Tag: بوڑھی ماں

  • بھارت میں بوڑھی ماں بیٹے کی آخری رسومات کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور

    بھارت میں بوڑھی ماں بیٹے کی آخری رسومات کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور

    بھارت میں بوڑھی ماں کو اپنے بیٹے کی لاش ٹھیلے پر رکھ کر بھیک مانگنی پڑی تاکہ وہ اس کی آخری رسومات کا انتظام کرسکے۔

    ریاست اترپردیش میں واقع ضلع میرٹھ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب بوڑھی عورت کو اپنے بیٹے کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانا پڑا۔

    رپورٹس کے مطابق زیرگردش ویڈیو میرٹھ میں واقع تیج گڑھی چوراہے کی ہے جہاں قریب ہی ایک شراب کی دکان بھی واقع ہے۔ وہیں سے کچھ دور نوجوان کی لاش پڑی تھی مگر کسی بھی شخص نے اس طرف توجہ نہیں دی۔

    دوپہر کے وقت مرنے والے نوجوان کی ماں اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ وہاں پہنچی اور بیٹے کی لاش دیکھ کر رونے لگی۔ کچھ دیر میں وہاں کافی لوگ جمع ہوگئے لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔

    جاں بحق لڑکے کا چھوٹا بھائی کہیں سے ٹھیلا لے آیا اور دونوں نے مل کر لاش کو ٹھیلے پر رکھا اور راستے سے جاتے ہوئے لوگوں سے پیسے مانگتے رہے تاکہ بوڑھی خاتون اپنے بیٹے کی آخری رسومات کی ادائیگی کا انتظام کرسکے۔

    بعد ازاں میرٹھ پولیس کی جانب سے بوڑھی عورت کی مدد کی گئی اور اس کے بیٹے کی آخری رسومات کے لیے پیسے جمع کیے گئے۔

  • سکھر: سنگ دل بیٹوں کا بہیمانہ تشدد، بوڑھی ماں کو کچرے کے ڈھیرپرپھینک گئے

    سکھر: سنگ دل بیٹوں کا بہیمانہ تشدد، بوڑھی ماں کو کچرے کے ڈھیرپرپھینک گئے

    سکھر : سنگدل اور بد نصیب بیٹوں نے بوڑھی ماں پر بہیمانہ تشدد کرکے بے ہوشی کی حالت میں کھلے آسمان تلے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا، بوڑھی ماں کا جرم بیٹوں سے دو وقت کی روٹی مانگنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بس ٹرمینل کے قریب سنگدل بیٹے بوڑھی ماں کو تشدد کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں کچرے کے ڈھیر پر پھینک گئے،80 سالہ بوڑھی خاتون کئی گھنٹے تک کچرے کے ڈھیر پر روتی تڑپتی رہی کچھ خدا ترس لوگوں نے بوڑھی خاتون کو اٹھا کر طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا۔

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہو نے کے بعد سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے فوری ایکشن لیتے ہوئے80 سالہ بوڑھی خاتون کا بیڑا اٹھا لیا، خاتون کو فوری طور پر لاہور بحریہ ٹاؤن اولڈایج ہوم منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

    ملک ریاض کی بحریہ ٹاؤن کی ٹیم کچھ دیر بعد کراچی سے سکھر پہنچ کر بوڑھی خاتون کو لاہور اولڈ ایج ہوم منتقلی کے لئے لے جائیں گے چار گھنٹے گزرجانے کے بعد پولیس حسبِ روایت تاخیر سے اسپتال پہنچی، بوڑھی خاتون کو اس وقت لیڈی کانسٹیبل کی نگرانی میں سکھر سول اسپتال میں رکھا ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مودی کا فیصلہ، اپنی ہی 95 سالہ بوڑھی ماں کو قطار میں‌ لگنا پڑ گیا

    مودی کا فیصلہ، اپنی ہی 95 سالہ بوڑھی ماں کو قطار میں‌ لگنا پڑ گیا

    گجرات: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 500 اور ہزار کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے فیصلے پر اُن کی 95 سالہ بوڑھی والدہ ہیرابین کو بھی بینک کی قطار  میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں کی پابندی پر جہاں عوام کو تکلیف ہوئی وہیں نریندر مودی کی بوڑھی والدہ کو بھی نوٹوں کی تبدیلی کے لیے قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے تکلیف کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔

    بھارتی وزیراعظم کی 95 سالہ والدہ اپنے بیٹے کے فیصلے کے بعد رہائش گاہ سے 4500 روپے لے کر وہیل چیئر پر نوٹ تبدیل کروانے بینک پہنچی تو اُن سے پہلے کافی لوگ موجود تھے، جس پر بوڑھی ماں کو قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔

    modi-1

    خیال رہے کہ نریندر مودی نے بھارت میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو روکنے کے لیے 500  اور ہزار کے نوٹوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب یہ خریداری کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے جبکہ ایسے افراد جن کے پاس یہ کرنسی موجود ہے وہ فوری طور پر بینک سے تبدیل کرائیں۔

    modi-2

    بھارتی وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد عوام کی بڑی تعداد اپنی جمع پونجی بچانے کے لیے بینکوں کے باہر جمع ہے تاہم اس فیصلے سے جہاں سب کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں مودی کی والدہ ہیرابین کو بھی نوٹوں کی تبدیلی میں مشکلات درپیش آئیں۔