Tag: بوٹ بیسن پولیس

  • کلفٹن بارہ دری میں بااثر دوست کے ہاتھوں لڑکے کا قتل، ملزم چھوڑنے پر ایس ایچ او معطل

    کلفٹن بارہ دری میں بااثر دوست کے ہاتھوں لڑکے کا قتل، ملزم چھوڑنے پر ایس ایچ او معطل

    کراچی: کلفٹن بارہ دری میں بااثر دوست کے ہاتھوں لڑکے کے قتل کیس میں ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔

    5 فروری کو کلفٹن بارہ دری پارک کے قریب 20 سالہ محمد الیاس کو تشدد کر کے جان سے مار دیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم افضل کو بوٹ بیسن پولیس نے حراست میں لے کر چھوڑ دیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چھوڑنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن عمران آفریدی کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ملزم افضل انتہائی با اثر بتایا جاتا ہے۔

    کلفٹن بارہ دری الیاس قتل کیس

    ملزم کی مقتول الیاس کے ساتھ دوستی تھی، الیاس اپنے مہمان طلحہ کو لے کر افضل سے ملنے گیا تھا، افضل نے الیاس کو چائے لینے کے لیے گھر سے باہر بھیجا تو اس دوران افضل نے طلحہ سے بدتمیزی کی۔ ذرائع کے مطابق مہمان سے بدتمیزی کرنے پر الیاس اور افضل میں تلخ کلامی اور جھگڑا ہو گیا تھا۔

    بڑا فیصلہ، سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کر لیں

    تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ الیاس کے قتل کی تحقیقات جاری ہے، نوجوان کو اینٹ سر پر مار کر قتل کیا گیا تھا، جائے وقوعہ سے ملنے والی اینٹ محفوظ کر لی گئی ہے، اور علاقے کی جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے۔

    تفتیشی پولیس کے مطابق مقتول کے پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ اور کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آنے پر مزید پیش رفت ہوگی، الیاس کے دوست طلحہ کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

  • کراچی: 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ نوجوان تشدد کے بعد قتل

    کراچی: 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ نوجوان تشدد کے بعد قتل

    کراچی میں 3 فروری کو لاپتہ ہونے والے 20 سالہ نوجوان کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ الیاس نوجوان دو روز قبل بے ہوشی حالت میں ملا تھا جس کے بعد دوران علاج دم توڑ دیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل الیاس کلفٹن کے قریب بیہوشی کی حالت میں ملا تھا، گزشتہ روز 20 سالہ الیاس نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے تلاش ڈیوائس کی مدد سے الیاس کی شناخت کی جس کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا  ہے کہ رات گئے ضابطہ کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ الیاس بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور ملازمت تلاش کرنے کلفٹن گیا تھا۔

    لواحقین نے کہا کہ پولیس نے بروقت تلاش ڈیوائس سے شناخت کی کوشش نہیں کی، اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ شواہد جمع کررہے ہیں قاتلوں کو پکڑیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/chiniot-honor-killing/

  • کراچی کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے  چوری  ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص  سے برآمد

    کراچی کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص سے برآمد

    کراچی : کلفٹن بلاک 4 سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص سے برآمد کرلی گئی ، کار معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے اے وی ایل سی کے ہمراہ میرپور خاص میں چھاپہ مار کر کلفٹن بلاک 4 سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی برآمد کرلی۔

    ایس پی کلفٹن ماجدہ پروین نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کارچوری میں ملوث 2 ملزمان کو کار کلفٹن کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔

    ماجدہ پروین نے کہا کہ گاڑی سندھ حکومت کے محکمہ ایم ایس ڈی پی کے چیف انجینئر کی تھی تاہم شک کی بنیاد پر پہلے کار کے پرائیویٹ ڈرائیور ریاض کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش ڈرائیور نے خود کار چوری کرانے کا انکشاف کیا۔

    ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کے بعد پولیس پارٹی تشکیل دی گئی اور چند گھنٹوں کے اندر ہی میرپور خاص میں کامیاب کارروائی کی ، جس میں کار چوری کرکے لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری کار چوری میں ملوث دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔