Tag: بول چینل

  • بول چینل کو پیمرا ابھی آن ائیر نہ ہونے دے، وزارت اطلاعات

    بول چینل کو پیمرا ابھی آن ائیر نہ ہونے دے، وزارت اطلاعات

    اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے بول کی نشریات کو آن ائیر ہونے سے روکنے کیلئے ہدایت جاری کردیں۔

    وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ اور بول کے خلاف ایف آئی اے اور بین الاقوامی ادارے تحقیقات کررہے ہیں اس لئے بول چینل کو پیمرا ابھی آن ائیر نہ ہونے دے۔

    وزارت اطلاعات نے یہ ہدایات سیکشن فائیو ایکٹ دوہزار سات کے تحت جاری کی ہیں، اس حوالے سے بول کو تحقیقات سے قبل آن ائیر نہ کرنے کی ہدایات پیمرا کو بھجوادی گئی ہیں۔

    حکومت نے بول ٹیلی ویژن کو ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے تک نشریات بند رکھنے کی ہدایت کردی ہیں۔

  • ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے، بول چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس کینسل کردی گئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ڈسکہ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا،لوگوں نے اس پرغم و غصہ کا اظہار کیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے ،کسی میں طاقت نہیں کہ پاکستان میں آگ لگائے۔

    ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بول چینل کو لائسنس موجودہ حکومت نے نہیں دیا۔موجودہ حکومت کے دورمیں جو سیکیورٹی کلیئرنس دی گئی تھی وہ حکومت نے کینسل کردی ہے ۔