Tag: بوم بوم آفریدی

  • بوم بوم آفریدی 39 سال کے ہوگئے

    بوم بوم آفریدی 39 سال کے ہوگئے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اوراسٹارکرکٹر شاہد خان آفریدی 39 برس کے ہو گئے ہیں، انہیں ان کے جارحانہ مزاج کے سبب عوام میں پسند کیا جاتا ہے۔

    شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، 1996 میں سری لنکا کے خلاف اپنے دوسرے انٹرنیشنل میچ میں 37 گیندوں پردنیا کی تیزترین سنچری بنا کرراتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔

    ان کا یہ ریکارڈ تقریباً 17سال تک قائم رہا جسے بعد ازاں نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن اورپھرجنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے نام کر لیا۔

    1996ء میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے آفریدی بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کو یہ نام بھارت کے معروف کرکٹر اور کمنٹیٹر راوی شاستری نے دیا۔

    آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اوراسی بدولت کئی ریکارڈ مثلا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اورسب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

    حال ہی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق وہ پاکستان کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں۔ آج شاہد آفریدی کے مداح شہر شہر ان کی سالگرہ کا جشن منائیں گے اور کیک کاٹیں گے۔


    شاہد آفریدی کی شاندارکارکردگی کے ناقابلِ فراموش مناظر


    شاہد آفریدی ایشیا کپ میں بنگلہ دیشی باؤلرزکی دھلائی کرتے ہوئے

     

    شاہد آفریدی کا چارسوواں شاندارچھکا

    شاہد آفریدی کے پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے خلاف نودھواں دھارچھکے

    انگلینڈ کی ایک کے بعد ایک وکٹ گرانا آفریدی کا ہی کمال ہے

    کرکٹ کی دنیا کا مشکل ترین کیچ جسے صرف شاہد آفریدی ہی پکڑسکتے تھے

  • مقبوضہ کشمیر: ایم ایس دھونی کی آمد پر بوم بوم آفریدی کے نعرے

    مقبوضہ کشمیر: ایم ایس دھونی کی آمد پر بوم بوم آفریدی کے نعرے

    بارا مولا : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو ان کے استقبال کیلئے آنے والوں نے دھونی کے بجائے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیرکے شائقین کرکٹ کا دل بھی پاکستانیوں کے لئے دھڑکتا ہے، انہوں نے ثابت کردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کھلاڑی قبول نہیں ہے۔

    بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ  دھونی کی آمد پر بارا مولا میں بوم بوم آفریدی کے نعرے لگ گئے، جس پرتنگ نظر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، کشمیریوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔

    ایم ایس دھونی شمالی کشمیر کے ضلع بارا مولہ کے کنزر میں کھیلے جانے والے چنار کرکٹ پریمئر لیگ 2017 کے فائنل مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کیلئے پہنچے تھے۔

    بھارت کے اعزازی کرنل اور ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی فوجی وردی میں ملبوس بارامولا پہنچے تو دھونی دھونی کے نہیں بلکہ بوم بوم آفریدی کے نعرے لگ گئے۔

    کشمیریوں کا دل صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں پاکستانی کرکٹرز کے لئے بھی برابر دھڑکتا ہے، دھونی باوردی بارامولا کے گشت پر تھے کہ چاہنے والوں نے بوم بوم آفریدی کے نعروں سے ماحول گرمادیا۔

  • ون ڈے کیریئرکا شانداراختتام کرنا چاہتا ہوں، شاہد خان آفریدی

    ون ڈے کیریئرکا شانداراختتام کرنا چاہتا ہوں، شاہد خان آفریدی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ون ڈے کیرئیر کا شاندار اختتام کرنا چاہتے ہیں اور ریٹائرڈ منٹ کا فیصلہ اب واپس نہیں لیں گے۔

    کراچی میں میڈیاسے گفتگو میں بوم بوم آفریدی کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے عوام کو مایوس نہیں کریں گے،ان کا خواب ہے کہ وہ اپنے ون ڈے کیرئیرکا اختیتام عمدہ پرفارمنس کے ساتھ کریں۔

    شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے لیکن اس  کیلئے کھلاڑیوں کوسخت محنت کرنا ہوگی، بوم بوم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سعید اجمل کی غیرموجودگی میں ٹیم پر پریشر ہوگا لیکن امید ہے کہ نوجوان بولرز کا جادو چل جائے گا۔

  • کھبی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی

    کھبی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی

    لاہور: بوم بوم آفریدی میڈیا پر برس پڑے کہتے ہیں کہ کھبی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میڈیا میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔

    جبکہ پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہدآفریدی نہ آؤٹ ہوتے ہوئے سوچتے ہیں اور نہ ہی بولتے ہوئے۔یو اے ای میں بھی آفریدی کا بلا تو نہ چلا لیکن زبان خوب چلی۔ ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل آفریدی کے بیان نے جلتی میں تیل کا کام کیا۔

    بوم بوم نے کپتان بننے کی خواہش ایک یا دو بار نہیں بلکہ کئی بار ظاہر کی ،لیکن کامیابی نہ ملنےپر دل کی بھڑاس میڈیا پر نکال لی۔ اتنا سب کچھ کہنے کے بعد بھی آفریدی کہتے ہیں کہ کبھی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا،

    میڈیا باتوں کو توڑ مروڑ پر پیش کرتا ہے اب کوئی آفریدی سے پوچھے کہ کپتانی خواہش آپ کے دل میں جاگتی ہے تو پھرمیڈیا پرتنقید کیوں کی؟ اسی لئے کہتے ہیں کہ پہلے تولو پھر بولو۔