Tag: بون میرو

  • امریکہ نے بون میرو کینسر تھراپی کی منظوری دے دی

    امریکہ نے بون میرو کینسر تھراپی کی منظوری دے دی

    واشنگٹن : امریکا نے برطانوی دوا ساز کمپنی جی ایس کے کی بون میرو کینسر تھراپی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے برطانیہ کے ادارے جی ایس کے کی بون میرو کینسر تھراپی (مومیلوٹینیب) کی منظوری دے دی۔

    ابتدائی تحقیق کے مطابق مذکورہ تھراپی بیماری کی علامات کو کم کرنے اور خون کی منتقلی پر مریضوں کا انحصار کم کرنے میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے برطانوی دوا ساز کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن (جی ایس کے) نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بون میرو کینسر کی ایک قسم کے مریضوں میں خون کی کمی کے علاج کے لیے تھراپی کی منظوری دے دی ہے جسے مائیلو فائبروسس کہتے ہیں۔

    کینسر

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ منظوری جولائی میں ہیلتھ ریگولیٹر کی جانب سے اضافی ڈیٹا کا جائزہ لینے کے فیصلے میں تاخیر کے بعد سامنے آئی ہے۔

    جی ایس کے کی تھراپی جسے اوجارا کے نام سے بھی منسوب کیا جاتا ہے، یہ ہیپسیڈن نامی پروٹین کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جو جسم میں آئرن کے استعمال کے طریقہ کار کو منظم کرتا ہے۔

    مائیلو فائبروسس ہیپسیڈن کی اعلیٰ سطح سے وابستہ ہے اور جسم میں خون کے خلیات کی پیداوار میں خلل ڈالتا ہے، اکثر شدید خون کی کمی، یا خون کے سرخ خلیات کی کمی کا باعث بنتا ہے۔

    خون کے خلیے

    مائیلو فائبروسس سے متحرک انیمیا والے لوگ اپنے خون کے سرخ خلیوں کی تعداد کو بہتر بنانے کے لیے وقفے وقفے سے خون کی منتقلی پر انحصار کرتے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مائیلو فائبروسس سے متاثرہ لوگ اپنے خون کے سرخ خلیوں کی تعداد کو بہتر بنانے کے لیے خون کی منتقلی پر انحصار کرتے ہیں جن کی تعداد امریکہ میں 50ہزار تک بتائی جارہی ہے۔

    ایف ڈی اے کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ تھراپی بیماری کی علامات کو کم کرنے اور خون کی منتقلی پر ان مریضوں کے انحصار کو کم کرنے میں کامیاب ثابت ہوئی ہے جنہوں نے ڈینازول نامی خون کی کمی کا طریقہ علاج اپنایا تھا۔

    بون میرو کینسر

    واضح رہے کہ بون میرو خون کے خلیے کی فیکٹری کی طرح کام کرتے ہوئے مسلسل نئے خلیات تیار کرتا ہے تاکہ خون کے سرخ خلیے، سفید خون کے خلیے اور پلیٹ لیٹس جو خون میں گردش کرتے ہیں ٹھیک طریقے سے اپنا کام کرسکیں۔

    تمام سرخ خون کے خلیات اور پلیٹلیٹس میں سے تقریبا 70 فیصد سفید خون کے خلیات کے ساتھ وہ بون میرو میں بنتے ہیں۔

  • ترکی: کڈنی، بون میرو اور جگر ٹرانسپلانٹ کے پاکستانی مریضوں کو بڑی خوش خبری

    ترکی: کڈنی، بون میرو اور جگر ٹرانسپلانٹ کے پاکستانی مریضوں کو بڑی خوش خبری

    استنبول: کڈنی، بون میرو اور جگر ٹرانسپلانٹ کے پاکستانی مریضوں کو بھارتی ویزا نہ ملنے کی پریشانی سامنے آنے کے بعد برادر اسلامی ملک ترکی میں پاکستانی مریضوں کے لیے جدید ترین سہولیات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے حسن حفیظ نے ترکی میں ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ سے اس سلسلے میں خصوصی گفتگو کی، ترکی میموریل ہیلتھ کیئر گروپ نے کڈنی، بون میرو اور جگر ٹرانسپلانٹ کے پاکستانی مریضوں کو خوش خبری سنا دی ہے۔

    گروپ ڈائریکٹر حاجم چارکلے (Hacim Carikli) نے کہا کہ ہم برادر ملک میں پاکستانی مریضوں کو بغیر کسی مشکل کے ویزا فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    گروپ ڈائریکٹر حاجم چارکلے (Hacim Carikli)

    گروپ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کیرم توپوز (Kerem Topuz) نے بتایا کہ پاکستانی مریضوں کے لیے ترکی میں جگر ٹرانسپلانٹ کم قیمت میں کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    سی ای او میموریل ہیلتھ کیئر گروپ عور گینج (Ugur Gence) نے کہا کہ بون میرو اور جگر ٹرانسپلانٹ کروانے کے لیے پاکستانی مریضوں کو ترکی میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    سی ای او میموریل ہیلتھ کیئر گروپ عور گینج (Ugur Gence)

    انھوں نے بتایا ہمارے بون میرو اور جگر ٹرانسپلانٹ کے کامیابی کی شرح 98.5 فی صد ہے، جب کہ بھارت میں جگر ٹرانسپلانٹ کے کامیابی کی شرح 65 فی صد ہے، ہمارے پاس 166 ممالک سے مریض آتے ہیں۔

    ترکش ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ نے بھی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان دوست ملک ہے ہر مشکل میں ان کے ساتھ ہیں، ہمارے جے سی آئی اسٹینڈرڈ اسپتال ہیں، اور ہم پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر کے لیے بہترین کام کرنا چاہتے ہیں۔

    ریجنل ہیڈ آف پاکستان مظہر بشیر، جو ترکی میں پاکستانی مریضوں کی رہنمائی کریں گے

    ڈاکٹرز نے کہا ہم مریضوں کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز کی ہر لحاظ سے خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں، اور پاکستان اور ترکی کے ہیلتھ پروفیشنلز کے درمیان فاصلہ کم ہونا چاہے، دونوں ممالک کے ڈاکٹرز اور نرسز کا ایک دوسرے سے رابطہ بہت ضروری ہے، پاکستانی ڈاکٹرز انتہائی قابل اور تربیت یافتہ ہیں۔

    ترکی ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہر ملک کے پاس ہر مرض کا علاج نہیں ہوتا، گزشتہ سال ہم نے 75 ہزار انٹرنیشنل کیسز ڈیل کیے۔

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال بنانے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال بنانے کا فیصلہ

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام صوبوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب میں مذکورہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی) اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں 500 بستروں کے بون میرو اسپتال بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے این آئی بی ڈی کے سربراہ طاہر شمسی سے مشاورت مکمل کرلی۔

    ذرائع کے مطابق سندھ، پنجاب، پختونخواہ اور بلوچستان میں اسپتال قائم ہوں گے، ایک یونٹ کی تعمیر پر 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب میں یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    مشاورتی عمل کے دوران ڈاکٹر طاہر شمسی نے پنجاب میں 2 سو بستروں سے اسپتال شروع کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے لیے ماہرین اور انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اسپتال نجی شعبے میں قائم ہیں، ملک میں سالانہ 10 ہزار بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض ہوتے ہیں۔ این آئی بی ڈی اب تک 800 بون میرو ٹرانسپلانٹ مکمل کر چکا ہے۔

  • حافظ آباد: امداد کا لالچ دے کرلڑکیوں کا بون میرو نکالنے والے3ملزمان گرفتار

    حافظ آباد: امداد کا لالچ دے کرلڑکیوں کا بون میرو نکالنے والے3ملزمان گرفتار

    حافظ آباد : پنجاب کے شہر حافظ آباد سے لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے کا انکشاف ہوا ہے، اس مکروہ دھندے میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ کے ترقی پذیر صوبے پنجاب میں غریبوں کو لوٹنے کی ایک اور گھناؤنی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

    میڈیکل ٹیسٹ کے بہانے بون میرو نکالنےکا دھندا بے نقاب ہوگیا، غریب لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سےگودا نکالنے والا گروہ دھر لیا گیا۔

    ملزمان جہیز پیکج کا لالچ دے کر میڈیکل کروانے کے بہانے خواتین کا بون میرو نکال لیتے تھے، اس مکروہ دھندے میں ایک خاتون سمیت تین ملزمان ملوث ہیں۔

    محلہ بہاول پورہ کی متاثرہ خاتون نےالزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے اسے کہا کہ امداد ملنے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس بہانے انہوں نے بون میرو نکال لیا۔

    ملزمان نے جہیز کیلئے امداد کا لالچ دے کر فارم پردستخط بھی کرائے، پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

     

  • پاکستانی شیر خوار رایان ’بون میرو‘ عطیہ کرنےوالاکم عمر ڈونر

    پاکستانی شیر خوار رایان ’بون میرو‘ عطیہ کرنےوالاکم عمر ڈونر

    نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی شیرخوارایان نے ہڈیوں کا گودا عطیہ کرکے اپنی بڑی بہن کی جان ہی نہیں بچائی بلکہ سب سے کم عمر ڈونر بھی بن گیا۔

    تفصیلات کےمطابق رایان کی دوسالہ بہن زینیا انوکھی بیماری ’ہیمافاگوسائٹک لیمفوہسٹیوسائٹوسزکاشکار تھی اور اس کا بون میرو غیر معمولی خلیات پیدا کر رہا تھا جو میرو کے نارمل خلیات کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

    ننھےرایان نےہڈیوں کاگودا اپنی ڈھائی سالہ بہن زینیا کو عطیہ کرکےنئی زندگی دے دی۔والدکہتے ہیں بیٹی کونئی زندگی ملنامعجزے سےکم نہیں ہے۔

    ڈاکٹرزنے بتایازینیا ایچ ایل ایچ نامی مرض میں مبتلا تھی،جس سے تیز بخار،خون میں کمی جیسی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔

    کامیاب آپریشن کےدوماہ بعد اب دونوں بھائی بہن تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور جلد اپنے والدین کے ہمراہ آبائی شہرساہیوال آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ زینیا کے والد ضیا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان واپس پہنچ کر ہم ایک آن لائن پیج کے آغاز کا سوچ رہے ہیں‘۔