Tag: بوکوحرام

  • شدت پسندوں نے مسافروں سے بھری گاڑیوں کو آگ لگادی، 30 افراد ہلاک

    شدت پسندوں نے مسافروں سے بھری گاڑیوں کو آگ لگادی، 30 افراد ہلاک

    ابوجا: نائیجیریا میں دہشت گردوں نے مسافروں سے بھری کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 30 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا میں عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر شدت پسند گروہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے مسافروں سمیت متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی، جبکہ ملکی صدر محمدوبحاری نے واقعے کی تردید کردی۔

    رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو میں یہ خونی واقعہ سامنے آیا۔ علاقہ مکینیوں اور عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شدت پسندانہ حملے میں تیس افراد کو جلا کر مارا گیا۔ ملکی صدر نے حملے کی تردید کردی جبکہ نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے بھی تاحال حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

    بونی علی نامی عینی شاہد کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے تقریباً 18 سے زائد گاڑیاں جلائیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے، حملہ آور درجنوں عام شہریوں کو اغوا کرکے بھی لے گئے۔

    نائیجیریا کے صدر محمدوبخاری کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کررہے ہیں، جبکہ ملکی سیکیورٹی صورت حال پر شدید تشویش ہے جس پر قابو پانے کی بھی کوشش جاری ہے۔

  • افریقی ملک کیمرون میں دہشت گردوں کا حملہ‘ 11 افراد ہلاک

    افریقی ملک کیمرون میں دہشت گردوں کا حملہ‘ 11 افراد ہلاک

    یاؤندے : افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے 6 افراد ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کیمرون کے شمالی علاقے مانگیو میں نائیجیریا کی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ضلعی سربراہ کے گھر پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ضلعی سربراہ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کرتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا اور 3 زخمی ہوگئے۔

    نائجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کی مسلح کارروائیوں میں ایک اندازے کے مطابق 20 ہزار افراد نشانہ بنے ہیں جبکہ اس کی کارروائیاں نائجیریا تک محدود نہیں رہی بلکہ پڑوسی ملک کیمرون بھی اس کی لپیٹ میں رہا ہے۔

    عالمی تجزیاتی ادارے انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے 2014 سے تاحال کیمرون میں اپنی مسلح کارروائیوں میں 2 ہزار شہری اور فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    کیمرون پڑوسی ممالک چاڈ اور نائجیریا کے ساتھ مل کر نائجیریا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ فوجی کارروائیاں کررہا ہے۔

    نائجیریا: مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، بچوں سمیت 45 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ دو روز قبل نائجیریا کی ریاست گواسکا کے گاؤں میں مسلح جرائم پیشہ گروہ نے حملہ کرکے بچوں اور عورتوں سمیت 45 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بوکوحرام نےاغوا کی گئی82طالبات کو رہاکردیا

    بوکوحرام نےاغوا کی گئی82طالبات کو رہاکردیا

    کانو:نائجیرین حکام کاکہناہےکہ شدت پسند گروہ بوکوحرام نے تین سال قبل اغوا کی گئی 276طالبات میں سے82کورہاکردیا۔

    تفصیلات کےمطابق اغوا کی گئی82 طالبات کی رہائی نائجیرین حکومت اور بوکوحرام کےدرمیان مذاکرات کےبعد ممکن ہوئی۔

    نائجیرین حکام کےمطابق 82 طالبات نائجیریا کی فوج کی تحویل میں ہیں اور انہیں کیمرون کی سرحد کے پاس ایک دور دراز علاقے سےبانکی کےفوجی اڈے پرلایا گيا ہے۔

    خیال رہے کہ تین سال قبل اغوا کی جانے والی ان ڈھائی سو سے زائد اغوا شدہ لڑکیوں میں سے اب تک 100 کے قریب طالبات کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔

    یاد رہےکہ گذشتہ ماہ صدر محمدو بوہاری نے کہا تھا کہ حکومت مقامی انٹیلی جنس کے ذریعے دیگر لڑکیوں اور لاپتہ افراد کو بعیر کسی نقصان کے رہا کرنے کے لیے مستقل مذاکرات کر رہی ہے۔


    بوکوحرام نے4ساتھیوں کےبدلے21مغوی لڑکیوں کورہاکردیا


    واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام سے طویل مذاکرات ہوئےتھےجس میں سوئس حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔مذاکرات کے نتیجے میں بوکوحرام نے21 لڑکیوں کو رہا کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بوکوحرام کی جانب سے رہا کی گئی21طالبات اہل خانہ کے سپرد

    بوکوحرام کی جانب سے رہا کی گئی21طالبات اہل خانہ کے سپرد

    ابوجا: نائجیریا میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے رہا کی جانے والی اکیس طالبات کو دارالحکومت ابوجا میں ایک تقریب کے دوران اہل خانہ کے حوالے کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق بوکوحرام کی قید سے رہائی پانے والی اکیس طالبات کو اہل خانہ کے حوالےکرنےکےلیے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کےچرچ میں تقریب منعقد کی گئی۔

    ڈھائی سال بعد والدین اور بہن بھائیوں سے ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنےمیں آئے۔ایک جانب طالبات والدین سے ملنے کی خوشی میں آبدیدہ تھیں تو دوسری جانب والدین کےلیے جذبات پر قابو پانا مشکل نظر آتاتھا۔

    خیال رہےکہ اپریل 2014 میں چبوک کے اسکول کی 276 لڑکیوں کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے 21 کو بوکو حرام کے چار قیدیوں کے بدلے رہاکیاگیا۔

    مزیدپڑھیں:بوکوحرام نے4ساتھیوں کےبدلے21مغوی لڑکیوں کورہاکردیا

    یاد رہے کہ دو روزقبل نائجیریاکےصدارتی ترجمان کا کہناتھاکہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام سے طویل مذاکرات ہوئے جس میں سوئس حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا۔

    صدراتی ترجمان کامزید کہناتھاکہ اس سلسلے میں مزید مذاکرات ابھی جاری ہیں اور مزید لڑکیوں کی رہائی کا بھی امکان ہے۔

    واضح رہےکہ 2009 سے حکومت اور بوکوحرام کے درمیان لڑائی میں 20ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور لاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

  • بوکوحرام نے4ساتھیوں کےبدلے21مغوی لڑکیوں کورہاکردیا

    بوکوحرام نے4ساتھیوں کےبدلے21مغوی لڑکیوں کورہاکردیا

    کانو: نائجیریامیں شدت پسند تنظیم بوکوحرام نےچار ساتھیوں کےبدلے2014 میں اغوا کی جانے واللی 200 میں سے21 مغوی لڑکیوں کورہاکردیا۔

    تفصیلات کےمطابق نائجیریاکےصدارتی ترجمان کا کہنا ہےکہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام سے طویل مذاکرات ہوئے جس میں سوئس حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا۔مذاکرات کے نتیجے میں بوکوحرام نے21 لڑکیوں کو رہا کردیا۔

    صدراتی ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں مزید مذاکرات ابھی جاری ہیں اور مزید لڑکیوں کی رہائی کا بھی امکان ہے۔

    نائجیریا کے صدر محمد بحاری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں کامیاب مذاکرات کے بعد 21 لڑکیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

    بوکوحرام کی جانب سے رہا کی جانے والی لڑکیوں کوریڈ کراس کی گاڑی میں بانکی سے 15 کلو میٹر دور واقع علاقے کمشے میں لایا گیا وہاں فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار کر کے انہیں فوری طور پر میدوگوری لے جایا گیا۔

    خیال رہےکہ اپریل 2014 میں چبوک کے اسکول کی 276 لڑکیوں کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے 21 کو بوکو حرام کے چار قیدیوں کے بدلے رہا کردیا گیا ہے۔

    واضح رہےکہ 2009 سے حکومت اور بوکوحرام کے درمیان لڑائی میں 20ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور لاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

  • نائجیریا میں دہشتگردتنظیم بوکوحرام کاحملہ،86 افرادہلاک

    نائجیریا میں دہشتگردتنظیم بوکوحرام کاحملہ،86 افرادہلاک

    ابوجا: نائجیریا کے گاؤں پر دہشتگردتنظیم بوکوحرام کے حملے میں چھیاسی افراد ہلاک ہوگئے۔ بوکوحرام نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے بچوں کو زندہ جلا دیا۔

    غیرملکی میڈیاکےمطابق شمال مشرقی نائجیریا کے دلوری نامی گاؤں میں بوکو حرام کے شدت پسندوں کی جانب سے کیے جانے والے بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھیاسی افراد ہلاک ہوگئے۔

    مقامی میڈیاکے مطابق گاؤں میں لگی آگ کو دس کلومیٹر دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔ حملے میں کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

    خیال رہےکہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے گذشتہ چھ سالوں سے شمال مشرقی نائجیریا کے علاقوں میں پرتشد کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً سترہ ہزار افراد ہلاک اور بیس لاکھ کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔