Tag: بول پڑے

  • بھارتی صحافی وکرانت گپتا بابراعظم پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے

    بھارتی صحافی وکرانت گپتا بابراعظم پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے

    بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے۔

    بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے حال ہی پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بابر اعظم کی حمایت کی۔

    شو میں صحافی سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر بابر اعظم کا تعلق بھارت سے ہوتا تو کیا ان پر وہاں بھی اسی طرح تنقید کی جاتی جیسے پاکستان میں ہو رہی ہے؟

    وکرانت نے سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی، روہت شرما اور دھونی سب پر ایسا وقت آیا جب ان کی پرفارمنس خراب ہوئی اور انہوں نے بھی رنز نہیں بنائے تھے۔

    بھارتی صحافی نے کہا کہ لیکن اُنہیں لوگوں نے ماں بہن کی گالیاں نہیں دیں بلکہ صرف ان کی خراب پرفارمنس پر تنقید کی گئی کہ بھی اس میچ میں رنز نہیں بنائے۔

    ’سرفراز احمد کا صفایا کرکے بابر اعظم کو کپتان بنا کر تھوپا گیا‘

    بھارتی صحافی نے کہا کہ میں پاکستانی میڈیا کی بات نہیں کروں گا کیونکہ یہاں بہت اچھی گفتگو چل رہی ہوتی ہے لیکن ڈیجیٹل میڈیا پر ناجائز تنقید کی جاتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم کوئی چور یا ڈاکو ہے کیا جو لوگ اُنہیں اس طرح گالیاں دے رہے ہیں۔

    وکرانت گپتا نے کہا کہ بابر اعظم کی غلطی یہ ہے کہ اُنہوں نے کپتانی کا لالچ کیا، جب ایک بار ٹیم کی کپتانی ان کے ہاتھ سے گئی تو اُنہیں 4 مہنے کے بعد کپتانی واپس نہیں لینی چاہیے تھی۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم تنقید کو برداشت نہیں کر پا رہے اور ذہنی دباؤ میں ہیں، ویرات کوہلی پر بھی برا وقت آیا لیکن وہ اس وقت سے جلدی باہر نکل گئے۔

  • سابق کپتان بابر اعظم بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

    سابق کپتان بابر اعظم بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔

    گزشتہ ایک ماہ سےجاری اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کی معروف شخصیات اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

    تاہم اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد فلسطینیوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

    بابر اعظم نے فوٹعو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ننھی بچی کی تصویر شیئر کی جس نے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا پکڑ رکھا ہے۔

    مذکورہ بچی تباہ شدہ گھر کے ملبے پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ اس کے ایک ہاتھ میں اس کی گُڑیا ہے۔

    بابر اعظم نے اس پوسٹ کے کیپشن میں یہ شعر لکھا ؛

    اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے

    امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    بابر اعظم کا لمبی خاموشی کے بعد بلآخر فلسطین کے حق میں پوسٹ جاری کرنا ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  • مودی کا ہٹلر سے موازنہ، بین الاقوامی فنکار بھی ظلم پر بول پڑے

    مودی کا ہٹلر سے موازنہ، بین الاقوامی فنکار بھی ظلم پر بول پڑے

    ممبئی: ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جون کیوزیک اور بالی ووڈ ایکٹر پرکاش راج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ہٹلر سے تشبیہ دی۔ جان کیوزیک نے ٹوئٹ میں مودی اور ہٹلر کو ایک جیسے گیٹ اپ میں دکھایا۔

    ہالی ووڈ اسٹار نے نازی فورس اور آر ایس ایس کا موازنہ بھی کیا۔ جان کیوزیک کے ٹوئٹ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ری ٹوئیٹ کیا۔ جس میں امریکی بھی شامل ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے بھی ٹویٹ میں مودی کا ہٹلر سے موازنہ کیا۔ اور کولاج شیئر کیا۔ پرکاش راج ہوں یا جان کیوزیک دونوں جواہر لال نہرو یونی ورسٹی میں تشدد اور مودی کی انتہاپسندی پر تواتر سے تنقید کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری ظلم وبربریت کے خلاف دنیا بھر میں لوگ آواز اٹھارہے ہیں۔

    حال ہی میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے ہٹلر کے ریکارڈ توڑ دیے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔