Tag: بوہیمیا

  • بوہیمیا کو اکشے کمار نے کیا نصیحت کی تھی؟ گلوکار نے بتا دیا

    بوہیمیا کو اکشے کمار نے کیا نصیحت کی تھی؟ گلوکار نے بتا دیا

    پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے بتایا ہے کہ اداکار اکشے کمار نے انہیں کیا نصیحت کی تھی۔

    بوہیمیا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    بوہیمیا پاکستان سمیت دنیا بھر کے فنکاروں کے آئیڈیل ہیں۔

    گلوکار نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں لاتعداد بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا ہے اور ہر کوئی ان کی پرفارمنس کو سراہتا ہے۔

    بوہیمیا نے پروگرام میں نصیحت کا حوالہ دیا جو انہیں اکشے کمار کے علاوہ کسی اور نے نہیں دی تھی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرتے تھے تو وہ ان کے ساتھ بیٹھتے تھے، یہ تب تھا جب اکشے نے کہا کہ بوہیمیا اگر آپ سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئئے آوارہ کتوں کو دیکھتے ہیں تو وہ بھونکتے ہیں اور چمکدار رمز والی گاڑیوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ رمز ان کے لیے ہیں۔

    بوہیمیا کے مطابق اکشے نے کہا کہ اسی طرح کچھ لوگ آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے تو آپ کو اس سے کبھی پریشان نہیں ہونا ہے۔

    گلوکار نے بتایا کہ حقیقت میں ان کی ہنی سنگھ کے ساتھ کبھی لڑائی نہیں ہوئی ایک وقت تھا جب ہنی سے متعلق خبریں چلائی گئیں لیکن تمام معاملات کا حل کرلیا اور اب ایک گانے پر کام کررہے ہیں۔

  • ابرار الحق بوہیمیا کی زندگی تبدیل کرنے میں مددگار

    ابرار الحق بوہیمیا کی زندگی تبدیل کرنے میں مددگار

    معروف پاکستانی نژاد گلوکار بوہیمیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے انہیں الکوحل اور سگریٹ نوشی چھوڑنے کی ترغیب دی۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بوہیمیا نے اپنی اور ابرار الحق کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’جب سے میں اس شخص سے ملا ہوں، میں نے الکوحل اور سگریٹ نوشی ترک کردی ہے‘۔

    بوہیمیا نے ابرار الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو بھی اپنی روش اختیار کرنے کا کہا۔

    اس سے ایک ماہ قبل بھی انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے وہ الکوحل اور سگریٹ کا استعمال بالکل چھوڑ چکے ہیں، تاہم اس وقت انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کی ترغیب انہیں کس نے دی۔

    یاد رہے کہ بوہیمیا ابرارالحق کے نئے گانے ’ایتھے رکھ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگانے جا رہے ہیں اور گانے کی عکس بندی کے لیے دونوں گلوکار آج کل دبئی میں موجود ہیں۔

    بوہمیا اس سے قبل سجاد علی کے ساتھ ان کے گانے تماشہ میں بھی اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

  • سجاد علی کا ’ تماشہ‘ اور بوہیمیا کا جادو

    سجاد علی کا ’ تماشہ‘ اور بوہیمیا کا جادو

    معروف گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا ’ تماشہ‘ جاری کردیا جس میں ان کے ساتھ معروف پاکستانی نژاد گلوکار بوہیمیا بھی اپنی آواز کا مخصوص جادو جگا رہے ہیں۔

    سجاد علی کا گانا جاری ہوتے ہی پاکستانی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آگیا۔

    ان کے ساتھ گانے میں موجود بوہیمیا اس سے قبل بھی اردو و پنجابی گانے گا چکے ہیں۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے لکھا کہ وہ بوہیمیا جیسے عاجز انسان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ’تماشہ‘ میں اپنے رنگوں کا اضافہ کیا۔

    دوسری جانب بوہیمیا نے بھی سجاد علی کے ساتھ کام کرنے کو اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

    سجاد علی معروف اداکار اور کرکٹر شفقت حسین ساجن کے بیٹے ہیں۔ وہ پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور 90 کی دہائی میں دنیا ان کے مشہور گانوں ’بے بیا‘ اور ’چیف صاحب‘ پر جھومتی رہی۔

    سجاد علی خود بھی شاعر، اداکار اور ہدایتکار ہیں اور وہ اپنے گانوں کی شاعری عموماً خود ہی لکھتے ہیں۔