Tag: بونداباندی

  • کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 17 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطور رہے گا، تاہم ہزارہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزاؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 10 اگست تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سسٹم کو مستقل مانیٹر کررہے ہیں۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کا سسٹم بن رہا ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دن بھر رہنے والی ہلکی گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال، حسن اسکوائر اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور سائٹ ایریا میں بھی بوندا باندی ہوئی، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر کیچڑ جم گیا۔

    رات گئے منچلے موٹرسائیکل پر ساحل سمندر کا رخ کررہے ہیں، ہلکی بونداباندی نے شہر کےباسیوں کے چہرے پر خوشی بکھیر دی، شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی بارش کو ترس گیا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی تھی، جس کے بعد موسم ابرآلود ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی تھی جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکون کا سانس لیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی: شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے صدر، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن بھر موسم ابرآلود رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور اور ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، بونداباندی کا امکان، محکمہ موسمیات

    کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، بونداباندی کا امکان، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرق سے ہوا5 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں شارع فیصل، کارساز اور بلوچ کالونی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد رہا جبکہ جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چلتی رہیں۔

  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    لاہور میں ہنجروال، سبزہ زار، گلشن راوی اورثمن آباد، جوہرٹاؤن، اقبال ٹاؤن اورماڈل ٹاؤن میں بارش ہوئی جبکہ شہرکے دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے جبکہ اس وقت ہوا 8 ناٹیکل میل فی گھنٹے کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ کہ بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    مری، گلیات، مالا کنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

  • لاہور میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    لاہور میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے بونداباندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔

    گلبرگ، کینٹ، کنال روڈ، ظہورالٰہی روڈ، شاہ جمال روڈ اوراطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خشک سالی الرٹ جاری کردیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خشک سالی سے ملتان، میانوالی اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

    واضح رہے کہ خشک سالی سے متعلق محکمہ موسمیات نے یہ دوسرا الرٹ جاری کیا تھا، اس سے قبل جون میں خشک سالی سے متعلق پہلا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

  • کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی‘موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی‘موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش او بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق شہر میں اچانک کالے بادل چھاگئے اورمطلع ابرآلود ہوگیا،جس کےمختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے اور موسم بھی سہانا ہوگیاہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلودرہے گا اورمختلف علاقوں میں بونداباندی وقفے وقفے سےجاری رہےگی۔

    کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 سے36ڈگری سینٹی گریڈ رپنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71فیصد ہے۔


    کراچی میں شروع ہونے والا بونداباندی کا سلسلہ پورے جون میں جاری رہے گا ، محکمہ موسمیات


    یاد رہےکہ گزشتہ روزمحکمہ موسمیات نےکراچی میں رواں ماہ بوندا باندی کاسلسلہ جاری رہنے کی پیش گو ئی کی تھی جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا۔

    واضح رہےکہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید آندھی اور بارش کی نوید سنائی ہے،خیبرپختو نخوا،فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں کہیں تیز ہوا کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔