Tag: بوکو حرام

  • قبرستان میں تدفین کے لیے موجود لوگوں پر بوکو حرام کی فائرنگ، 65 ہلاک

    قبرستان میں تدفین کے لیے موجود لوگوں پر بوکو حرام کی فائرنگ، 65 ہلاک

    ابوجہ:نائیجیریا کی جنوبی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے دہشت گردوں نے ایک قبرستان میں تدفین اور تعزیت کے لیے موجود کم از کم 65 افراد کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بوکو حرام کے حملہ آور موٹرسائیکلوں اور کاروں میں آئے اور قبرستان میں موجود سوگواروں پر فائرنگ کردی،اس سے قبل مئی میں اسی ریاست میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے 25 فوجی اور متعدد شہریوں قتل کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران جب فوجی گاؤں کے باشندوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے انہیں گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی تھی۔

    لوکل حکومت کے ترجمان محمد بلوما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‌’میرے خیال میں بوکو حرام نے گاؤں کا دوران تدفین قتل عام کرکے اپنے ساتھیوں کی موت کا بدلہ لیا ہے۔

    محمد بلوما نے بتایا کہ دو ہفتے قبل گاؤں والوں نے بوکو حرام کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا‘۔

    نائیجریا کے صدر محمدو بوہاری نے بورنو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایئرفورس اور آرمی کو واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران دسیوں ہزار شہری جاں بحق اور بیس لاکھ سے زائد شہری حالیہ تنازعات اور خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کے خودکش حملوں اور اغوا کے واقعات آئے دن سامنے آتے ہیں،2009 کے بعد سے فوج نے نائیجر، کیمرون اور چاڈ کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس جولائی میں نائیجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (این این پی سی) کی تیل تلاش کرنے والی ٹیم پر بھی بوکو حرام نے حملہ کردیا تھا جہاں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، 60 ہلاک

    نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، 60 ہلاک

    لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ نائیجیریا میں شدت پسند جماعت بوکو حرام کے حملے میں 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے28 جنوری کو کیے گئے حملے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں، زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ شدت پسند بوکو حرام نے یہ دہشت گردانہ حملہ ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں کیا تھا ، اسی علاقے میں شدت پسندوں نے ایک حملے میں 8 سرکاری فوجیوں کو بھی قتل کردیا تھا۔

    بین الاقوامی ادارے نے سیٹلائٹ امیجز کی مدد سے علاقے کا تجزیہ کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ علاقہ جہاں پناہ گزینوں کے لیے کیمپ قائم کیے گئے تھے ، وہاں اب کئی احاطے راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

    بوکو حرام کے حملے میں حکومت کی حمایت کرنے والے جنگجو اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ رن میں قبضے کی جنگ کے لیے حکومتی فورسز اور بوکوحرام کے درمیان دو بدو جنگ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں حکومتی دستوں اورعسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے تقریبا 30 ہزار قریبی ملک کیمرون کی جانب پناہ کی تلاش میں جاچکے ہیں، جبکہ رواں سال ہونے والے حملوں کے بعد مزید نو ہزارافراد وہاں گئے ہیں۔

  • پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ممالک میں سے ایک

    پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ممالک میں سے ایک

    لندن: پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار 5 ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔ پاکستان کی درجہ بندی بدترین خانہ جنگیوں اور انسانی المیوں کا شکار عراق اور شام کے ساتھ کی گئی ہے۔

    عالمی شماریہ برائے دہشت گردی جی ٹی آئی کی جارہ کردہ فہرست کے مطابق سنہ 2015 میں دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں 29 ہزار 376 اموات ہوئیں۔ ان اموات میں وہ اموات بھی شامل ہیں جو شدت پسند تنظیموں جیسے داعش اور بوکو حرام کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ہوئیں۔

    ملک بھر کے حساس اور عسکری اداروں پر ہونے والے دہشت گرد حملے *

    فہرست کے مطابق ان اموات کی مجموعی تعداد کا 72 فیصد حصہ پاکستان، عراق، افغانستان، نائجیریا اور شام میں ریکارڈ کیا گیا جو بدترین دہشت گردی کا شکار ممالک قرار پائے۔

    gti-3

    جی ٹی آئی نامی یہ فہرست امریکی ریاست میری لینڈ کی یو ایس یونیورسٹی کی جانب سے قائم کردہ ایک کنسورشیم کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

    فہرست میں امریکا 36 ویں، فرانس 29 ویں، روس 30 ویں اور برطانیہ 34 ویں نمبر پر موجود ہے۔

    فہرست میں دہشت گردی سے عالمی معیشتوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ بھی لگایا گیا جس کی مالیت 89.6 بلین ڈالر سامنے آئی۔ نقصان میں سرفہرست عراق ہے جس کی مجموعی ملکی پیداوار میں 17 فیصد کمی آئی۔

    gti-2

    اسی طرح تنظیم برائے معاشی شراکت اور ترقی او ای سی ڈی میں شامل ممالک میں داعش اور بوکو حرام جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس سے ان کو شدید نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس کے باوجود وہ دہشت گردانہ حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے بڑے واقعات *

    رپورٹ کے مطابق ان تنظیموں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں ہونے والی اموات کے تناسب میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 650 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں داعش کو سب سے خطرناک تنظیم قرار دیا گیا جس نے 252 شہروں کو اپنا نشانہ بنایا اور نتیجے میں 6 ہزار 141 افراد ہلاک ہوئے۔

    فہرست میں مجموعی طور پر 23 ممالک کو دہشت گردی سے متاثر ممالک قرار دیا گیا۔

  • نائیجریا: دوسال قبل اغوا کی گئی 276 لڑکیوں‌کی ویڈیو جاری

    نائیجریا: دوسال قبل اغوا کی گئی 276 لڑکیوں‌کی ویڈیو جاری

    چیبوک: شدت پسند نائیجرین تنظیم بوکو حرام نے دو سال قبل اغوا کی گئی 276 لڑکیوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حکومت سے لڑکیوں‌ کے عوض اپنے ساتھیوں‌کی رہائی کا مطالبہ کردیا

    بوکو حرام کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں 50 سے زائد حجاب پہنی ہوئی لڑکیوں‌ کو دیکھا جاسکتا ہے جن کے ساتھ موجود ایک نقاب پوش حکومت کو خبردار کررہا ہے کہ جب تک بوکو حرام کے گرفتار ارکان رہا نہیں‌ ہوں گے ان لڑکیوں‌ کو ہرگز رہا نہیں‌ کیا جائےگا

    ویڈیو کے مطابق نقاب پوش نے کہا کہ کچھ لڑکیاں‌ زخمی ہیں اور ان کی زندگی خطرے سے دوچار ہے جب کہ 40 لڑکیوں کی شادی کی جاچکی ہے، ہماری ان لڑکیوں‌سے کوئی دشمنی نہیں نہیں لیکن حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے گرفتار ساتھیوں‌ کو رہا کردے ہم ان لڑکیوں‌کو رہا کردیں‌گے جو طویل عرصے سے ہماری قید میں‌ ہیں

    ایک مغوی لڑکی نے ویڈیو میں‌ اپنے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں‌ حوصلہ رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ وہ حکومت سے بات کریں‌ تاکہ ہمیں‌ رہائی نصیب ہو، اسی ویڈیو میں ایک لڑکی کو بھی دکھایا گیا ہے جس نے ایک بچے کو اٹھایا ہوا ہے جس سے جنگجو کی بات کی تائید ہوتی ہے کہ ان میں سے کچھ لڑکیوں‌ کی شادی ہوچکی ہے یا زبردستی شادی کردی گئی ہے

    دریں اثنا بوکو حرام کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد لڑکیاں دوران حراست بمباری ہونے کے سبب ہلاک ہوچکی ہیں

    یاد رہے کہ اپریل 2014 میں بوکو حرام نے نائجیریا کے علاقے چیبوک میں واقع اسکول میں‌ امتحان دینے والی 276 لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا،کچھ لڑکیاں‌ بوکو حرام کی تحویل سے فرار بھی ہوئیں‌ تاہم غالب امکان ہے کہ دو سو لڑکیاں‌ اب بھی ان کی تحویل میں ہوں‌گی

    ویڈیو کے اختتام پر بمباری کا شکار بننے والوں کو دکھایا گیا ہے جو کسی دوسرے مقام پر زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔

  • نائیجیریا: بوکو حرام کی فائرنگ،24 افراد جاں بحق

    نائیجیریا: بوکو حرام کی فائرنگ،24 افراد جاں بحق

    کانو: نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بوکو حرام کے جنگجوؤں کی فائرنگ سے چوبیس افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق مقامی حکومت کے چیئرمین مائینا اولارمو کا کہنا تھا کہ واقعہ ریاست اڈاماوا کے ٹاؤن گولاک کے ایک گاؤں میں پیش آیا،انہوں نے بتایا کہ حملہ مقامی رہنما کی موت پر ہونے والی سوگ کی تقریب کے موقع پر کیا گیا.

    اُن کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر آئے اور ہجوم پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک ہوئے، جن میں بیشتر خواتین تھیں،حملہ آوروں نے خوراک لوٹی اور گھروں کو آگ لگا دی،یہ ساری کارروائی انھوں نے ایک گھنٹے میں مکمل کی اور اس کے بعد فرار ہوگئے.

    ریاست کی پولیس کے ترجمان اوتھمان ابو بکر نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ بتائی اور دیگر کو زخمی قرار دیا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال نو جنوری کو بوکو حرام نے اڈاماوا کے قریبی علاقے ماڈاگالی میں فائرنگ کرکے سات افراد کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا تھا.

  • نائجیریا: فوج اور بوکو حرام میں جھڑپ ، 100سے زائد شدت پسند ہلاک

    نائجیریا: فوج اور بوکو حرام میں جھڑپ ، 100سے زائد شدت پسند ہلاک

    نائیجر: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بوکو حرام کے ایک سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    نائجیرکے سرکاری ٹی وی کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے نائجیر کےسرحدی علاقے بوسو کے ایک گاؤں میں فوج پر حملہ کیا تاہم فوج نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بوکو حرام کے ایک سو سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا، جھڑپ میں چار فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

    نائجیر کی فوج کا نائجیریا کے سرحدی علاقوں میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن جاری ہے، دوسری جانب بوکو حرام کی جانب سے نائیجر فوج پر یہ پہلا حملہ تھا۔

  • ابوجا:شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغواء کرلیں

    ابوجا:شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغواء کرلیں

    ابوجا: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مقامی رہائشیوں کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو دیہات سے درجنوں مزید لڑکیاں اور خواتین اغوا کرلی ہیں۔

    حکام نے تاحال لڑکیوں کے اغوا کے تازہ واقعات کی تصدیق نہیں کی لیکن مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اغواء کی یہ وارداتیں حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے بعد ہوئی ہیں۔

    حکومت پرامید ہے کہ مذاکرات کے پس منظر میں بوکو حرام اپریل میں اغواء کی گئی 200 سے زائد لڑکیوں کو رہا کر دے گی۔

    بوکو حرام نے ابھی تک حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔

    گذشتہ جمعے کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد حکومت نے کہا کہ بوکو حرام کے ساتھ مزید مذاکرات اس ہفتے پڑوسی ملک چاڈ میں کیے جائیں گے۔