Tag: بوگیاں

  • راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بڑا حادثہ، ڈائننگ کار کچے میں جا گری، ویڈیو

    راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بڑا حادثہ، ڈائننگ کار کچے میں جا گری، ویڈیو

    کراچی: راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے، ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں مبارک پور اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق اے سی اسٹینڈرڈ اور ڈائننگ کار کی بوگیاں پٹری سے اتریں، ڈائننگ کار بوگی وہیل الگ ہونے کی وجہ سے کچے میں گر گئی، بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا۔

    حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے، راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔


    کراچی میں‌ دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی


    کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے، ملتان جانے والی بہاالدین ایکسپریس کو رحیم یار خان اسٹیشن پر روکا گیا ہے، جب کہ ملتان سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

  • ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    چاغی: ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں چاغی میں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران  سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، مال گاڑی ایران سے گندھک لوڈ کر کے کوئٹہ جارہی تھی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث پاک ایران ریل سروسز معطل ہوگئی، بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ  پاک ایران ریل ٹریک بوسیدہ  اور پرانا ہوچکا ہے، ٹریک زمین میں دھنس جانے کے باعث ایسے واقعات پیش آرہے ہیں، ٹریک کی از سر نو تعمیر ومرمت کی ضرورت ہے۔

  • قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور: صفدرآباد اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    حادثے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی ٹرین اور انجن کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے ، قراقرم ایکسپریس کو جلد ہی منزل کی طرف روانہ کر دی جائے گی۔

    اس سے قبل یکم نومبر کو لودھراں اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    یاد رہے کہ لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

  • میرپورماتھیلواسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    میرپورماتھیلواسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    گھوٹکی: صوبہ سندھ کے علاقے میرپور ماتھیلو اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، متاثرہ ٹریک سے بوگیاں ہٹانے کا کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

    کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا، متاثرہ ٹریک سے بوگیاں ہٹانے کا کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا۔

    اس سے قبل رواں ماہ یکم اکتوبر کو روہڑی اسٹیشن پر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اترگئیں تھی، بوگیاں پٹری سے اترنے سے 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا۔

    یاد رہے کہ 19 جون کو ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی 9 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں تھی، مال گاڑی کو حادثہ بلوچستان کے علاقے چاغی کے قریب واقع پدگ میں پیش آیا۔

    مال گاڑی کی بوگیاں اترنے کے باعث کوئٹہ سے ایران جانے اور آنے والا ریلوے ٹریک معطل ہوگیا تھا۔

    گمبٹ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے سے ڈاؤن ٹریک بلاک

    واضح رہے کہ رواں سال 30 مئی کو خیرپور کے گمبٹ ریلوے اسٹیشن پرمال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں تھی جس کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک کردیا گیا تھا۔

    ٹریک بند ہونے سے سکھرجانے والی سکھرایکسپریس کوروک لیا گیا تھا، رانی پور ریلوے اسٹیشن پر سکھرایکسپریس کے مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے تھے۔

  • گمبٹ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے سے ڈاؤن ٹریک بلاک

    گمبٹ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے سے ڈاؤن ٹریک بلاک

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے گمبٹ ریلوے اسٹیشن پرمال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک کردیا گیا۔

    ٹریک بند ہونے سے سکھرجانے والی سکھرایکسپریس کوروک لیا گیا، رانی پور ریلوے اسٹیشن پر سکھرایکسپریس کے مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔

    ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق بحالی ٹرین روہڑی سے روانہ کی گئی ہے۔

    پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    اس سے قبل رواں ماہ 17 مئی کو پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا تھا۔

    متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کی گئی تھی جبکہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مارچ کو سکھر اسٹیشن کے قریب گڈانی پھاٹک پرسلیپر سے بھری ہوئی مال گاڑی کے دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے تھے، مال گاڑی سکھر سے روہڑی جا رہی تھی۔

  • پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    پڈعیدن: صوبہ سندھ کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ریلوے کا اپ اورڈاؤن ٹریک بلاک، ٹرینوں کومختلف اسٹیشنزپرروک لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے کنٹینرز الٹ گئے۔

    پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔

    متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے جبکہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر جبکہ خیبرمیل کو باندھی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملت ایکسپریس کو رانی ریلوے اسٹیشن اور کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ میں روک لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مارچ کو سکھر اسٹیشن کے قریب گڈانی پھاٹک پرسلیپر سے بھری ہوئی مال گاڑی کے دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے تھے، مال گاڑی سکھر سے روہڑی جا رہی تھی۔

  • جامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سےاترگئیں

    جامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سےاترگئیں

    جامشورو : صوبہ سندھ کے شہرجامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے سن کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاورجا رہی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی جانے والی دوسری ٹرین کوآمری کے قریب روک دیا گیا، سن اورآمری کےدرمیان اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک تاحال معطل ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 13 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    خوشحال خان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں‘ 15 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور 7 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جارہی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں برس 10 جون کو پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، 27 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

  • کالا باغ : خوشحال خان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں‘ 15 افراد زخمی

    کالا باغ : خوشحال خان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں‘ 15 افراد زخمی

    میانوالی : خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور 7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جارہی تھی کہ مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کوصبح 5 بجے حادثہ پیش آیا جس کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا ، حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوئے۔

    کندیاں اسٹیشن سے امدادی کرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی تاہم ریلوے ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس 10 جون کو پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، 27 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

    مہرایکسپریس کا انجن گنےکی ٹرالی سےٹکرا گیا‘ 2 افراد زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے علاقے شاہ عالم میں مہرایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا کر پٹری سے اترگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • خوشحال خان ایکسپریس  کی بوگیاں پٹری سے اترگئی

    خوشحال خان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئی

    بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہناہےکہ بھکر میں بہل روڈپھاٹک کےقریب کراچی سے پشاور جا نے والی خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کے باعث کوٹ ادو،کندیاں سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت کو وقتی طورپر معطل کردیاتھا۔جس کی بحالی کےبعد راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہران ا یکسپریس پانچ گھنٹے کی تاخیر کےبعد روانہ ہوگئی۔

    ریلوے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھی بھکرپہنچ گئیں،اور ریلوے ٹریک سے خوشحال خان ایکسپریس کی بوگیاں ہٹانی شروع کردی۔

    مزید پڑھیں:ملتان: مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ اس سےقبل رواں سال ستمبر میں ملتان بچھ ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کا شکار ٹرین پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

    مزید پڑھیں:کراچی: 2 مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم ، 22 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لانڈھی میں فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مسافر ٹرین ملتان اسٹیشن میں مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔