Tag: بوندا باندی

  • کراچی میں بارش کا اگلا اسپیل کب انٹری لے گا ؟

    کراچی میں بارش کا اگلا اسپیل کب انٹری لے گا ؟

    کراچی (23 اگست 2025): شہر قائد میں صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ شہر میں آئندہ چند روز تک موسم مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، شہر میں بارش کا اگلا اسپیل 27 اگست سے انٹری لے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے اگلے اسپیل میں بھی شہر میں اچھی بارشیں متوقع ہیں، رواں برس مون سون بارشوں کا سلسلہ ستمبرکے آخر تک جاری رہے گا۔

    آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    ہوامیں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، اس وقت جنوب مغربی سمت سے18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    بونیر میں کلاؤڈ برسٹ سے 234 افراد جاں بحق ہوئے، سرکاری رپورٹ:

    خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والی اموات سے متعلق سرکاری رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بونیر میں 234 افراد جاں بحق ہوئے۔

    بونیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بونیر میں دو سو چونتیس افراد جاں بحق ہوئے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے 162 گھر تباہ جب کہ 575 گھر جزوی متاثر ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 110 کلو میٹر سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر شدید متاثر ہوا ہے، اور 55890 ایکڑ زرعی اراضی سیلاب کی نذر ہو گئی ہے، 825 دکانیں تباہ ہو گئیں، اور 3638 مویشی ہلاک ہوئے۔

    بونیر میں پورے پورے گاؤں دفن، ملبہ اجتماعی قبریں بن گئیں (ویڈیو رپورٹ)

    سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ندی نالے ٹوٹنے سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو 19 کروڑ 48 لاکھ کا نقصان ہوا، 29 تعلیمی ادارے متاثر ہوئے، جن میں سے 23 میل تعلی ادارے جزوی طور پر، 1 میل مکمل طور پر، اور 5 فیمیل تعلیمی ادارے جزوی متاثر ہوئے۔

    محکمہ زراعت کی 26142 ایکڑ اراضی برباد ہو گئی، جس پر 25 کروڑ سے زائد نقصان ہوا ہے، ہائی وے اتھارٹی کی 4 کلو میٹر سڑک بہہ گئی، جس سے 32 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

  • شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی، موسم خوشگوار‎

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی، موسم خوشگوار‎

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند روز تک کراچی کا موسم مرطوب رہے گا، بادل چھائے رہیں گے۔

    شہر میں صبح اوررات میں بوندا باندی متوقع ہے، جنوب مغربی سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چند روز تک بوندا باندی کا امکان ہے، آج مطلع ابر آلود، موسم مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں سمندری ہوائیں بند ہیں، نمی کا تناسب زیادہ ہے، ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 79 فیصد ہے۔

    کراچی میں آئندہ 3 روز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جاسکتا ہے، نمی میں اضافے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی، جنوب سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جڑواں شہروں میں بارش کے باعث نالہ نئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

    سید پور ویلج میں 65 ملی میٹر، گولڑہ میں 32، بوکرا میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، شمس آباد 26، کچہری 10، پیرو دہائی 16، سیکٹر ایچ 8 میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    لاہور شہرکے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش ہوئی، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، نشتر،کینال اچھرہ، مسلم ٹاؤن میں میں بھی بارش ہوئی، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ اور اطراف میں میں بھی بارش ہوئی۔

    آئندہ 2 دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

    ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 7.5 فٹ تک بلندہو گئی۔

    بارش اور اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہیوی مشینری اور عملہ نکاسی آب کیلئے نشیبی علاقوں میں مصروف ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بوندا باندی اور ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن سمیت اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ اب بھی شہر میں کراچی میں بادلوں کے ڈیرے اور مطلع ابر آلود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم ابرالود رہے گا جبکہ دن کے اوقات اور کل بھی بوندا باندی کا امکان ہے اس کے علاوہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

     دوسری جانب شہر اقتدار میں بھی بادلوں نے رنگ جمادیا، راولپنڈی اسلام آباد میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے تین دن تک بارش کا امکان ہے، سندھ میں کئی مقامات پر کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، گولیمار، اولڈ سٹی ایریا، صدر سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اس وقت گہرے سیاہ بادلوں کے سائے میں ہے، آج بھی شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک  جانے کا امکان ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سمندری ہوائیں بحال

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سمندری ہوائیں بحال

    کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، جس کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بوندا باندی کاامکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    جڑواں شہروں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، نالہ لئی گوالمنڈی سمیت مختلف نشیبی علاقے زیب آب آچکے ہیں۔

    ڈی سی حسن وقارچیمہ نے نالہ لئی گوالمنڈی سمیت مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ گوالمنڈی کے مقام پرنالہ لئی میں پانی کی سطح 9 فٹ سے زائد ہے، متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں میں نکاسی کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

    ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ سیدپور میں 60 ملی میٹر،گولڑہ میں 50 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جس کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

    مفت بجلی دینا شروع کررہے ہیں، وزیر توانائی سندھ کا اعلان

    کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 5 فٹ ریکارڈ کی گئی، واسا ہائی الرٹ ہے، رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • کراچی میں بوندا باندی ، موسم خوشگوار

    کراچی میں بوندا باندی ، موسم خوشگوار

    کراچی : شہر قائد میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک بونداباندی کاسلسلہ جاری رہے گا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، صدر، شارع فیصل ، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی اور ملیر میں صبح سویرے رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم ابرالود ہے اور موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چند روز تک شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہےگا۔

    محکمہ موسمیات نے آج  ٹھٹھہ، بدین،سانگھڑ، تھرپارکراورمیرپورخاص میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    بلوچستان ،پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی بادل برسنے کی توقع ہے، موسلادھاربارش سے نشیبی علا قے زیر آب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لیںڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    پنجاب میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور اوراوکاڑ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ بہاولنگر میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، نارتھ کراچی میں بوندا باندی ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا،لیاقت آباد اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہیگا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق کراچی میں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد،راولپنڈی اوراطراف میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں بارشوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچادی گئی ہے۔

    ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

    مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

    لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کے علاقے شادمان، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ اور اچھرہ میں بارش ہوئی۔

  • کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان، آج موسم ابر آلود رہے گا

    کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان، آج موسم ابر آلود رہے گا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج ابرآلود رہے گا، جبکہ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا مکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کاامکان ہے، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

    مغربی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کے علاوہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں میں موسم گرم اورانتہائی مرطوب رہیگا، تاہم کرم، وزیرستان اور پاراچنار میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، پنجاب کے مشرقی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور گجرات میں آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورانتہائی مر طوب رہیگا، میرپورخاص اورسکھر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں مطلع ابر آلود، مختلف علاقوں میں بوندا باندی

    کراچی میں مطلع ابر آلود، مختلف علاقوں میں بوندا باندی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، صبح کے وقت مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی جاری ہے۔

    جن علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ان میں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پی آئی بی کالونی، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی اور شہید ملت روڈ شامل ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دباؤ موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی کا موسم تبدیل ہوا ہے۔