Tag: بونی کپور

  • سری دیوی کی جائیداد پر قبضہ، بونی کپور عدالت پہنچ گئے

    سری دیوی کی جائیداد پر قبضہ، بونی کپور عدالت پہنچ گئے

    نئی دہلی: بھارت کی نامور اداکارہ سری دیوی کی جائیداد پر غیر قانونی قبضے کے خلاف ان کے شوہر مشہور فلم پروڈیوسر بونی کپور مدراس ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور کا کہنا ہے کہ تین افراد نے دھوکہ دہی کے ذریعے اس جائیداد کے حقوق کو اپنے نام کرالیا ہے، انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے کیونکہ سری دیوی نے یہ جائیداد اپنی محنت سے خریدی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق اپریل 1988 میں سری دیوی نے مدراس میں ایم سی سمبند مدلیار نامی شخص سے اس جائیداد کو خریدا تھا، بونی کپور کا کہنا تھا کہ اس وقت سمبند مدلیار کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں اور ان سب کی طرف سے وراثتی سرٹیفکیٹ دیکھنے کے بعد ہی سری دیوی نے اس جائیداد کو خریدا تھا۔

    تاہم حال ہی میں سمبند مدلیار کی دوسری بیوی کے بیٹوں کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس جائیداد میں ان کا بھی حصہ ہے اور انہوں نے تحصیلدار کے دفتر میں درخواست دائر کی۔

    بونی کپور کا کہنا ہے کہ سرکاری حکام نے غیر قانونی طور پر ان کے حق میں فیصلہ دے کر اس جائیداد کی ملکیت ان کے نام کردی ہے۔بونی کپور نے عدالت میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اور جعلی دستاویزات منسوخ کی جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ان کی اہلیہ سری دیوی زندہ تھیں تب ہی مدلیار نے دوسری شادی کی تھی جو ان کے دعوے کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑا کرتی ہے۔

    سری دیوی کو مجسٹریٹ نے کیوں بلایا تھا؟ وکیل کا حیرت انگیز انکشاف

    مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس آنند وینکٹیش نے اس معاملے پر چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے اور ساتھ ہی تامبرم تعلقہ کے تحصیلدار کو وضاحت پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ بونی کپور نے 1996 میں سری دیوی سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں،سال 2018 میں سری دیوی دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

  • ارشد وارثی نے بونی کپور پر سنگین الزام عائد کردیا

    ارشد وارثی نے بونی کپور پر سنگین الزام عائد کردیا

    بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے معروف بھارتی فلمساز بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس پر سنگین الزام عائد کردیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف فلم ساز بونی کپور پر ایک بار پھر سے مالی فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے اس بار اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ ماضی میں بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے انہیں طے شدہ معاوضے سے کم ادائیگی کی تھی۔

    ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ انہیں سری دیوی اور انیل کپور کی فلم روپ رانی چوروں کا راجہ (1993) کے لیے بطور کریو گرافر ہائر کیا گیا تھا، ایک گانے کے لیے بونی چاہتے تھے کہ کریو گراف چار دن میں کام مکمل کرے اور اسکا ریٹ اس وقت ایک لاکھ روپے طے ہوا۔

    ارشد وارثی نے کہا کہ تاہم بعد بونی کپور نے درخواست کی کہ اسے تین دن میں ختم کیا جائے، میں نے سخت محنت کر کے تین دن میں یہ مکمل کیا اور انکے پیسے بچائے تاہم جب مجھے چیک ملا تو وہ ایک لاکھ کے بجائے 75,000 روپے کا چیک تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اجے دیو گن کی اسپورٹس ڈرامہ فلم میدان میں سازوسامان سپلائی کرنے والے وینڈر نے بونی کپور کے خلاف واجبات کی عدم ادائیگی کا مقدمہ کردیا تھا۔

    سازوسامان سپلائی کرنے والے کا کہنا تھا کہ بونی کپور نے اسکے ایک کروڑ روپے کی رقم دو برس تک روکے رکھی، بلآخر عدالت نے بونی کپور کو حکم دیا کہ وہ اس وینڈر کو 96 لاکھ روپے کی ادائیگی کریں۔

  • جدائی فلم میں سری دیوی حاملہ تھی اور انیل کپور۔۔۔ بونی کپور کا فلم ’جدائی‘ سے متعلق انکشاف

    جدائی فلم میں سری دیوی حاملہ تھی اور انیل کپور۔۔۔ بونی کپور کا فلم ’جدائی‘ سے متعلق انکشاف

    بھارتی پروڈیوسر بونی کپور نے اپنے بھائی انیل کپور اور آنجہانی بیوی کی سُپرہٹ فلم ’جدائی‘ سے متعلق برسوں بعد اہم انکشاف کیا ہے۔

    ڈی این اے بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر بونی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں ایک پروڈیوسر کے طور پر ہمیشہ کچھ سخت چیلنجوں کا سامنا رہا ہے، لیکن انہوں نے تمام رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے کہا ’’میرا سفر (بطور پروڈیوسر) ایڈونچر، چیلنجز سے بھرا ہوا ہے، شاید مجھے خدا نے ایسے چیلنجز کے لیے منتخب کیا ہے جس کی وجہ سے میں ان سب چیلنجز کا سامنا کرسکتا ہوں‘‘۔

    بونی کپور کا کہنا تھا کہ میری پچھلی کئی فلموں میں مجھے طرح طرح کے چیلینجز کا سامنا کرنا پڑا، جیسے مسٹر انڈیا، نوانٹری، وانٹڈ اور جدائی تھی، نوانٹری فلم کے دوران میں مالی مشکلات کا شکار تھا۔

    بونی کپور نے ماضی میں پیش آنے والے  رکاوٹوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ 1997 میں فلم جدائی پروڈیوس کیا، اس فلم میں میری بیوی سری دیوی اور بھائی انیل کپور ہیرو تھے، مجھے کہا گیا کہ میری یہ فلم فلاپ ہوجائے گی‘‘۔

    انہوں نے بتایا کہ فلم جدائی کے دروان بھی ایک چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، میری بیوی سری دیوی اس دوران حاملہ تھی اور انیل کپور میرا بھائی اس فلم میں ہیرو تھا، لوگوں نے کہا پکچر کیسے چلے گی بھابھی کے ساتھ پیار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ انیل کپور نے 1997 کی فلم جدائی میں بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور ارمیلا متونڈکر کے ساتھ اس فلم میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • جب تک زندہ ہوں۔۔۔سری دیوی سے متعلق خبر پر بونی کپور نے کیا کہا؟

    جب تک زندہ ہوں۔۔۔سری دیوی سے متعلق خبر پر بونی کپور نے کیا کہا؟

    معروف بھارتی فلمساز بونی کپور کا اپنی اہلیہ سری دیوی کی زندگی پر بننے والی بائیوپک کی تیاری سے متعلق خبر پر ردعمل سامنے آگیا۔

    انگلش ونگلش کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے بہت سے مداح ان کی زندگی پر بننے والی بائیوپک دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں ان پر بائیوپک بنائی جا رہی ہے جس کے لیے تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

    تاہم پروڈیوسر اور ان کے شوہر بونی کپور نے لیجنڈری اداکارہ کی زندگی پر بننے والی بائیوپک کی تیاری سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا ڈی این اے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے  بونی کپور نے کہا سری دیوی ایک پرائیوٹ شخصیت تھیِں انہوں نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھا تھا تو اب بھی ان کی نجی زندگی کو لوگوں سے دور رکھنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سری دیوی پر کبھی کوئی بائیوپک بنے گی اور جب تک میں زندہ ہوں تب تک میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

    واضح رہے کہ بونی کپور نے جون 1996 میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں، جھانوی کپور اور خوشی کپور۔

    سال 2018 میں سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے باتھ ٹب میں ڈوب کر چل بسیں تھیں۔

  • سری دیوی کی موت کا معمہ بن گئی ،  بونی کپورسے پوچھ گچھ ،کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت

    سری دیوی کی موت کا معمہ بن گئی ، بونی کپورسے پوچھ گچھ ،کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت

    دبئی : بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، وزارت داخلہ نے سری دیوی کے شوہر بونی کپور سے پوچھ گچھ کے بعد کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونےکے بعد ہی سری دیوی کی لاش بھارت لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت معمہ بن گئی، دبئی پولیس نے سری دیوی کا ہوٹل ایک کمرہ سیل کردیا جبکہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور سے دبئی میں وزارت داخلہ نے پوچھ گچھ بھی کی۔

    وزارت داخلہ نے بونی کپور کو کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دبئی پولیس سری دیوی کی فون کالز کا ریکارڈ بھی چیک کررہی ہے اور سری دیوی کا بھارت سے میڈیکل ریکارڈ بھی منگوالیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل ملازمین سے بھی واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوئی تو پوسٹ مارٹم دوبارہ کروائیں گے، تحقیقات مکمل ہونےکے بعد ہی سری دیوی کی لاش بھارت لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔


    مزید پڑھیں :  سری دیوی کی موت ٹب میں‌ ڈوبنے سے ہوئی، واقعہ حادثہ تھا: خلیجی اخبار کا دعویٰ


    گذشتہ روز دبئی پولیس کی جانب سے سری دیوی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی، حادثہ شراب کی زیادتی کی وجہ سے پیش آیا تھا، سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو کر پانی سے بھرے ٹب میں گریں اور اور ان کی موت ہو گئی۔

    آنجہانی سری دیوی کی میت دبئی پولیس کی تحویل میں ہے، جسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ابتدا میں سری دیوی کی موت کو ہارٹ اٹیک کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا، بعد میں یہ کہا گیا کہ ان کی موت واش روم میں گرنےکی وجہ سے ہوئی۔


    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں


    اس سے قبل سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور کا کہنا تھا کہ وہ کبھی دل کے عارضے میں مبتلا نہیں رہیں، جب اداکارہ کا انتقال ہوا اس وقت وہ دبئی کے مقامی ہوٹل کے روم میں تھیں، اچانک اس موت کے بعد پورا خاندان گہرے صدمے کا شکار ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کےشیخ زید روڈ پرواقع جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں مقیم تھیں، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان فلم ”نوانٹری” کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے

    بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان فلم ”نوانٹری” کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی: بونی کپورفلم”نوانٹری” کے سیکوئل کے لیے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملاقات کریں گے،فلم کی شوٹنگ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر بونی کپور بہت جلد سلمان خان سے ملاقات میں فلم نوانٹری کے سیکوئل پر بات چیت کریں گے اور فلم کی شوٹنگ کی تاریخ طے کی جائے گی.

    بونی کپور کا کہنا تھا کہ سلمان خان ہی بتا سکتے ہیں کہ کب فلم نو انٹری کی شوٹنگ کی جائے گی،ان کا کہنا تھا ہم پہلے بھی مل چکے ہیں اور ہم نے فلم سے متعلق گفتگو کی تھی اور ہماری دوبارہ ملاقات طے تھی،بالی ووڈ پرڈیوسر نے بتایا کہ وہ اپنی فلم ”مام” کی شوٹنگ میں مصروف تھے،آئندہ ہفتوں میں ان کی سلمان خان سے ملاقات متوقع ہے.

    no-entry-post-1

    ڈائریکٹر انیس بزمی نے فلم ”نو انٹری” کی کہانی سلمان خان کو ڈیڑھ سال پہلے سنائی تھی جسے سلمان خان نے بہت پسند کیا تھا.

    بونی کپور کی فلم ”نوانٹری” کے سیکوئل میں نو اداکارائیں ہوں گی،لیکن ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم سلمان خان سے مشاورت کریں گے.

    no-entry-post-2

    بالی ووڈ فلم ”نوانٹری” 2005 کی بلاک بسٹر فلم ہونے کے ساتھ ساتھ کامیڈی سے بھرپور تھی،فلم کی کاسٹ میں سلمان خان،ا نیل کپور، فردین خان، لارا دتہ،ایشا دیول،سیلنا جیٹلی، اور بپاشا باسو شامل تھے.

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ”سلطان” کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس کے بعد وہ ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے.