Tag: بوڑھا

  • جاوید اختر نے شاہ رخ خان کو بوڑھا قرار دیدیا

    جاوید اختر نے شاہ رخ خان کو بوڑھا قرار دیدیا

    بھارتی فلموں کے معرف رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے بالی ووڈ کے کنگ اور ہردلعزیز شاہ رخ خان کو بوڑھا قرار دیا ہے۔

    ابوظہبی میں ہونے والے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) 2024 میں جاوید اختر، شبانہ اعظمی، کریتی سینون، شاہد کپور، مرنال ٹھاکر، اننیا پانڈے، اور ایشوریا رائے سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

    اس دوران جاوید اختر سے سوال پوچھا گیا کہ کون سا اداکار فلم انڈسٹری میں ’آج کا اینگری ینگ مین‘ ہے؟ اس سوال کا بھارتی نغمہ نگار نے دلچسپ جواب دیا۔

    جاوید اختر نے کہا کہ اس وقت بہت سے بہترین اداکار ہیں، ان میں ریتک روشن، فرحان اختر اور وکی کوشل شامل ہیں۔

    ان سے پوچھا گیا کہ کیا شاہ رخ خان ’اینگری ینگ مین‘ میں سے ایک ہیں، اس کے جواب میں جاوید اختر نے کہا کہ ان کا تعلق اس نسل سے نہیں ہے وہ اب ویٹرن یعنی عمررسیدہ اداکار ہیں۔

    شبانہ اعظمی سے پوچھا گیا کہ کون سی اداکارہ آج کے دور میں کون سی اداکارہ اسٹارڈم کی تعریف پر پورا اترتی ہے، اس کے جواب میں شبانہ نے عالیہ بھٹ کو منتخب کیا۔

    انھوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ ہیں، وہ بہت محنت کرتی ہیں جو کہ سیٹ پر نظر بھی آتا ہے، وہ جی جان سے اداکارہ کرتی ہیں۔

  • چور نے بوڑھے کو کمزور سمجھ کر پستول تانی، لینے کے دینے پڑ گئے

    چور نے بوڑھے کو کمزور سمجھ کر پستول تانی، لینے کے دینے پڑ گئے

    کبھی اچانک کہیں راہ چلتے یا کسی جگہ موجود ہوتے ہوئے چور ڈاکو آ دھمکیں، تو ہوش و حواس گم ہوجاتے ہیں اور لوگ بے بسی سے لٹ جاتے ہیں، تاہم کچھ لوگ اس موقع پر بھی اپنے حواس قائم رکھتے ہوئے چوروں کو ہی دھول چٹا دیتے ہیں۔

    حال ہی میں ایسے ہی ایک کارنامے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بوڑھے شخص نے اپنے اوپر پستول تاننے والے چور کو دھول چٹا دی۔

    ویڈیو ایک سپر اسٹور کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص کیش کاؤنٹر پر موجود کیشیئر کو دھمکا رہا ہے جبکہ قریب کھڑے بوڑھے پر بھی پستول تان لیتا ہے۔

    بوڑھا اس کی حرکت پہ گھبرائے بغیر بے حد سکون سے اپنا چشمہ اتار کر کاؤنٹر پر رکھتا ہے۔

    اتنے میں چور کے پیچھے ایک شخص نمودار ہوتا ہے اور چور اسے بھی دھمکانے کے لیے پلٹ جاتا ہے، اس کے پلٹتے ہی بوڑھا اس پر جھپٹتا ہے اور اسے دبوچ لیتا ہے، کھینچا تانی میں چور کی بندوق بھی نیچے گر جاتی ہے۔

    بوڑھے کی جرات دیکھ کر اسٹور کے ملازمین بھی حرکت میں آتے ہیں، ایک ملازم نیچے گری بندوق اٹھاتا ہے۔ اس اثنا میں چور دوسری طرف سے نکل کر دروازے کی طرف بھاگتا ہے لیکن دروازے پہ ایک ملازم اسے چھاپ لیتا ہے۔

    اس کے بعد بوڑھا اور ایک اور ملازم وہاں پہنچ کر چور کو قابو کرتے ہیں۔

  • دنیا کا ہر آٹھواں شخص بوڑھا ہے، رپورٹ

    دنیا کا ہر آٹھواں شخص بوڑھا ہے، رپورٹ

    نیویارک: امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے ہر 8 میں سے ہر ایک شخص کی عمر 60 برس یا اُس سے زائد ہے جبکہ مردوں کی اوسط عمر 70 اور خواتین کی 74 سال ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں بوڑھے افراد کی تعداد کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی آبادی کا 9 فیصد حصے بزرگوں پر مشتمل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 59.6 فیصد بزرگ ایشیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہیں جبکہ 16.9 فیصد افریقہ، 9.7 فیصد یورپ، 8.5 فیصد لاطینی امریکا اور 5.3 فیصد بحراوقیانوس و شمالی امریکا میں مقیم ہیں۔

    مزید پڑھیں: بزرگ افراد صحت مند بڑھاپا کیسے گزاریں؟

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مردوں کی آبادی عورتوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے ہر 100 عورتوں کے مقابلے میں 102 بوڑھے مرد ہیں۔

    عالمی آبادی فنڈ کی مدد سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں مردوں کی اوسط عمر 70 جبکہ خواتین کی 74 سال ریکارڈ کی گئی ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں 26 فیصد 10 سے 24 سال، 15 سے 64 سال کی عمر کے 65 فیصد جبکہ 65 سے زائد عمر کے افراد 9 فیصد ہیں۔

  • جلد بوڑھا کرنے والی نقصان دہ عادات

    جلد بوڑھا کرنے والی نقصان دہ عادات

    ہماری زندگی میں غیر صحت مندانہ عادات ایک طرف تو ہمیں بے شمار بیماریوں میں مبتلا کرتی ہیں، دوسری طرف یہ ہماری جلد اور عمر پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

    ان غیر صحت مندانہ عادات کی وجہ سے بعض افراد اپنی عمر سے بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔

    اگر آپ بھی کچھ ایسی ہی صورتحال کا شکار ہیں، یعنی اپنی عمر سے بڑے نظر آتے ہیں، تو پھر آپ کو جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ میں کون کون سی مضر صحت عادات موجود ہیں۔


    سن اسکرین کا استعمال نہ کرنا

    1

    ماہرین کا متفقہ طور پر ماننا ہے کہ دھوپ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ جلد پر سن اسکرین کا استعمال کیا جائے۔ جلد پر براہ راست دھوپ کی روشنی جلد کے کینسر میں مبتلا کر سکتی ہے۔


    کروٹ لے کر سونا

    اگر آپ کروٹ لے کر سونے کے عادی ہیں تو آپ اپنی جلد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کمر کے بل سیدھا سونا بہترین پوزیشن ہے، یہ نہ صرف آپ کو نیند کے دوران آرام فراہم کرتی ہے بلکہ یہ کمر درد سے بھی نجات دلاتی ہے۔


    کم چکنائی والی غذائیں

    4

    ویسے تو ماہرین چکنائی کو جسم کے لیے مضر قرار دیتے ہیں اور یہ موٹاپے، فالج اور امراض قلب سمیت کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں لیکن ایسا صرف اس صورت میں ہوتا ہے جب آپ حد سے زیادہ چکنائی والی غذائیں کھانے لگتے ہیں۔

    دنیا میں موجود کوئی بھی شے نقصان دہ نہیں ہے۔ ایک خاص مقدار کے اندر لی جانے والی چکنائی بھی ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند اور ضروری ہے۔

    اگر آپ چکنائی کا استعمال بالکل کم کردیں گے تو آپ کی جلد خشک ہونے لگے گی اور اس پر جھریاں نمودار ہونے لگیں گی یوں آپ آہستہ آہستہ بوڑھے محسوس ہوں گے۔


    چینی کا کم استعمال

    3

    چکنائی کی طرح چینی کا زیادہ استعمال بھی صحت کے لیے مضر ہے تاہم اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ اپنی زندگی سے مٹھاس کو بالکل خارج کردیں۔

    ہفتے میں ایک سے دو بار بھرپور میٹھا جیسے کوئی سویٹ ڈش یا کیک کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ شوگر کی مناسب مقدار دماغی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔


    اسٹرا سے پینا

    5

    مشروب اور مائع اشیا کو اسٹرا سے پینے کی عادت آپ کے ہونٹوں کے آس پاس جھریاں پیدا کرنے کا باعث بنے گی۔ اگر آپ ہمیشہ اسٹرا سے مشروبات پینے کے عادی ہیں تو اس عادت کو فوراً ترک کرنے کی کوشش کریں۔ اس کی جگہ براہ راست گلاس سے پیئں۔

    یہی نقصان سگریٹ نوشی کا بھی ہے۔ سگریٹ نوشی مختلف بیماریاں اور نقصانات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ جھریاں پیدا کرنے کا سبب بھی بنتی ہے لہٰذا اگر آپ سگریٹ نوشی میں مبتلا ہیں تو آہستہ آہستہ اس عادت سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کریں۔


    نیند کی کمی

    روزانہ بھرپور نیند آپ کے جسم اور دماغ کو توانا رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ نیند کی کمی جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے اور آپ کو بوڑھا کرنے کے ساتھ ساتھ بدترین نقصانات پہنچاتی ہے۔

    یہی نہیں نیند کی کمی آپ میں کئی جان لیوا امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتی ہے جس سے آپ قبل از وقت موت کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔


    بیٹھنے کی غلط پوزیشن

    6

    اگر آپ بیٹھتے ہوئے غلط پوزیشن اختیار کرتے ہیں تو یہ عمل آپ کی ہڈیوں اور اعصاب کو تھکا دے گا جس کے بعد آپ خود کو تھکا تھکا محسوس کریں گے۔

    طویل عرصے تک غلط زاویوں سے بیٹھنا ہڈیوں کو بوسیدگی کا شکار کرنے لگتا ہے یوں آپ وقت سے قبل ہی جوڑوں کے درد کا شکار ہوسکتے ہیں۔


    زیادہ درجہ حرارت

    7

    سردیوں کے موسم میں گھر کو بہت زیادہ گرم کردینا، اور تیز گرم پانی سے نہانا آپ کی جلد اور بالوں کو خشک کردیتا ہے۔

    اپنے جسم کو ہلکے گرم درجہ حرارت سے گرمی پہنچائیں۔


    ذہنی تناؤ

    stress

    پریشانی، ذہنی تناؤ اور دباؤ نہ صرف آپ کے دماغ کو متاثر کرتے ہیں بلکہ آپ کی جلد پر بھی منفی اثرات ڈالتے ہیں جس سے آپ بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • موٹاپا دماغ کو جلد بوڑھا کرنے کا سبب

    موٹاپا دماغ کو جلد بوڑھا کرنے کا سبب

    سائنسدان ایک عرصہ سے اس مخمصہ کا شکار تھے کہ موٹاپے سے دماغ کی کارکردگی کا کیا تعلق ہے؟ اب ان کی یہ الجھن دور ہوگئی۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ موٹاپا آپ کے دماغ کو جلد بوڑھا کر سکتا ہے۔

    اس مقصد کے لیے سائنسدانوں نے 527 افراد کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے دماغ کے سفید مادے کا تجزیہ کیا۔ دماغ کا سفید مادہ دماغ کے تقریباً نصف حصہ پر مشتمل ہوتا ہے اور زیادہ تر افعال سر انجام دیتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سورج کی کرنیں موٹاپا کم کرنے میں مددگار

    ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جو موٹاپے کا شکار تھے ان کا دماغ زیادہ عمر کے افراد کی طرح سستی سے افعال سر انجام دے رہا تھا۔

    اس سے قبل کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا تھا کہ موٹاپا ذیابیطس، کینسر اور امراض قلب کا سبب بنتا ہے اور عمر میں 8 سال کمی کرسکتا ہے۔

    حالیہ تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کے دماغ پر اثرات اس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں اور یہ دماغ کی عمر میں 30 سال تک کا اضافہ کرسکتا ہے۔

    ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اگر وزن میں کمی کی جائے تو دماغ بھی اپنی اصل حالت میں واپس آنے لگتا ہے اور پہلے کی طرح کام انجام دینے لگتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خود کو بوڑھا سمجھتے ہیں؟

    خود کو بوڑھا سمجھتے ہیں؟

    کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ بوڑھے ہوچکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ آپ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اس خیال سے متفق ہیں کہ آپ بوڑھے ہوچکے ہیں۔

    سائنس کا ماننا ہے کہ ہماری سوچوں کا ہماری صحت اور زندگی پر بہت اثر پڑتا ہے۔ آپ نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہوگا جن کے پاس ایسی ’صلاحیت‘ ہوتی ہے کہ وہ کچھ برا سوچیں تو وہ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح جو شخص لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خود کو بیمار ظاہر کرتا ہے وہ اصل میں بیمار رہنے لگتا ہے۔

    دراصل یہ ہماری ذہنی کیفیات ہوتی ہیں جو ہمارے جسم کو یہ بتاتی ہیں کہ اب جسم کو ایسے ظاہر کرنا ہے۔ اس کی ایک مثال یوں ہے کہ اگر ہمیں بخار ہو لیکن ہم اسے نظر انداز کر کے کام میں لگے رہیں تو بخار ہمارے کام میں ذرا بھی رکاوٹ نہیں بنے گا، لیکن جہاں ہم نے سوچا کہ، ’مجھے بخار ہے، آج مجھے کام نہیں کرنا چاہیئے‘، وہیں بخار شدت سے ہم پر حملہ آور ہوگا اور ہم کوئی بھی کام کرنے سے مفلوج ہوجائیں گے۔

    old-3

    ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق جب ہم خیال کرتے ہیں کہ ہم بوڑھے ہوگئے ہیں اور نئے نئے تجربات کرنے سے یہ سوچ کر کتراتے ہیں کہ اب ہم اسے نہیں کر سکتے، تو ہمارا جسم حقیقت میں تیزی سے بوڑھا ہونے لگتا ہے۔

    سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے بوڑھے، اور بڑھاپے میں چست رہنے والے افراد کا انتخاب کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ وہ افراد جو بڑھاپے میں بھی چست تھے، دراصل وہ کبھی بھی یہ سوچ کر کسی کام سے پیچھے نہیں ہٹتے تھے کہ زائد العمری کی وجہ سے اب وہ اسے نہیں کرسکتے۔

    وہ نئے تجربات بھی کرتے تھے اور ایسے کام بھی کرتے تھے جو انہوں نے زندگی میں کبھی نہیں کیے۔ یہی نہیں وہ ہمیشہ کی طرح اپنا کام خود کرتے تھے اور بوڑھا ہونے کی توجیہہ دے کر اپنے کاموں کی ذمہ داری دوسروں پر نہیں ڈالتے تھے۔

    old-2

    ماہرین نے دیکھا کہ ایسے افراد بڑھاپے میں لاحق ہونے والی عام بیماریوں جیسے جوڑوں میں درد، دماغی امراض اور جسمانی بوسیدگی کا شکار کم تھے۔

    اس کے برعکس بوڑھے دکھنے والے افراد ہر کام سے یہی سوچ کر پیچھے ہٹ جاتے تھے کہ وہ اب بوڑھے ہوگئے ہیں اور یہ کام نہیں کرسکتے۔ وہ جسمانی طور پر کم غیر فعال تھے اور نتیجتاً کئی ذہنی و جسمانی بیماریوں کا شکار تھے۔

    لہٰذا اب جب بھی آپ خود کو بوڑھا خیال کریں تویاد رکھیں کہ یہ عمل آپ کو سچ مچ، تیزی سے بوڑھا کرسکتا ہے۔