Tag: بُری خبر

  • کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

    کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

    کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ انہیں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین ملک کے دیگر صارفین کی طرح ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے مستفید نہیں ہو سکیں گے کیونکہ انہیں ایک بار پھر بڑے ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست کی تھی۔ تاہم نیپرا نے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صرف 33 روپے 64 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جس کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ اس سے صارفن کو 6 ارب 66 کروڑ روپے ریلیف ملنا تھا۔

    تاہم نیپرا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں سے تین ارب روپے روک لیے ہیں اور کے الیکٹرک صارفین اس میں سے 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رہیں گے۔

  • بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

    بجلی صارفین کے لیے بُری خبر

    بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ آئندہ مہینوں میں اس کے مہنگے ہونے کا امکان ہے نیپرا نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت بھی مکمل کر لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ فیصلہ اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

    دوسری جانب این پی سی سی حکام کا کہنا ہےکہ آئندہ مہینوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 20 فیصد لوڈ زیادہ ہے۔

    این پی سی سی حکام کے مطابق رواں برس بجلی کی پیداوار کے لیے پانی کم ہے۔ پانی کی نسبت دیگر ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی مہنگی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک چیز واضح نظر آ رہی ہے کہ پانی کم ہے۔ ہماری سائیڈ پر خدشات موجود ہیں مگر اللہ رحیم ہے۔

    اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ پانی کی کمی اور موسمی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا انتظامات کیے گئے ہیں جس پر این پی سی سی حکام کا کہنا تھا کہ پانی کم ہونا انسان کے اختیار میں نہیں، اس کا کچھ نہیں کر سکتے۔

  • کراچی کے عوام کیلیے بُری خبر

    کراچی کے عوام کیلیے بُری خبر

    کراچی کے عوام جو پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار ہیں اب ٹرانسپورٹ سہولت سے متعلق ان کے لیے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔

    کراچی کے عوام جو پہلے ہی ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ چند سال قبل وفاقی حکومت کے گرین لائن بس اور پھر سندھ حکومت کے ریڈ لائن بس سے ان کی کچھ اشک شوئی ہوئی۔

    تاہم اب کراچی میں پیپلز بس سروس (ریڈ لائن) سے سفر کرنے والے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ اس کے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نئے نرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    پیپلز بس سروس میں کرائے میں 20 سے 60 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے اور کم سے کم کرایہ 80 روپے اور زیادہ سے زیادہ 120 روپے کر دیا گیا ہے۔

    کرایوں کے نئے نرخ بسوں کے اندر بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس وقت کراچی میں 12 سے زائد مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس چل رہی ہیں اور مسافروں سے کم سے کم کرایہ 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے وصول کیا جاتا ہے۔

    اس اضافے سے مہنگائی کے ستائے غریب شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور ان کے گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو جائیں گے۔

    ریڈ لائن بس سندھ کے دیگر شہروں میں بھی چل رہی ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق وہاں تاحال کرایوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

  • سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے بُری خبر

    سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے بُری خبر

    سوئی سدرن کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر اوگرا کل کراچی میں سماعت کرے گی۔ سوئی سددرن نے گیس کی قیمت میں226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ کی گزارش کی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا جائے۔

    اوگرا کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ گیس کی نئی اوسط قیمت 1696 روپے 39 پیسے مقررکی جائے۔ سوئی سدرن نے رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔