Tag: بونٹ

  • گاڑی کے بونٹ پر چڑھنے والے نوجوان کیساتھ ڈرائیور نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    گاڑی کے بونٹ پر چڑھنے والے نوجوان کیساتھ ڈرائیور نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    بھارت کے علاقے باڑمیر میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، سڑک پر راستہ دینے کو لے کر گاڑی ڈرائیور اور ایک نوجوان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد نوجوان گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا۔ ڈرائیور نے بھی گاڑی اسٹارٹ کی اور نوجوان کو سیدھا تھانے لے گیا۔

    بھارت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی انداز میں تیز رفتاری سے چلتی گاڑی اور نوجوان کو اس پر لٹکتے دیکھ کر مقامی لوگ بھی حیران و پریشان ہوگئے، مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    پولیس کے مطابق شاستری نگر علاقے میں گلی میں راستہ نہ دینے کے معاملے پر گاڑی کے ڈرائیور اور ایک نوجوان کے درمیان لڑائی ہوئی، اس کے بعد نوجوان گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا۔

    ڈرائیور نے اسی دوران گاڑی اسٹارٹ کی اور سیدھا صدر تھانے کے لئے روانہ ہوگیا، اُن کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس نے دونوں فریقین کو سنا۔ اس کے علاوہ گاڑی بھی ضبط کرلی گئی اور ڈرائیور کو امن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا، شاستری نگر کے علاقے میں گلی میں راستہ نہ دینے پر گاڑی ڈرائیور اور ایک نوجوان کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی۔

    ماموں بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا کر فرار ہوگیا

    نوجوان بھاگ کر کار کے بونٹ پر چڑھ گیا۔ اس سے خوفزدہ ہو کر ڈرائیور نے فلمی انداز میں گاڑی وہاں سے بھگا دی اور نوجوان کو سیدھا تھانے پہنچا دیا، یہ سارا معاملہ سڑک پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا۔

  • ویڈیو: ڈرائیور چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک اہلکار کو 4 کلو میٹر گھسیٹ کر لے گیا

    ویڈیو: ڈرائیور چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک اہلکار کو 4 کلو میٹر گھسیٹ کر لے گیا

    اندور: بھارت میں ایک کار سوار شخص نے چلان سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے اسے 4 کلو میٹر گھسیٹ کر لےگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں پیش آیا، جہاں ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرتے دیکھ کر اسے روکنے کا اشارہ کرتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کو اہلکار  رکنے کا اشارہ کرتا ہے لیکن وہ نہ صرف گاڑی روکنے سے انکار کرتا ہے بکلہ کانسٹیبل کو 4 کلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے جاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانسٹیبل بونٹ کو مضبوطی سے تھامے ہوا  ہے جبکہ ایک اور شخص اہلکار کو بچانے کے لیے کار کے پیچھے پیچھے بھاگتا ہے اور ڈرائیور کو روکنے کا اشارہ کرتا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پولیس کو تیز رفتار گاڑی کو روکنے اور ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے گھیرنے پر مجبور کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور ایک ریوالور بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف ایف آئی درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھی دلہن کا پروپوزل وائرل

    چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھی دلہن کا پروپوزل وائرل

    بھارت میں مہنگی اور انوکھی شادیوں کا رواج چل پڑا ہے اور دلہا دلہن اپنی شادی کو انوکھا ترین بنانے کے لیے ہر حد سے گزر جاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ایک ویڈیو میں سولہ سنگھار کیے ایک دلہن گاڑی کے بونٹ پر دلہے کے گھر کے نیچے کھڑی ہے اور بالی ووڈ فلم کے ایک ڈائیلاگ پر لپ سنک کرتی ہے۔

    پس منظر میں ڈائیلاگ سنائی دیتا ہے جس میں لڑکی کہتی ہے کہ مجھے شادی کرنی ہے تم سے۔

    دلہن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مشہور اسٹائل کی نقل بھی کرتی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مختلف کمنٹس کیے، کچھ نے دلہن کو سراہا تو کچھ نے اسے احمقانہ حرکت قرار دی۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اتنی گرمی میں کار کے اندر نہیں بیٹھا جارہا یہ باہر کیسے بیٹھی ہے۔

  • کراچی میں کار چوری کی انوکھی واردات، پولیس پریشان

    کراچی میں کار چوری کی انوکھی واردات، پولیس پریشان

    کراچی :شہر کے معروف کاروباری علاقےمیں چوری کی انوکھی واردات ۔ چور دن دہاڑےگاڑی کا بونٹ نکال کر لےگئے۔

    کار یں چوری کرکےاندورون ملک بیچناکروڑ وں کی صنعت اور منافع بخش کاروبارہےجو قانون نافذکرنےوالے اداروں کی عین ناک کےنیچےپورے جوبن پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےمصروف کاروباری علاقےبوٹ بیسن میں چوری کی ایک انوکھی واردات ہوئی ۔جس نےسب ہی کو حیران کردیا۔

    چوروں نے نہ توگاڑی چرائی نہ گاڑی کےاندرلگی قیمتوں چیزوں کو بری نظر سےدیکھا۔ بس چوروں کو تو گاڑی کا بونٹ پسند آیا۔

    چور پوری گاڑی چھوڑکر بونٹ لےاُڑے اس موقع پرنہ تو پولیس کو خبر ہوئی نہ ہی کسی کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرےکی آنکھ چوروں کو دیکھ سکی۔