Tag: بونس

  • عمان میں ملازمت کرنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری

    عمان میں ملازمت کرنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری

    مسقط: عمان کی وزارت محنت نے نجی شعبے میں کام کرنے والے عمانی ورکرز کے لیے بونس/ تنخواہوں کی تقسیم کے قوائد و شرائط کا تعین کیا ہے۔

    عمان وزارت محنت کے فیصلے کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنے والے عمانی کارکنان اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی بنیادی تنخواہ میں اضافے کے اہل ہیں، جو کہ ہر سال یکم جنوری سے واجب الادا ہوگی۔

    شاہی فرمان نمبر 53/2023 کے تحت جاری کردہ لیبر قانون اور وزارتی قرارداد کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر الاؤنسز میں شفافیت اور انصاف کو بڑھانا ہے۔

    عمانی وزارت کا کہنا ہے کہ عمانی ملازمین ان مخصوص شرائط کے تحت جو لیبر قانون اور متعلقہ وزارتی فیصلوں میں بیان کی گئی ہیں، بونس کے حقدار ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیں

    نجی شعبے میں کام کرنے والے عمانی ورکرز ہر یکم جنوری کو باقاعدگی سے بونس کے حقدار ہوں گے بشرطیکہ انھوں نے کم از کم چھ ماہ کی خدمت انجام دی ہو

    یہ بونس ان کی کارکردگی کے جائزے کے نتائج پر مبنی ہو گا، اور اسے کم از کم شرح پر ادا کیا جائے گا، یہ شرح تنخواہ کے 2 فیصد سے 5 فیصد تک ہوگی۔

    ملامت کرنے والے افراد کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنی کارکردگی کی جانچ کے نتیجے کے خلاف وزارت کے اندر متعلقہ انتظامی ڈویژن میں اپیل کرسکیں۔

    https://urdu.arynews.tv/rare-opportunity-for-long-term-residence-in-oman/

  • سرکاری ملازمین کو عید سے قبل بونس دینے کا اعلان

    سرکاری ملازمین کو عید سے قبل بونس دینے کا اعلان

    دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو رہا ہے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

    دنیا بھر میں رمضان المباک کا آخری عشرہ شروع ہو رہا ہے۔ مسلمان روزے اور عبادات کرنے کے ساتھ اب عید کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ اس بڑے تہوار سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ انہیں عید بونس دیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے اپنے ان تمام سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر 6,800 روپے کا بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے جو پیداوار سے متعلق بونس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بونس ریاست کے ان سرکاری ملازمین کو دیا جائے گا جن کی تنخواہ 44 ہزار روپے ماہانہ سے کم ہے۔

    اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کو تہوار الاؤنس اور 3500 روپے ایکس گریشیا بھی ملے گا۔

    پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    محکمہ خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے بونس دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ مسلمان ملازمین کو عید سے قبل جب کہ دیگر ملازمین کو 15 سے 19 ستمبر کے درمیان یہ بونس دیا جائے گا۔

  • بونس دینے کا انوکھا طریقہ، کمپنی نے میز پر نوٹوں کے ڈھیر لگادیئے

    بونس دینے کا انوکھا طریقہ، کمپنی نے میز پر نوٹوں کے ڈھیر لگادیئے

    چینی کمپنی نے ملازمین کو بونس دینے کا منفرد طریقہ اپنایا ہے، جس کے باعث ورکرز مالا مال ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی کمپنی نے بونس کے فیصلے کا اختیار ملازمین کے ہاتھوں میں دے دیا، میز پر 11 ملین ڈالر کے نوٹوں کے ڈھیر لگائے اور پندرہ منٹوں میں جو جتنا گن سکتا ہے اتنے نوٹ لے جائے۔

    رپورٹس کے مطابق 15منٹ میں ہاتھوں کی تیزی دکھانے والے مالامال ہوگئے، سوشل میڈیا پرکمپنی کی سخاوت اور منفرد طریقے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک چائنیز کمپنی نے حیرت انگیز اقدام اُٹھایا تھا، انسٹا 360 نامی ٹیکنالوجیکل کمپنی شینزین میں واقع ہے جس نے یہ نئی کمپین متعارف کرائی ہے کہ کمپنی کا جو بھی ملازم ’ڈیٹ‘ پر جائے گا اسے کیش ریوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    کمپنی کے مطابق اس فلمی اقدام کا مقصد کام کی جگہ پر خوشی کے احساس کو بڑھانا اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے راہ دکھانا ہے۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے بتایا کہ کمپنی چاہتی ہے کے افرادی قوت کے درمیان روابط کام کی جگہ سے جڑے احساس کو بڑھایا جائے، کمپنی ایک ڈیٹنگ کے لیے اپنے ملازمین کو 66 یوآن یعنی تقریباً 770 بھارتی روپے ادا کررہی ہے۔

    کوئی بھی ملازم کمپنی کے انٹرنل ڈیٹنگ پلیٹ فارم پر کسی شخص کو لاتا ہے تو اسے یہ رقم دی جائے گی جبکہ یہ تعلق اگر 3 ماہ تک برقرار رہتا ہے تو دونوں پارٹنرز کو 1000 یوآن دیے جائیں گے۔

    اس پروگرام میں ملازمین کافی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، اب تک کمپنی کے فورم پر اس طرح کی تقریباً 500 پوسٹ شائع کی جاچکی ہیں۔

    25 فیصد بونس حاصل کرنیوالے ملازم کو کمپنی نے نکال دیا

    انسٹا 360 کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ کمپنی کے فورم پر اپنے دوستوں کی پروفائل شیئر کرنے والے خواتین و حضرات میں اب تک 10 ہزار یوآن کے کیش ریوارڈ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

  • بونس کا اعلان، کویت میں کام کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری

    بونس کا اعلان، کویت میں کام کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری

    کویت سٹی: کویت کی پیٹرولیم کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کو بونس دینے کے احکامات جاری کردیے گئے، بونس کی تقسیم عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل یقینی بنائی جائے گی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے سی ای او شیخ نواف السعود نے کے پی سی کی ذیلی کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ٹیم لیڈرز کو اگلے 5 جولائی سے مراعاتی بونس تقسیم کریں۔

    بونس میں تیل کے شعبے میں کام کرنے والے کل کارکنوں کا تقریباً 60 فیصد حصہ شامل ہوگا جبکہ یہ آنے والے ہفتوں میں ٹیم لیڈرز اور مینیجرز کو دیا جائے گا۔

    اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام اہل کارکنوں کو انعام دینے کا کل بجٹ 170 سے 190 ملین دینار کے درمیان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ السعود نے عید الاضحیٰ کی تعطیل سے قبل کارکنوں میں بونس کی تقسیم مکمل کرنے کے طریقہ کار کو تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔