Tag: بوہری جماعت

  • سندھ سے محبت و امن کا پیغام لے کر جاؤں گا، روحانی پیشوا سیف الدین

    سندھ سے محبت و امن کا پیغام لے کر جاؤں گا، روحانی پیشوا سیف الدین

    کراچی : بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیف الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے، سندھ سے محبت و امن کاپیغام لے کر واپس جاؤں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بوہری جماعت خانہ آمد کے موقع پر ان سے ملاقات میں کہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹرسلیم مانڈوی والابھی شریک تھے۔

    ملاقات میں مذہبی اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیاگیا، بوہری جماعت کےروحانی پیشوا نے کہا کہ صوبہ سندھ صوفیوں بزرگوں کی دھرتی ہے، سندھ دھرتی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر سندھ حکومت کے تعاون کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی پر آنے پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ دھرتی مہمان نوازی کی ایک اعلیٰ مثال ہے، سندھ دھرتی کی پہچان محبت سچائی مہمان نوازی، صوفی ازم ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ایک روحانی پیشوا کی سندھ میں آمد ہوئی، سندھ محبت کے پرچار کی دھرتی ہے۔


    مزید پڑھیں: عمران خان کی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات


    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کرنے کی کوشش کی، مہمان کی عزت احترام کرنا ہمارےخون میں شامل ہے۔

  • کراچی :داوٴدی بوھرا جماعت کے ماننے والے افراد آج عید الفطر منارہے ہیں

    کراچی :داوٴدی بوھرا جماعت کے ماننے والے افراد آج عید الفطر منارہے ہیں

    کراچی : مختلف علاقوں میں داوٴدی بوھرا جماعت کے ماننے والے افراد آج عید الفطر منارہے ہیں۔ بوہری جماعت نے نماز عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور دہشت گردی سے بچنے کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

    داوٴدی بوھرا جماعت سے وابستہ افراد نے فجر کی نماز کے ادائیگی کے بعد نماز عید ادا کی، کراچی میں بوھری برادری سے وابستہ افراد کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدرمیں منعقد ہوا، جس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع  پر بڑوں اور بچوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر انہیں عید کی مبارکباد دی، نماز عید کے اجتماعات کے موقعے پر پولیس اور رینجزر کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    شہر قائد میں نماز عید کے 11سے زائد اجتماعات منعقد کئے گئے، جن علاقوں میں نماز عید ادا کی گئی، ان میں حیدری، صدر، جونا مارکیٹ، گاڑی کھاتا، سندھی مسلم سوسائٹی، ماڈل کالونی اور رنچھوڑ لائن کے علاقے شامل ہیں۔

  • ممبئی:روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان کی آخری رسومات میں بھگڈر،18افراد جاں بحق

    ممبئی:روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان کی آخری رسومات میں بھگڈر،18افراد جاں بحق

     بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کی آخری رسومات کے موقع پر بھگڈر مچنے سے اٹھارہ افراد جاں بحق اور ساٹھ زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق داؤدی بوہرا جماعت کے روحانی پیشوا برہان الدین کے ہزاروں چاہنے والے ان کے آخری دیدار کے لئے ممبئی کے علاقے مالا بار ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ سیفی محل کے باہر جمع تھے کہ کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

    بھگدڑ مچنے کی وجوہات کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا، پولیس اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، ایک سو دو سالہ سیدنا برہان الدین گذشتہ روز ممبئی میں نیند کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

    ان کی آخری رسومات آج بھنڈی بازار کے علاقے میں اداکی جائیں گی، یاد رہے کہ بوہری جماعت کے پیشوا برہان الدین گزشتہ روز ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔
       

  • بوہری جماعت کے روحانی پیشوا محمد برہان الدین انتقال کرگئے

    بوہری جماعت کے روحانی پیشوا محمد برہان الدین انتقال کرگئے

    بوہری جماعت کے روحانی پیشوامحمد برہان الدین بھارت کے شہر ممبئی میں انتقال کرگئے۔

    محمد برہان الدین کو دل کا دورہ پڑا جو اجان لیوا ثابت ہوا, ان کی عمر ایک سو دو سال تھی، ان کی پیدائش بھی بھارت میں ہوئی تھی، محمد برہان الدین کے انتقال کی خبر بوہری جماعت میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور بوہری جماعت کے لوگ جماعت خانوں میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔

    بوہری جماعت نے اعلان کیا ہے کہ محمد برہان الدین کے انتقال کے سوگ میں بوہری برادری کی دکانیں تین دن بند رہیں گی، بوہری جماعت خانے میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے پر بوہری طاہری جماعت خانہ کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔