Tag: بونیر

  • بونیر میں 30 گھروں کے بجلی میٹرز میں اچانک آگ لگ گئی، خاتون جاں بحق

    بونیر میں 30 گھروں کے بجلی میٹرز میں اچانک آگ لگ گئی، خاتون جاں بحق

    بونیر: خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر، پیر بابا میں 11 ہزار وولٹ بجلی کی مین لائن گھروں کو جانے والی تار پر گرنے کے باعث گھروں میں لگے بجلی میٹرز میں آگ لگ گئی، جس سے ایک خاتون جاں بحق، اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بونیر کے علاقے پیر بابا میں ہائی وولٹیج مین لائن گرنے سے 30 گھروں میں بجلی کے تاروں اور میٹروں میں آگ لگ گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کرنٹ گھروں میں پھیلنے سے ایک خاتون جاں بحق، 3 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا۔

    ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں، اور زخمیوں کو علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پیر بابا منتقل کیا گیا۔

    مقامی ناظم اور دیہاتیوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے بجلی فوری منقطع نہ ہو سکی، جس کے باعث کرنٹ گھروں میں پھیل گیا تھا، تاہم ایک باریش شہری کا کہنا تھا کہ میٹرز میں آگ لگتے ہی انھوں نے پی ایم ٹی کی طرف دوڑ لگائی اور ایک ڈنڈے کی مدد سے ٹوٹی تاروں کو نیچے گرا دیا، جس کی وجہ سے نقصان مزید پھیلنے سے رک گیا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر ناصر علی نے متاثرہ گھروں کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    مقامی افراد کا کہنا تھا کہ حضرت پیر بابا کے قبرستان میں موضع افسر آباد کے لیے نصب 200 کے وی ٹرانسفارمر کا یونٹ ٹوٹنے کی وجہ سے مین لائن کی تاریں گھروں کو جانے والی ایل ٹی لائن پر گر گئی تھی۔ کرنٹ کی وجہ سے متعدد گھروں میں فریج، اسٹیبلائزر، واشنگ مشینیں اور پنکھے جیسے دیگر ہوم اپلائنسز جل گئے۔

  • بونیر: فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    بونیر: فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    بونیر میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے دو  افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بونیر کے چملہ اگارئی میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان اس واقعے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت شاہد اور نثار کے ناموں سے ہوئی ہے، فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے شہر بارکھان میں مسلح افراد نے بس روک کر فائرنگ کرکے 7 مسافروں کو قتل کردیا اور واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسلح افراد نے روڈ پر رکاوٹیں کھرڑی کرکے مختلف گاڑیوں کو روکا اور ایک بس سے 7 افراد کو اتار کر شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں مزید کارروائی کیلیے بارکھان کے رکنی اسپتال پہنچا دی گئیں جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈی سی بارکھان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس لاہور جارہی تھی، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

  • شادی سے انکار پر خاتون  ٹیچر کو  والد کے سامنے قتل کردیا گیا

    شادی سے انکار پر خاتون ٹیچر کو والد کے سامنے قتل کردیا گیا

    بونیر: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر والد کے سامنے قتل کردیا گیا، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بونیر میں لیڈی ٹیچر کو اس کے والد کے سامنے قتل کر دیا گیا، پولیس نے بتایا کہ جنگدرہ طوطالئے میں ملزم نے شادی سے انکار پر خاتون پر فائرنگ کردی اور چالیس سالہ خاتون ٹیچر کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

    لیڈی ٹیچر کے قتل پر اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ طوطالئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    مقتولہ کے والد نے بتایا کہ ملزم نے پہلے بھی ٹیچر پر حملہ کیا تھا، جس سے پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا تاہم کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔

    یک خاتون سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر شادی کی پیشکش سے انکار پر ملزم نے اس کے والد کے سامنے قتل کر دیا۔

    اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں 8 جون کو اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک خاتون سکول ٹیچر کو پسند کی شادی کرنے پر ’غیرت‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔

    حملہ آور قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور تاحال فرار ہیں تاہم پولیس تفتیش شروع کررہی ہے۔

    4 جون کو وہاڑی میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں دو بہنوں کو پسند کی شادی کرنے پر ’غیرت‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔

  • نامعلوم افراد نے 6 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کھیت میں پھینک دی

    نامعلوم افراد نے 6 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کھیت میں پھینک دی

    بونیر : نامعلوم افراد نے چھ سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کھیت میں پھینک دی، بچی تین دن قبل گھر سے غائب ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں نامعلوم افراد نے چھ سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کھیت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

    ٹانگوں پل ناڑہ سے تعلق رکھنے والی 6سالہ سعدیہ دحتراورنگزیب تین دن قبل گھر سے غائب تھی، اس کی لاش گھر کے قریب ایک کھیت سے پولیس کو ملی۔

    گاگرہ پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردیا۔

    گاگرہ پولیس کے مطابق بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

  • بونیر:گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق

    بونیر:گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق

    بونیر: صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بونیر میں چلندری چغرزئی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر اور آر ایچ سی دیوانہ بابا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    نوشہرہ: اکبر پورہ کے قریب بس کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

    اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں موٹروے پر جبہ داؤد زئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے،حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی شکار ہونے والی کوچ لاہور سے پشاور جا رہی تھی۔

  • بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ،جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

    بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ،جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر کان میں کام کرنے والے 9 مزدور جاں بحق جبکہ 30 افراد ملبے تلے دب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

    ترجمان خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور کارروائی کی نگرانی کر رہی ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی اپنے معاون خصوصی کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچنے اور ملبے تلے دبے مزدوروں کی تلاش کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    خیبرپختونخواہ حکومت نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

  • پھانسی دے دی جائے، مگر ووٹ کی عزت پامال نہیں ہونے دوں گا: نواز شریف

    پھانسی دے دی جائے، مگر ووٹ کی عزت پامال نہیں ہونے دوں گا: نواز شریف

    بونیر:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پورا پاکستان ترقی کررہا ہے، لیکن خیبرپختونخواہ ترقی نہیں کررہا، عمران خان راستہ نہ روکتے، تو کے پی میں بھی موٹروے بن چکی ہوتی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ دہشت گردی کس نے ختم کی.

    [bs-quote quote=” ایسا نظام لائیں گے کہ کسی کی ہمت نہیں ہوگی کہ آیندہ ووٹ کو پاؤں تلے روندے، اس شخص کوغدارکہا گیا جو ملک کے لئے جیتا اور مرتا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”نواز شریف”][/bs-quote]

    میاں‌ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کے پی میں ہماری حکومت ہوتی، تو موٹروے یہاں پہنچ چکی ہوتی، دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر دہشت گردی ختم کی، کراچی میں امن قائم کیا، لیکن پیپلزپارٹی نے کچھ نہیں کیا.

    انھوں‌ نے کہا کہ جو ایٹمی دھماکے کرتا ہے، آج اسے ہی غدار کہا جارہا ہے، کیا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا غداری ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرچھٹی کر دی، ملک کو اندھیرے میں ٖڈبونے والے، آئین توڑنے والے محب وطن ہیں؟ الٹی گنگا بہہ رہی ہے، اس کے آگے بند باندھیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ کارگل کی رسوائی جھیلنے والے کو آج غدار کہا جاتا ہے، مجھے اس لیے غدارکہا جاتا ہے، کیوں کہ میں کہہ رہا ہوں، پاکستان تنہا ہوتا جارہا ہے، پاکستان کے لئے کوئی اچھی بات یا مشورہ دینا چاہے، تو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ملک پر کسی کی اجارہ داری نہیں، 22 کروڑعوام کا ملک ہے۔

    انھوں‌ نے کہا کہ مجھے غدار کہنے والو، حساب کتاب کے لئے قومی کمیشن بنا دو، قومی کمیشن اپنی رپورٹ میں جسے مجرم کہے، اسے سرعام پھانسی دے دی جائے، مگر ووٹ کی عزت پامال نہیں ہونے دوں گا.

    انھوں‌ نے کہا کہ میرا بیانیہ آج گھرگھر پہنچ رہا ہے، ووٹ کی عزت پامال نہیں ہونے دوں گا، نوازشریف کوغدار کہنے والا سب سے بڑاغدار ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ نوازشریف نے منی لانڈرنگ کر کے رقم بھارت بھیجی، منی لانڈرنگ کے الزام پربھی قومی کمیشن بننا چاہیے، اس قومی کمیشن میں چیئرمین نیب کوبھی بلانا چاہیے. چیئرمین نیب الزام ثابت نہیں کرسکے، تو اس پر معافی مانگیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ ایسا نظام لائیں گے کہ کسی کی ہمت نہیں ہوگی کہ آیندہ ووٹ کو پاؤں تلے روندے، اس شخص کوغدارکہا گیا جو ملک کے لئے جیتا اور مرتا ہے، انھوں نے کہا کہ میراوعدہ ہے ووٹ کی عزت ہرصورت بحال کریں گے، سندھ اوربلوچستان بھی جاؤں گا.بونیربتارہاہے2018 مسلم لیگ ن کا سال ہوگا.


    قومی سلامتی کمیٹی نے نوازشریف کا بیان متفقہ طور پر مسترد کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • شریف خاندان چوری چھپانےکےلیےادارےاورملک تباہ کررہاہے‘ عمران خان

    شریف خاندان چوری چھپانےکےلیےادارےاورملک تباہ کررہاہے‘ عمران خان

    بونیر: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 2018 میں پورے پاکستان میں تبدیلی کا انقلاب آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دیکھ کر لگتا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں بونیرتحریک انصاف کا ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ جس قوم کے لیڈرصادق اورامین ہوتے ہیں وہ ایک عظیم قوم بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون پاس کیا گیاجوعوام وعدالت سےجھوٹ بولے، چوری کرے وہ پارٹی صدربن سکتا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے قوم کا پیسہ چوری اور اداروں کوتباہ کیا اور اس کا سب سے بڑا ظلم قوم کی اخلاقی قدریں تباہ کرنا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ایک خاندان اپنی چوری چھپانےکے لیےادارے اورملک تباہ کررہا ہے، نوازشریف سپریم کورٹ پرحملے کررہا ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہدخاقان عباسی کوشرم آنی چاہیے وہ نوازشریف کواپنا وزیراعظم مانتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ قومیں کبھی بمباری سے یا جنگ میں شکست سے تباہ نہیں ہوتیں جب اخلاقی طورپرقوم کوتباہ کرتےہیں اس وقت قوم تباہ ہوتی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ فیصلہ کرلیں ظلم کامقابلہ کرناہے،کرپٹ آدمی کواقتدارمیں نہیں آنے دینا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چوری بچانےکے لیے یہ لوگ پاک فوج کوبدنام کررہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری اس ملک کے بڑے ڈاکو ہیں جبکہ ڈیزل نوازشریف اورآصف زرداری دونوں میں فٹ ہوجاتا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے فضل الرحمان سیاست اسلام کے نام پرکرتا ہے،ضمیرکی قیمت ڈیزل کے پرمٹ پرلگا دیتے ہے انہوں نے کہا کہ اپنے ضمیر کا سودا کرنے والا اپنےخوف کے بت کی پوجا کرتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ نبی ﷺ نےمدینہ کی ریاست کومثال بنایا،مسلمانوں کاعروج شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہمیشہ نبیﷺ کی مثال پرچلتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ شریف خاندان کی ساری کوششیں منی لانڈرنگ کی سزا سے پچنے کے لیے ہیں اگر سزا ہوگئی تو تمام جائیداد اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہوجائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری‘9افراد جاں بحق

    بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری‘9افراد جاں بحق

    بونیر : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ خیرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    مسافر وین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 4افراد شامل ہیں،حادثے میں 9افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہیں۔

    خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کو حادثہ جبوچغرزئی کے مقام پر پیش آیا،حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

    مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق

    یاد رہےکہ رواں ماہ آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔

    مزید پڑھیں: گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    واضح رہےکہ آج صبح صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • بونیر: ٹی ٹی پی کا فنانسر بخت راج عرف اسد اللہ مارا گیا

    بونیر: ٹی ٹی پی کا فنانسر بخت راج عرف اسد اللہ مارا گیا

    بونیر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان کا اہم رکن بخت راج مارا گیا، سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ بخت راج عرف اسداللہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر بونیر کے ایک علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جس پر دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

    جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تحریکِ طالبان کا ایک اہم کمانڈر بخت راج مارا گیا۔

    سکیورٹی حکام کے مطابق بخت راج عرف اسد اللہ کراچی اور بونیر سمیت مختلف علاقوں میں کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا اور کراچی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

    حکام کے کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان کا رکن بخت راج عرف اسد اللہ سوات میں خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران مارا گیا۔