Tag: بوندا باندی

  • کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

    کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مغرب سے بلوچستان کے راستے آنے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد شہر میں بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے چیف عبدالرشید کے مطابق کراچی میں نیا سسٹم داخل ہوا ہے جس سے موسم میں تبدیلی ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بارش کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے بادلوں کا سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔

  • اندرون سندھ  اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری

    اندرون سندھ اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری

    کراچی : اندرون سندھ کے مختلف شہروں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہوگیا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت مکران ڈویژن، تربت اور دادو میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے، بوندا باندی سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    مری، نتھیا گلی، دیر، چترال، چلاس، سوات، گلگت، کاغان اورمظفرآباد میں برفباری کی پیشگوئی ہے، پنجاب کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کےاوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی سولہ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جس کے سبب سڑکوں پر جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہوگیا تھا۔

  • کراچی میں رات گئے بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں رات گئے بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی: شہرقائد میں رات گئے بوندا باندی نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، محکمہ موسمیات شہر میں بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے بونداباندی نے ایک بار پھر بارش کی امید پیدا کر دی، محکمہ موسمیات انتیس اور تیس جنوری کو بارش کی پیشگوئی کرچکا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا،میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

    آج کوئٹہ، قلات، ژوب، بارکھان میں بارش کی توقع ہے جبکہ مری، دیر، چترال، گلگت، اسکردو، مظفرآباد میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔

    بارش زحمت بن گئی، پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل متاثر، قیمتوں میں اضافہ

    تربت اور کراچی میں بادل چھائے رہیں گے اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ اور کالام میں منفی بارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی، بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بعد ازاں شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کیا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم سرد، بجلی غائب

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم سرد، بجلی غائب

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے سبب موسم سرد ہوگیا اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایف بی ایریا، سائٹ ایریا، ناظم میں بھی بارش ہوئی ہے، لانڈھی کورنگی سمیت اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اندرون سندھ کے مختلف علاقوں خیرپور، سکھر اور گردونواح میں بارش سے شردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

    کراچی میں بارش کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکل زخمی ہوگئے انہیں طبی امدادد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بارش کا نیا سسٹم داخل، کراچی اور بلوچستان میں‌ ایمرجنسی نافذ

    مختلف علاقے بجلی سے محروم

    بارش ہوتے ہی مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ، ملیر، لانڈھی ابو الحسن اصفہانی روڈ، اعظم بستی، اختر کالونی، شاہ فیصل میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہے

    احتیاطی تدابیر

    کے الیکٹرک نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں اور بچوں کو بجلی کے تاروں سے دور رکھیں۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ بارش کے نئے سسٹم کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد سندھ، بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

    اب سے کچھ دیر قبل سندھ کے شہر لاڑکانہ اور گورک ہل میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد گورک ہل میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج وقفے وقفے سے بونداباندی جاری رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹےمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    بارش کے باعث سڑکوں سڑکوں پرپھسلن کے باعث مزار قائد کے قریب 15 سے زائد موٹرسائیکل سلپ ہوگئیں، موٹرسائیکلیں سلپ ہونے سے3 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔

    کراچی میں ہلکی بارش‘ کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی : شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، آج بھی صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر ، صدراوراطراف میں صبح سویرے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے سپرہائی وے، اسکیم 33، گلستان جوہر یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، صدر، آئی آئی چندریگرروڈ اور علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

    محکمہ موسمیات نے آج بھی شہرمیں مطلع مکمل ابرآلود رہنے اور بونداباندی کی پیش گوئی کی تھی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم ایسے ہی ابرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں ہلکی بارش‘ کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

  • کراچی اورحیدرآباد میں مطلع جزوی ابرآلود‘ بوندا باندی کا امکان

    کراچی اورحیدرآباد میں مطلع جزوی ابرآلود‘ بوندا باندی کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی اورحیدرآباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں اورحیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی علاقوں سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور لاہور میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے ساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات پر پہنچ گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان موجود ہے‘ محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان موجود ہے‘ محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان موجود ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے خوشخبری سنادی، آج بھی شہرمیں بوندا باندی کا امکان موجود ہے جبکہ مغربی علاقوں سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں مطلع جزوی طو پر ابر آلود رہے گا اور درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش‘ موسم خوشگوار ہوگیا

    دوسری جانب اسلام آباد اور لاہور میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    خیال رہے کہ دو روزقبل کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے ساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات پر پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے 15 اگست تک معمول کی بارش کا امکان ہے اور 15 اگست کے بعد معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی تھی جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکون کا سانس لیا تھا۔

    محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ جمعے کے روز شہر میں ہلکی بوندا باندی کے باعث گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی جبکہ مطلع ابرآلود رہے گا۔

    یاد رہے کہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی، حبس، سمندری ہوا کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تھی جبکہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہرمیں جگہ جگہ امدادی کیمپ قائم کیے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہورمیں بوندا باندی سےموسم خوشگوار

    لاہورمیں بوندا باندی سےموسم خوشگوار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گردو نواح میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں صبح سویرے بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    لوگوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم از کم 25 سینٹی ڈگری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب میں بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔