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی ہریانہ کے ترجمان سروج پال نے بھارتی فلم ’پدماوتی‘ میں پدوماتی کا کردار ادا کرنے والی دپیکا پڈون اور فلم کے ہدایت کار کو جان سے مارنے والے کے لیے 10 کروڑ روپے کا انعام دینا کا اعلان کیا ہے.

    بھارتی حکمراں پارٹی کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ اگر ہدایت کار سنجے بھنسالی کی حمایت کرنے پر فلم ’’پدماوتی‘ کے ہیرو رنویر سنگھ معافی نہیں مانگتے تو اُن کی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی جب کہ سنسر بورڈ نے بھی فلم کے سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کو فلم ساز کو واپس کردیا جس سے بھارت میں عدم برداشت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے.

    قبل ازیں راجپوت برادری بھی فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر کرچکی ہے جب کہ فلم کی ریلیز کی مخالف راجپوت برادری کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے اور دن بدن مظاہروں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے.


     سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی


    گو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی جماعت کے رہنما کی دھمکی کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے اور بے قابو حالات کو کنٹرول کرنے کی حکومتی کوششیں بھی جاری ہیں لیکن روز بہ روز کشیدہ ہوتی صورت حال کے پیش نظر فلم ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی ’’ویا کوم 18‘‘ نے خود ہی فلم کی ریلیز روکنے کا اعلان کررکھا ہے.

  • بالی ووڈ میں معاوضے کی دوڑ ، دپیکا نے امیتابھ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بالی ووڈ میں معاوضے کی دوڑ ، دپیکا نے امیتابھ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بمبئی: معروف بالی ووڈ لیجنڈ اداکار نے امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ دیپیکار پڈوکون نےفلم ’’پیکو‘‘ میں اُن سے زیادہ معاوضہ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ’’اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم ’’پیکو ‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مجھ سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف بالی ووڈ شہنشاہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنک‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران کیا۔

    Peeku

    امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ’’فلم ’’پیکو‘‘ بااختیار بنانے والی فلم تھی مگر اداکارہ کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا جس کا علم بعد میں ہونے پر مجھے بے حد افسوس ہے‘‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ ’’کئی سال سے انڈسٹری میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد میرے ساتھ ناانصافی کی گئی شاید فلم نگری میں میری اہمیت ختم ہوگئی ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:      دپیکا پڈکون نئی فلم پیکو کے لیے بنگالی زبان سیکھیں گی

    یاد رہے بالی ووڈ اسٹار امتیابھ بچن کو فلم نگری کا شہنشاہ مانا جاتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بھارتی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کئی فلموں میں اپنے کردار کے ذریعے مداحوں کو متاثر کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

    Peeku-1

    لیجنڈ بھارتی اداکار نے فلم ’’راستے کا پتھر، رنجیر، نمک، دوستانہ، نصیب شہنشاہ اور کبھی خوشی کبھی غم‘‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر انہیں سپر ہٹ بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔ بھارتی فلم ’’حرام، دیوار، شعلے، خون پسینہ، ڈان میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکار ڈمپل گرل کو ایک فلم میں زیادہ معاوضہ ملنے پر اداس نظر آئے اور انہوں نے اپنی اہمیت برقرار نہ رہنے کا بھی شکوہ بھی کر دیا۔

    مزید پڑھیں:     امیتابھ ،سلمان خان اور اکشے کمار دنیا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی شخصیات میں شامل

    واضح رہے کہ گزشتہ سال گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’’پیکو‘‘ میں دپیکا پڈوکون ، امیتابھ بچن اور عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیاتھا اور اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس قائم کیا تھا۔

  • بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون 100کروڑ کلب کی ملکہ

    بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون 100کروڑ کلب کی ملکہ

    ممبئی : بولی وڈ حسینہ دپیکا پڈوکون اس وقت اپنے عروج پر ہیں اور ان کی لگ بھگ ہر فلم ہی سو کروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے جس میں نیا اضافہ ہیپی نیو ایئر کی شکل میں ہوا ہے۔

    ان کی آخری تین فلمیں ‘یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس اور رام لیلا’ نے سو کروڑ کلب میں جگہ بنائی تھی اور شاہ رخ کے ساتھ نئی فلم نے بھی یہ سنگ میل طے کرکے انہیں سو کروڑکلب کی ملکہ بنا دیا ہے، دپیکا نے اپنا کریئر فرح خان کی فلم ‘اوم شانتی اوم’ میں بولی وڈ کنگ خان کے مدمقابل شروع کیا تھا، جس کی کامیابی نے ان کے پرستاروں کی تعداد بڑھائی اور ناقدین کو گرویدہ بنالیا۔

    ka

    بالی وڈ میں کامیاب ڈیبیو کے بعد اداکار نے ‘بچنا اے حسینو اور لو آج کل’ جیسی ہٹ فلمیں دیں، تاہم اس کے بعد دپیکا کا کریئر مختلف فلموں کی ناکامی سے زوال پذیر نظر آنے لگا، جس کے بعد فلم ‘کاک ٹیل’ دپیکا کے کریئر میں ٹرننگ پوائنٹ کی شکل میں ابھر کر سامنے آئی، جس میں ان کی بے باک اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا۔

    گزشتہ برس ان کی پہلی فلم ‘ریس ٹو’ تھی ،جس میں وہ سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں جو اگرچہ ناقدین کو تو کچھ زیادہ نہیں بھائی لیکن  2013 میں پہلی سو کروڑ کمانے والی فلم بنی۔

    RamLeela14Nov006

    اس کے بعد یہ جوانی ہے دیوانی میں دپیکا کی رنبیر کے ساتھ جوڑی باکس آفس پرخوب جمی، اس رومانوی فلم نے تین سو کروڑ کے قریب بزنس کیا۔ فلم کی کہانی من موجی نوجوان لڑکے بنی یعنی رنبیر کپور اور دیسی گرل نینا کا کردار نبھانے والی دپیکا کی محبت سے بھرپور تھی۔

    فلم کے گانے ‘بدتمیز دل اور بلم پچکاری’ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے جبکہ بولی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی گانے گھاگرا میں پرفارمنس نے فلم کو مزید پُرکشش بنا دیا، بعد ازاں شاہ رخ خان اور دپیکا کی ‘چنائی ایکسپریس’ نے 373 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا، دپیکا کو چنائی ایکسپریس پر ان کے کردار کیلئے تین ایوارڈز دیئے گئے۔

    سال کی آخری فلم ‘رام لیلا’ تھی، جس میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ دپیکا کی جوڑی نے شائقین کو دیوانہ کر دیا، اس فلم نے 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا، فلم ‘رام لیلا’ کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا۔

    480

    رواں برس دپیکا نے ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ تیسری مرتبہ ہیپی نیو ایئر میں کام کیا، جس نے صرف تین دن میں ہی سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔